Monday 31 December 2012

ATTACK ON JOURNILIST JAVAID MALIK DISTT KASUR CONDEMENED BY BHAI PHERO PHOOLNAGAR AND PATTOKI PRESS CLUB 31-12-2012

جاوید ملک پر ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کے خلاف پتوکی ، سرائے مغل ، ہلہ ، حبیب آباد، چھانگا مانگا ، چونیاں اور کوٹ رادھاکشن سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کاپریس کلب پتوکی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،حملہ کرنیوالے ملزمان کوجلدازجلدگرفتارکیاجائے،تنو یر اسلم خاںچھاپیےای میل
پیر, 31 دسمبر 2012 06:25

پتوکی(ندیم رضا خاں سے)ضلع قصور کے سینئر صحافی اور روزنامہ خبریں کے بیوروچیف جاوید ملک پر قاتلانہ حملے کے خلاف مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کا پریس کلب پتوکی کے سامنے زبردست احتجاج۔فائرنگ کرنے والے ملزموں کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع قصور کے سینئر صحافی اور خبریں قصور کے بیوروچیف جاوید ملک پر ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کے خلاف پتوکی ، سرائے مغل ، ہلہ ، حبیب آباد، چھانگا مانگا ، چونیاں اور کوٹ رادھاکشن سے تعلق رکھنے والے صحافیوںنے مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلٹس ضلع قصو رکے صدر تنو یر اسلم خاں کی قیادت میں پریس کلب پتوکی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور زبردست نعرے بازی کی ۔صحافیوںنے بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جس پر ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلٹس ضلع قصو رکے رہنماﺅں نے ڈی پی او قصور ، ڈی آئی جی پنجا ب پولیس شیخوپورہ رینج اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سینئر صحافی جاوید ملک پر ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کا فوری نوٹس لے کر مقدمہ درج کر کے ملزموں کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کریں ۔تاکہ صحافیوں میں پائی جانے والی تشویش ختم ہوسکے اس موقع پر حاجی محمد ارشد گولڈن ، حاجی محمد رمضان ، منیر احمد خاں ساقی، چوہدری رفاقت علی، چوہدری محمد یوسف، میاں جاوید اقبال، چوہدری خورشید عالم ، رانا محمد الیاس، ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ ، ملک محمد کاشف، شیخ ندیم اصغر ، چوہدری محمد شریف ، حاجی محمد آصف سعیداور دیگر صحافیوںنے بھی خطاب کیا۔http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=741:2012-12-31-06-32-32&catid=2:2012-08-30-18-01-31&Itemid=11

No comments:

Post a Comment