Saturday 22 December 2012

MLN KASUR CADEDATES FOR ELECTION 2013

مسلم لیگ ن نے ضلع قصور کے قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں سے اپنے امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست مکمل کر لیپی ڈی ایفچھاپیےای میل
اتوار, 16 دسمبر 2012 04:38

قصور(محمد دین آزاد سے)پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ ن نے بھی ضلع قصور کے قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں سے اپنے امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست مکمل کر لی ہے ۔مسلم لیگ ن کے امیدواروں سے انٹرویو کرنے والے رہنماﺅں کی آراءکے مطابق این اے 138 سے راﺅ مظہر حیات خاں امیدوار ہوں گے جبکہ ان کے متبادل کے طور پر سلیمان حنیف خاں اور راﺅ شیراز احمدخاں کے نام تجویز کیے گئے ہیں این اے 139 سے وسیم اختر شیخ این اے 140 سے ملک رشید احمدخاں جبکہ ملک محمد احمد خاں اور احسن رضا ان کے متبادل ہوں گے این اے 141 سے رانا محمد اسحاق اور این اے 142 سے سابق ایم این اے رانا محمد حیات امیدوار ہوں گے اسی طرح پی پی 175 سے یعقوب ندیم سیٹھی پی پی 176 سے سردار اسد اللہ خاں سردار نبی احمد اور انیس قریشی میں سے حتمی امیدوار کا فیصلہ کیا جائے گا پی پی 177 سے نعیم صفدر انصاری جبکہ ایاز احمدخاں ان کے متبادل ہوں گے پی پی178سے احمد سعید خاں جبکہ مبشر نواز چوہدری ان کے متباد ل ہوں گے پی پی 179 سے ملک محمد احمدخاں جبکہ مختار احمد ڈھولن ان کے متبادل ہوں گے پی پی 180 سے احسن رضاخاں پی پی 181 سے شیخ علاﺅالدین امیدوار ہوں گے جبکہ محسن جہانگیر اور میاں رشید احمد ایڈووکیٹ ان کے متباد ل ہوں گے پی پی 182 سے محمود انور پی پی 183 سے رانا محمد حیات خاں اور پی پی 184 سے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں امیدوار صوبائی اسمبلی ہوں گے ۔http://www.kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=629:2012-12-16-04-39-36&catid=3:2012-08-30-18-02-00&Itemid=4

No comments:

Post a Comment