Wednesday 28 November 2012

PAKISTAN MILLI YAKJEHTI COUNCIL,S PRESIDENT QAZI HUSSAIN AHMAD PRESS COFERENCE IN BHAI PHERO PHOOL NAGAR 28-11-2012


امریکہ،بھارت،اور اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔ قاضی حسین احمد

قصور(حاجی رمضان سے )جمہوریت نہیں حکمران ناکام ہوئے ہیں۔مذہبی جماعتوں سے اتحاد اولین ترجیح ہے مگر حتمی فیصلہ جماعت اسلامی کی مجلس شوری کرے گی۔امت مسلمہ کو مشرکات پر متحد ہوکر طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔امریکہ،بھارت،اور اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدراور سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے نواحی گاؤں میں ڈاکٹر شفقت علی کے نرسری فارم کے خوبصورت پارک میں پریس کلب بھائی پھیرو کے صحافیوں سے گفتگو کرتے اور معززین علاقہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے کیا ۔اس موقع پر امیر ضلع قصور عثمان غنی،امیر ضلع لاہور میاں مقصود احمد نائب امرا ضلع قصورسردار نورحمد ڈوگر، راؤ محمد اشرف ،نائب امیرضلع لاہور عبدالوحید ،کسان بورڈ کے رہنماحاجی محمد رمضان، سردار فیصل اورنگزیب، ،محمد ایوب خاں،،محمد نواز،خالد جمیل ،عمران باسط ،کے علاوہ معززین علاقہ کی بھاری تعداد بھی موجود تھی۔انہوں نے صحافیوں اور معززین کے سوالات کے جواب میں کہا کہجماعت اسلامی اسلامی انقلاب کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ امت مسلمہ کو طاغوتی قوتوں کے خلاف متحد ہونا جانا چاہیے۔ ملک میں تبدیلی اور انقلاب کا واحد راستہ اللہ کے قانون اور اس کے رسولؐ کی سنت پر کاربند ہونا اور دیانت دار قیادت کے انتخاب کا ہے۔ موجودہ حالات میں انتخابات کا فیصلہ ملکی مفادات اور نظام مصطفے کے نفاذ کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ حکمران ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ۔ اسمبلیاں 1کروڑ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئیں ہیں۔جمہوریت ناکام نہیں بلکہ حکران ناکام ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ،اسرائیل اور انڈیا دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔کشمیر،برما ،فلسطین ،سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ ے جا رہے ہیں،نبی رحمت کے بارے گستاخانہ فلموں، خاکوں اور قرآنی تعلیمات کا تمسخر اڑا کر مسلمانوں کی غیرت حمیت کو للکارا جارہا ہے ۔طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کر نے کیلیے تمام عالم اسلام اور مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کو مشترکات پر متحد ہوجانا چاہیے ۔جس دن اسلامی نظام کا نفاذ ہوگیا اللہ تعالیٰ کی رحمتیں پاکستان پر برسنا شروع ہوجائیں گی۔امیر ضلع قصور عثمان غنی کے ایک سوال پر قاضی حسین احمد نے کہا کہ آئیندہ انتخابات میں دینی جماعتوں سے اتحاد ہماری اولین ترجیح ہے مگر اتحاد اور ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ جماعت اسلامی کی مجلس شوری کے ارکان کریں گے ۔حلقہ این اے 142 کے امیدوار حاجی محمد رمضان کے سوال پر انہوں نے کہا مصر،ترکی اور تیونس میں اسلامی انقلاب آچکا ہے آئندہ صدی اسلا م کی صدی ہوگی اور پاکستان کی دہلیزوں پر بھی اسلامی انقلاب دسستک دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محبت رسول مسلمانوں کے ایمان کا حسصہ ہے اور ایک مسلماں کو اپنی اولاد ،ماں باپ ،دولت ،مال ،بلکہ ہر چیز سے زیادہ نبی رحمت سے محبت ہے اسی لیے غیر مسلم ممالک نبی کے بارے گستاخیاں کر کے مسلمانوں کی غیرت کو آزمانا چاہتے ہیں مگر انہیں یاد رکھناچاہیے کہ دنیا بھر کے اربوں مسلماں حرمت اور ناموس رسول پر کٹ مریں گے مگر اپنے نبی کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف اپنا تن من دھن قربان کردیں گے ۔http://www.paknewslive.com/qazi-2

No comments:

Post a Comment