Friday 14 December 2012

PAKISTANI AGRICULTURE AND INDUSTRY WILL DEMOLISH IF FREE TRADE WILLEXERCISE WITH INDIA .KBP 14-12-2012



لاہور:حکومت بھارت کوپسندیدہ ملک قرار دینےسےبازرہیں،کسان بورڈپاکستان

لاہور(پ ر) بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دے کر اس سے آزادانہ تجارت کر نے اور وسط ایشیائی ریاستوں تک راہداری سہولت دینے سے پاکستان زرعی اجناس کی بڑی منڈیوں سے محروم ہو جائے گا، ملکی زراعت صنعت تباہ ہوجائے گی ۔ حکمران غیر ملکی آقاؤں کو خوش کر نے کیلیے تجارت ،صنعت اور زراعت کو تباہ کر نے پر تلے ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین نے اپنے دفتر میں آئے صحافیوں کو ایک انٹرویودیتے ہوئے کیا اور کہا افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستیں پاکستان کی زرعی اجناس اور ٹیکسٹائل کی بہت بڑی منڈیاں ہیں اور سالانہ اربوں روپے کی خوردنی اشیا اور ٹیکسٹائل بر آمد کی جاتی ہیں۔پاکستان میں زرعی مداخل ،تیل ،بجلی، ڈیزل ،کھاد،کیڑے مار ادویات مہنگے ہونے اور حکومت کی کسان کش پالیسیوں سے اجناس کی قیمتیں انڈیا کے مقابلے میں مہنگی ہیں جبکہ انڈیا میں کسانوں کو بجلی فری ملنے اور قرضہ جات اور دیگر سہولتوں کی وجہ سے زرعی اجناس پاکستان کی نسبت انتہا ئی سستی ہیں ۔انڈیا کی نسبت پاکستان کے کسان کو زرعی مداخل پر تین سو اکیس ارب روپے سالانہ زیادہ خرچ کر نے پڑتے ہیں ۔انڈیا پہلے ہی ہماری چاول اور گندم کی مارکیٹ پر قبضہ کر چکاہے اب اسے امریکی اشاروں پر افغانستان کی بڑی زرعی منڈی بھی طشتری میں رکھ کر دی جا رہی ہے۔ پاکستان گندم اورگڑ کی بڑی منڈی سے محروم ہوکر اربوں ڈالر ز کے زر مبادلہ سے محروم ہو جائے گا ۔انڈیا دیگر تجارتی اشیا بھی سستے داموں بیچ کر ہماری زراعت صنعت اورتجارت کو تباہ کر دے گا۔ہمارے ملک کی سیکورٹی کو تباہ کر نے کیلیے انڈیا راکے تخریب کاروں کے ذریعے اسلحہ تقسیم کر کے ملک کی سلامتی کو زبردست نقصان پہنچائے گا۔کسان بورڈ نے مطالبہ کیا کہ ملک کی تجارت ، زراعت،کشمیر،اور پانی کو تباہی سے بچانے کیلیے حکومت انڈیا کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے معاہدے اور راہداری کی سہولت دینے سے باز رہے وگرنہ تباہ حال کسان انڈیا کے ٹرکوں کو خود روکنے پر مجبور ہونگےhttp://www.jang-group.com/jang/dec2012-daily/14-12-2012/index.html

No comments:

Post a Comment