Monday 31 December 2012

CORRUPTION OF BILLIONS IN AUQAF LANDAS IN KASUR.31-12-2012

متر و کہ ہند ووقف املاک قصور میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی تفصیلات منظر عام پر آگئی،خصوصی رپورٹپی ڈی ایفچھاپیےای میل
تحریر Nazim Hussain   
پیر, 31 دسمبر 2012 06:47
قصور(محمد دین آزاد سے)متر و کہ ہند ووقف املاک قصور میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ محکمے کی ضلع قصور کے اندر اربوں روپے مالیت کی زرعی اور اربن ایریاز میں موجود زمینوں اور دوسری جائیدادوں کو سالوں سے سیاسی سفارشات قصور(محمد دین آزاد سے)متر و کہ ہند ووقف املاک قصور میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ محکمے کی ضلع قصور کے اندر اربوں روپے مالیت کی زرعی اور اربن ایریاز میں موجود زمینوں اور دوسری جائیدادوں کو سالوں سے سیاسی سفارشات پر تعینات چلے آنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور دوسرے ملازمین کی ملی بھگت کیوجہ سے بااثر شخصیات انہیں نام نہاد بولی کے ذریعے کوڑیوں کے بھاﺅ اپنے نام الاٹ کر الیتی ہیں بلکہ قصور شہر میں واقعہ محکمہ کی کروڑوں روپے کی جائیدادیں بھی سینکڑوں روپے مہینہ پر کرایہ پر دی ہوئی ہیں بتایا گیا ہے کہ محکمہ کی کسی بھی پراپرٹی کو دوبارہ تعمیر یا اس کی توصیح کرنے کے لیے ایک باقاعدہ محکمانہ اجازت نامہ لینا پڑتا ہے مگر قصور کے اندر کمرشل ایریاز جہاں زمینوں کے کرائے لاکھوں روپے ماہانہ ہیں پر موجود یہ جائیدادیں ایک تو انتہائی کم کرایہ پر اپنے چہیتوں کو الاٹ کر دی گئی ہیں بلکہ بغیر کسی اجازت کے بااثر شخصیات نے ان زمینوں پر اپنی مرضی کی تعمیرات کرکے اسے بے ضابطگی کرتے ہوئے نجی اداروں اور اہم شخصیات کو کرایہ پر دے رکھی ہیں جس سے محکمہ کے افسران اور مڈل مین ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ وصول کرتے ہیں جبکہ کرایہ پر حاصل کردہ ان زمینوں اور جائیدادوں کے ذریعے سینکڑوں شخصیات کروڑوں کے منافعے کما رہی ہیں او ر سرکاری خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔محکمہ اپنے پسندیدہ اور بااثر کرایہ داروں سے و ہی 60سا لہ پرانا کرایہ خزانے میں جمع کرا رہا ہے ۔قصور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی محکمہ کی ملکیتی رہائشی زمینوں کو بااثر شخصیات نے کمرشل دوکانوں میں تبدیل کر لیا ہے حالانکہ یہ سراسر غیر قانونی عمل ہے جب اس سلسلہ میں محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اکرم جوئیہ کو موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا تو بتایا گیا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے آنے کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے اور اس معاملہ پر صرف وہی اپنا موقف دے سکتے ہیں۔http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=746:2012-12-31-06-49-35&catid=18:2012-09-29-20-12-07&Itemid=13                                                                       CORRUPTION OF BILLIONS IN AUQAF LANDAS IN KASUR.31-12-2012
.WHETHER GOVERNMINT OR CHIEF JASTICE SUPREME COURT CH IFTEKHAR AHMED WILL TAKE NOTICE OF THIS CORUPTION?NON MUSLIMS ESPECIALY INDIAN SIKHS SHOULD TRY TO PROTECT GURDUWARA LANDS.

No comments:

Post a Comment