Tuesday 8 January 2013

NEW ROADS OF BHAI PHERO PHOOL NAGAR ARE BROKEN 8-1-2013

http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=805:2013-01-08-17-12-13&catid=2:2012-08-30-18-01-31&Itemid=11
ٹی ایم اے بھائی پھیرو میں کھوں کی کرپشن کا نکشاف،ڈی سی او قصور نے انکوائری کرنے کی بجائے چُپ سادھ لی، وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہچھاپیےای میل
منگل, 08 جنوری 2013 17:11
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)ٹی ایم اے کی طرف سے بنائی جانے والی سڑکیں چند ماہ بعد ہی جگہ ،جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہریوں کی نشاندہی پر صحافیوں کا وزٹ،لاکھوں کی کرپشن کا نکشاف،ڈی سی او قصور نے انکوائری کرنے کی بجائے چُپ سادھ لی، وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ۔گذشتہ روز شہریوں نے ٹی ایم اے پتوکی کی طرف سے بنائی جانے والی سڑکوں کا صحافیوں وزٹ کروایاجس میں شہریوں نے بتایا کہ چند ماہ قبل یہ سڑکیں ٹی ایم اے پتوکی کی طرف سے بنائی گئی تھیں جو کہ اب انتہائی خستہ حالی اور جگہ،جگہ، سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیںجبکہ اس موقع پر ایک شہری رانا فاروق احمد نے بتایا کہ کئی سالوں سے بلدیہ پھولنگر کا عملہ لاوارث نعشوں کے لیے رکھے جانے والے فنڈز ہضم کر رہا ہے اور لاوارث نعشوں کو مقامی قبرستان میں گڑھے کھدوا کر دفن کررہا ہے مگر نہ جانے ڈی سی او صاحب نے آج تک اس طرف دھیان ہی کیوں نہ دیا ہے ایک شہری محمد ارشد نے بتایاکہ بلدیہ پھولنگرکے دیہاڑی دار عملہ نے شہر بھر میں ناجائز تجاوزات قائم کروا رکھے ہیںجس کے باعث نہ صرف ٹرانسپورٹرپریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں بلکہ پیدل سفر کرنے والے مسافر بھی اسی پریشانی سے دوچار ہورہے ہیں مگر بلدیہ پھولنگر کا عملہ صرف دیہاڑیاں لگانے تک ہی محدود ہے اس ساری صورتحال کے متعلق جب صحافیوں نے جانچ پڑتال کی تو بلدیہ پھولنگر و ٹی ایم اے پتوکی کی طرف سے محکمانہ و ترقیاتی کاموں میں کئے جانے والے بے شمار گھپلے سامنے آئے جبکہ بلدیہ پھولنگر میں موجود کچھ ملازم جو سائیکل تک خریدنے کی سکت نہ رکھتے تھے آج وہ نئی ،نئی گاڑیوں اور لاکھوں روپے میں کھیل رہے ہیں

No comments:

Post a Comment