Saturday 5 January 2013

DRUGS SAIL IN MEDICAL STORES IN BHAI PHERO PHOOL NAGAR 5-1-2013

ہفتہ, 05 جنوری 2013 07:53
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)بھائی پھیروا و رگردونواح میںموت کا رقص، عطائی ڈاکٹر و نیم حکیموں نے سادہ لوح لوگوں کی زندگیوںپر انوکھے تجربات شروع کردیے،پڑھے لکھے بے روز گار نوجوان نشہ کی لت میں مبتلا ہو کر جہاز بن گئے ،میڈیکل سٹوروں سے ٹائنو و دیگر نشیلی ادویات با آسا نی دستیاب ہونے کی وجہ سے انہی میڈیکل سٹوروںپرجہازوں کی لینڈنگ و پرواز،انتظامیہ خاموش،عوامی و سماجی تنظیموں کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ۔بھائی پھیرو و گرد و نواح میںعطائی ڈاکٹرو نیم حکیموں نے جہاں پر سادہ لوح لوگوں پر انوکھے تجربات کرکے ہزاروں روپے بٹورکر ہمیشہ، ہمیشہ کیلئے مردانہ صفات سے محروم کررہے ہیںوہیں پر انہیں موت کی وادی میں پہنچا رہے ہیں جبکہ ایک شخص نیم حکیم کی دوائی کھانے سے اپنے گردوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا ہے اور اسی طرح عطائی ڈاکٹروں کی غلط تشخیص کے باعث کئی سادہ لوح لوگ اپنی جانیں گنواچکے ہیں جبکہ دو نمبر و نشیلی ادوایات کا دھندا کرنے والے میڈیکل سٹوروں سے باآسانی نشہءدستیاب ہونے کی وجہ سے پڑھے لکھے بے روز گار نوجوان نشہءکی لت میں مبتلاہوکر جہاز بن گئے ہیں اور یہی جہاز اکثر فیول حاصل کرنے کے لیے انہی میڈیکل سٹوروں پر لینڈنگ و پرواز کرتے دکھائی دیتے ہیں اورپیسے نہ ہونے پر یہی جہاز چوریاں ،ڈاکے اور قبرستانوں میں قبروں پر لگے لو ہے کے آہنی کتبے بھی چوری کرنے سے گریز نہیں کرتے ۔،عوامی و سماجی تنظیموںنے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نوجوان نسل کو مرنے سے بچایا جاسکے۔http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=787:2013-01-05-07-54-06&catid=5:2012-08-30-18-04-45&Itemid=6

No comments:

Post a Comment