Sunday 9 December 2012

macci madni foudation election 9-12-2012



قصور:پھولنگرکےعلاقہ کی معروف فلاحی تنظیم مکی مدنی فاؤنڈیشن کےانتخابات مکمل ہوگئے

ھائی پھیرو(نامہ نگار) علاقہ کی معروف فلاحی تنظیم مکی مدنی فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)بھائی پھیروکے سال رواں کے انتخابات مکمل ہوگئے ملک محمد عتیق اور محمد نصیر سلطان دوسری مرتبہ بھی با لترتیب صدر اور جنرل سیکریڑی منتخب ہوگئے دوسرے عہدیداروں میں حنیف گجر سینئر نائب صدر ،ڈاکٹر محمد شاہد نائب صدر اول، چوہدری نعیم نائب صدر دوم ،ڈاکٹر بشارت جوائنٹ سیکریٹری،ڈاکٹر محمد عمر فنانس سیکریٹری اور جمیل انجم سیکریٹری نشرو اشاعت منتخب ہوگئے ۔انتخابات مدرسہ احیا ء العلوم میں منعقد ہوئے معروف سکالر مفتی ضیا ء الحسنین صدیقی نے الیکشن کمشنر اور ملک عبدالحفیظ شاہد ،مولانا غلام سرور ،حاجی کمال دین گجراور حافظ ضیا ء الحسنین نظامی نے الیکشن کمیٹی کے فرائض انجام دئے اس موقع پر ایم ایم ایف کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ڈاکٹر مفتی ضیا ء الحسنین صدیقی ،حافظ محمد یعقوب نقشبندی ،ملک عبدالحفیظ شاہد ،حاجی کمال دین گجر اور دوسرے مقررین نے ایم ایم ایف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکی مدنی فاؤنڈیشن نے علاقہ بھر کی دکھی انسانیت کی خدمت کا بیڑا اٹھا کرمستحسن قدم اٹھایا ہے ۔چند روز قبل ہی15 غریب اور بے سہارہ بچیوں کی اجتماعی شادیاں کرکے قابل تقلید مثال قائم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص کسی غریب کی ایک مشکل دور کرتا ہے اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کی 70مشکلات دور کردے گا۔ہمیں قرآن و سنت اور نبی پاک کے اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی زندگیاں بسر کرنی چاہئیں آخر میں منتخب صدر ملک محمد عتیق جنرل سیکریٹری نصیر سلطان اور فنانس سیکریٹری ڈاکٹر محمد عمر نے انتخابات کروانے پرایم ایم ایف کے ممبران ، الیکشن کمیٹی اورالیکشن کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ پہلے سے بھی زیادہ فلاح انسانیت اور فروغ عشق مصطفی کیلئے کام کرتے رہیں گےhttp://www.paknewslive.com/phool-negar-news-3

No comments:

Post a Comment