Wednesday 12 December 2012

SUGER MILLS ARE LOOTING FARMERS 13-12-2012 NAWAIWAQT




لاہور (سپیشل رپورٹر) مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے غربی، وسطی اور جنوبی پنجاب کے اضلاع سے موصولہ ان اطلاعات پر شدید دکھ اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوگر ملیں حکومت پنجاب کی طرف سے گنے کی مقرر کردہ 170روپے فی 40کلوگرام قیمت بھی ادا نہیں کر رہیں حالانکہ اس قیمت فروخت میں گنے کے کاشت کاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ مختلف حیلے بہانوں سے نہ ختم ہونے والی کٹوتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شوگر ملز مافیا کے سامنے کاشت کار بے بس ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔ دن دیہاڑے کین ایکٹ کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، کین کمشنر اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کسان دوستی کا ثبوت دیں، گنے کے کاشت کاروں کا استحصال فوری بند کروایا جائے، ضلعی انتظامیہ اور کین کمشنر کے عملے کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ تمام شوگر ملز کے باہر کاشت کاروں کی شکایات کے ازالے کے لےے کیمپ آفس بنائیں۔http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/lahore/2012-12-13/page-7

No comments:

Post a Comment