Saturday 15 December 2012

HAKEEM WAHEED UL HASAN 15-12-2012


بھائی پھیرو: طب یونانی کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بل 2012ء سے نکالا جائے:حکیم وحید الحسن

بھائی پھیرو(نامہ نگار) طب یونانی کو فوری طور پہ پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بل 2012ء سے نکالا جائے،چونکہ پوری دنیا (چین ،امریکہ ،فرانس،جاپان،کینیڈا نیپال و دیگر ممالک ہربل میڈیسن کو فوڈ سپلیمنٹ تصور کیا جاتا ہے لہذا ہربل میڈیسن کو ڈرگ نہیں جا سکتا کوالیفائیڈاطباء کو اپنی ادویات خود تیار کرکے مریضو ں کو دینے کا اختیار حاصل ہونا چاہیے۔جب تک رول ایینڈ ریگولیشن مکمل ہونے تک ڈرگ انسپکٹر اور وزارت صحت کے عملے پابند کیا جائے کہ جب تک یہ ایکٹ مکمل بحث و مباحثے کے بعد مکمل نافذ نا ہو جائے تب تک کوالیفائیڈ حکماء کو ان کے دواخانوں پر حراساں نہ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار صدر طبیہ کمیٹی بھائی پھیرو حکیم محمد وحید الحسن چشتی نے گزشتہ روزطبیہ کمیٹیبھائی پھیروکے ہنگامی اجلاس میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جو رول اور ریگولیشن بنائے اس میں طب یونانی،ہومیو پیتھی اور تمام مروجہ طریقہ ہائے علاج کو ماہرین اور سٹیک ہولڈر سے مشاورت کرنے کے بعد سفارشات تیار کرے تاکے مسائل کے حل کی طرف پیش رفت ہو سکے ۔اگر حکومت قومی مسئلہ صحت حل کرنے میں سنجیدہ ہے تو تمام طریقہ ہائے علاج (طب یونانی ،ہومیوپیتھی،ایلوپیتھی)کو مساوی حقوق دینا ہونگے طب یونانی کی سرپرستی کرکے ملک کے لیے کثیر زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے بلکہ اندرون ملک میں پیدا ہونے والی جڑی بوٹیوں اور ان سے تیار کردہ ادویاتی مصنوعات فروخت کرکے زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔حکومت اس حوالہ سے جب بھی کوئی کمیٹی بنائے تو اس میں کوالیفائیڈ حکماء کولازمی شامل کیا جائے۔حکومت اس طرح کی اصلاحات لائے ضرور مگر اس میں کوالیفائیڈ حکماء سے مشاورت کرے تاکہ کوالیفائیڈ اطباء اکرام کو کوئی پریشانی نہ ہو سکے۔عطائیوں کے خلاف ڈرگ انسپکٹر کوالیفائیڈ حکیم ہونا چاہیے۔مزیدکہا کہ ہم صدر پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں حکومت کوالیفائیڈ اطباء اکرام کو استحصال سے بچانے کے لیے فوری طور پر پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بل2012ء سے مستنیٰ قرار دیا جائے۔اور کہاگیا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہم سڑکوں پہ آکے اپنا احتجاج رکارڈ کرانے کا حق رکھتے ہیں ۔http://www.paknewslive.com/phool-nagar-30

No comments:

Post a Comment