Sunday 6 January 2013

PAKISTAN KISAN BORD CONDOLENCE ON THE DEATH OF X AMEER A JAMAT A ISLAMI QAZI HUSSAIN AHMED 6-1-2013

مجاہدسیاستدان سے محروم ہوگئے۔کسان بورڈ


لاہور6جنوری2013ء:جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر،ملی یکجہتی کونسل کے صدر قاضی حسین احمد کی وفات پر کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین ،سیکرٹری جنرل ملک محمد رمضان روہاڑی ،سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان ،سینئر نائب صدر نثار احمد ایڈووکیٹ ،مرکزی نائب صدر سرفراز احمد خاں،جام حضور بخش ،خورشید احمد کانجو،ظہیر الدین چھٹہ ، صوبائی صدور کے پی کے عرفان اللہ خاں، صوبہ سندھ ڈاکٹر عبدالرزاق کھوسو،بلوچستان میر غلام رسول محمد شہی ،وسطی پنجاب چوہدری نور الہی تتلہ ،غربی پنجاب ڈاکٹر عبدالجبار چوہدری،شمالی پنجاب ڈاکٹر محمد نواز چھینہ ،جنوبی پنجاب ملک فیاض الحسن بھٹہ، ، رفیق بٹ،عرفان احمد بھٹی،محمد الطاف ہاشمی،فیاض احمد ،اور دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے انکے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے ۔پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعاکرتے کہا ہے ادارہ کسان بورڈ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔رہنماﺅں نے کہا کہ مرحوم جماعت اسلامی ،ملک اور عالم اسلام کے مجاہد لیڈر تھے وہ محب وطن سیاستدان تھے اور ملکی اور بین الاقوامی سیاسی تاریخ میں انکا کردار ایک درخشاں ستارے کی مانند ہے۔وہ مولانا مودودی کے دیرینہ ساتھی تھے اور انہوں نے اپنی ساری زندگی اللہ کے دین کی سربلندی کیلیے وقف کیے رکھی اور امت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کیلیے کوشاں رہے ۔انکی وفات سے جماعت اسلامی ایک زیرک،مخلص،جرائت مند،نڈر،اور دیانتدار اور دین دار ساتھی سے محروم ہوگئی ہے ۔انکی وفات ملک اور عالم اسلام کیلیے بھی ایک سانحہ عظیم ہے انکا خلا بڑی مشکل سے پر ہوگا۔





PAKISTAN KISAN BORD CONDOLENCE ON THE DEATH OF X AMEER A JAMAT A ISLAMI QAZI HUSSAIN AHMED 6-1-2013://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=2418

No comments:

Post a Comment