Monday 21 January 2013

MAIGA MOR WATER POLUTED 21-1-2013

میگہ موڑ کے درجنوں مکینوں کاپانی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،صاف پانی نہ ملا تو سڑک بلاک کر کے مظاہرہ کریں گے مظاہرین کا اعلانچھاپیےای میل
پیر, 21 جنوری 2013 05:29

بھائی پھیرو(زین العابدین سے)صاف پانی نہ ملنے پربھائی پھیروکے نواحی گاﺅں میگہ موڑ کے درجنوں مکینوں کا احتجای مظاہرہ۔جگہ جگہ احتجاجی بینر لہرا دیے ۔صاف پانی نہ ملا تو سڑک بلاک کر کے مظاہرہ کریں گے مظاہرین کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق صاف پانی نہ ملنے پربھائی پھیرو کے نواحی گاﺅں میگہ موڑ کے درجنوں مکینوں نے اپنے گاﺅں میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہریں سے خطاب کر تے گاﺅں میگہ موڑ کی مغل فلاحی فاﺅنڈیشن کے سماجی رہنماﺅں مرزا نوید بیگ ،مر زا محسن بیگ نے کہا کہ زہریلے پانی سے بچوں، بوڑھوں،جوانوں اور عورتوں کے دانت ،پیٹ خراب اور ہڈیاںٹیڑھی ہوگئی ہیں۔ اکثر افراد نوجوانی میں ہی بوڑھے لگنے لگے ہیں ۔ دانت نہ ہو نی وجہ سے اکثر لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیاںرک گئی ہیں۔ گاﺅں کے اسی فیصد لوگوں کے دانت پیلے ، اور ٹوٹ پھوٹ گئے ہیں ۔ گاﺅں کے سینکڑوں افراد نے صحافیوںکو بتایا کہ زہریلے پانی کی وجہ سے دانت گر رہے ہیں ۔ لوگ اچھی طرح خوراک نہیں چبا سکتے۔مرزا محسن بیگ نے بتایا کہ گاﺅںکی عورتوں کو دومیل دورسے پانی لانا پڑتا ہے ،اور کئی بار پانی نہ لانے پر میاں بیوی میں آپس میں جھگڑے ہو ئے ہیں،اور نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے ۔ مرزا نویدبیگ ،علی احمدنے بتایا کہ پورا گاﺅں آلودہ اور زہر آلود پانی پینے پر مجبور ہے اوراعلیٰ حکمران کو صاف پانی مہیا کرنے کے لئے کہا تو وہ آکر وعدے کر کے چلے جاتے ہیں مگر اس پر عمل نہیں کرتے ہیں ۔ مکینوں نے کہا کہ انہوں نے کئی بار یہاں کے ناظمین ،ممبران اسمبلی اور اعلیٰ افسروں کو اس مسئلے کے بارے میں بتایا مگر کسی نے اس پر توجہ نہیں دی ۔فرمان بیگ نے کہا کہ وہ اس مسئلہ کے حل تک چین سے نہ بیٹھیں گے ۔میگہ موڑ کی فلاحی تنظیم مغل فلاحی فاﺅنڈیشن نے جگہ جگہ احتجاجی بینر لہرا کر اعلی حکام اور چیف جسٹس سے صاف پانی مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
http://www.kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=910:2013-01-21-05-30-33&catid=2:2012-08-30-18-01-31&Itemid=11

No comments:

Post a Comment