Saturday 5 January 2013

PRESS CLUB SARAI MUGHAL ELECTION 2013

پریس کلب سرائے مغل کا آئندہ سال2013 کیلیے انتخاب مکمل۔ رانا انتظار اسلام چئیر مین ،محمد یوسف ندیم صدر،جنرل سیکرٹری محمد بوٹا اتفاق رائے سے منتخبچھاپیےای میل
ہفتہ, 05 جنوری 2013 07:54
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)پریس کلب سرائے مغل کا آئندہ سال2013 کیلیے انتخاب مکمل۔ رانا انتظار اسلام چئیر مین ،محمد یوسف ندیم صدر،جنرل سیکرٹری محمد بوٹا اتفاق رائے سے منتخب ۔صحافی برادری کو ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ظالموں کی ٹانگیں کھینچ کر انہیں بے نقاب کرنا چاہئے۔نومنتخب عہدیداران سے سرپرست اعلی کا خطاب۔پریس کلب سرائے مغل کا آئندہ سال2013 کیلیے انتخاب مکم زیر نگرانی سینئر صحافی حاجی محمد رمضان کی نگرانی میں مکمل ہوگئے ۔اجلاس میں تمام ممبران کی متفقہ رائے سے سرائے مغل پریس کلب کے چیر مین رانا انتظار اسلام ،صدر یوسف ندیم ،سیئنر نائب صدر نعیم سلطان ،نائب صدر اول کرامت علی وٹو ، جنرل سیکرٹری محمد بوٹا صابر ، سیکرٹری نشر و اشاعت چوہدری رفاقت علی ،آفس سیکرٹری محمد رمضان ناز ،فنانس سیکر ٹری منتخب ہوئے ۔مجلس عاملہ کیلیے وسیم خانزادہ ،حافظ الطاف احمد ، غلام نبی علی رضا چوہدری ، ڈاکٹر محمد اظہر ، غلام حسین ،رضا مصطفیٰ ، محمد وکیل منتخب ہوئے ۔اس موقع پر سینئر صحافی اور سرپرست اعلی پریس کلب سرائے مغل حاجی محمد رمضان نے پریس کلب سرائے مغل کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے کہا کہ صحافی معاشرے کی وہ آنکھ ہے جو اپنے علاقہ میں ہونے والے جرائم سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کرتی ہے ۔جب صحافی اپنے قلم سے جب کسی ظالم کے ظلم کے خلاف لکھتا ہے اور مظلوم کی داد رسی کرتا ہے تو تو اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال ہوجاتی ہے صحافی برادری کو ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ظالموں کی ٹانگیں کھینچ کر انہیں بے نقاب کرنا چاہئے انہوں نے کہا ویسے تو بہترین جہاد جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنا ہے مگر ابھی تک درجنوں صحافی بھی ظالمو ں کے خلاف آواز کو بلند کرتے ہوئے اپنی جانیں جان آفریں کے سپرد کرچکے ہیں ۔آخر میں سرائے مغل کے سابق صدر مرحوم محمد عباس ظہیر کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی اور انکی صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی گئی۔http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=788:------2013-------------------&catid=32:2012-11-15-06-27-14&Itemid=2

No comments:

Post a Comment