Saturday 22 December 2012

PPP KASUR CADEDATES FOR ELECTION 2013

پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع قصور سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیاپی ڈی ایفچھاپیےای میل
ہفتہ, 15 دسمبر 2012 17:20

قصور (محمد دین آزاد سے)پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع قصور سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے اور گورنر ہاﺅس لاہور میں ہونے والی میٹنگ کے دوران پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو نے واضح کیا ہے کہ قصور کے این اے 138 این اے 139 اور این اے 140 میں ق لیگ کے ساتھ کسی طرح کی کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی پارٹی ذرائع کے مطابق این اے 138 سے پیپلز پارٹی کی ناصرہ صدیق میو امیدوار ہوں گی جبکہ طیب حسین رضوی ان کے متبادل امیدوار ہوں گے این اے 139 سے چوہدری منظور احمد این اے 140 سے محمد حسین ڈوگر ایم پی اے امیدوار جبکہ ملک جمیل احمد کلس ان کے متبادل امیدوار ہوں گے این اے 141 سے رانا عبدالشکور ڈاکٹر طارق رضا اور امجد خاں میو میں سے ایک امیدوار لیا جائے گا جبکہ این اے 142 سے سابق ایم پی اے ملک عاشق حسین اعوان امیدوار ہوں گے اسی طرح پی پی 175 سے سابق ایم پی اے چوہدری حاکم علی پی پی 176 سے ایم پی اے محمد اختر نول پی پی 177 سے محمد اشفاق کمبوہ پی پی 178 سے احمد علی ٹولو پی پی 179سے عمران سلیم نول یا محمد حسین ڈوگر امیدوار ہوں گے پی پی 180 سے ملک جمیل احمد کلس امیدوار ہوں گے جبکہ ان کے متبادل کے طور پر مرزا قدیر بیگ اور امجد اقبال میو ہوں گے پی پی 181 سے کنور ممتاز حسین امیدوار ہوں گے جبکہ سابق تحصیل ناظم رانا عباد علی اور مرزا خالد فاروق ان کے متبادل ہوں گے پی پی 182 سے ایم پی اے امجد علی میو امیدوار ہوں گے پی پی 183 سے ملک عاشق حسین اعوان اور پی پی 184 سے ہمایوں مجید پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے پیپلز پارٹی نے واضح کیا ہے کہ صرف این اے 141 اور این اے 142 پر ہی ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ ہوسکتی ہے ضلع کی باقی کسی سیٹ پر ق لیگ کے ساتھ کسی طرح کے اتحاد کا کوئی امکان نہیں ہے ۔http://www.kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=623:2012-12-15-17-24-01&catid=3:2012-08-30-18-02-00&Itemid=4

No comments:

Post a Comment