Thursday 17 January 2013

ROADS OF BHAI PHERO PHOL NAGAR ARE BROKEM 17-1-2013

ٹی او آر پتوکی کی بے حسی جوں کی توں بھائی پھیرو شہر میںتجاوزات کی بھر مار ،بازار سُکڑ گئے سڑکیں تنگ ہو گئیں،بلدیہبھائی پھیرو کاعملہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگا،شہریوں کا سیکرٹری بلدیات سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہچھاپیےای میل
جمعرات, 17 جنوری 2013 16:24
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)ٹی او آر پتوکی کی بے حسی جوں کی توں بھائی پھیرو شہر میںتجاوزات کی بھر مار ،بازار سُکڑ گئے سڑکیں تنگ ہو گئیں،ڈی سی او قصور نے آنکھیں بند کرلیں ،شہر کا کوئی والی وارث نہ رہا،بلدیہبھائی پھیرو کاعملہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگا،شہریوں کا سیکرٹری بلدیات سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ۔گذشتہ کئی ماہ سے بھائی پھیرو مسائلستان بنا ہوا ہے جبکہ متعدد مرتبہ ٹی او آرپتوکی و ڈی سی او قصور کی توجہ اس طرف دلائی گئی مگر نا جانے کیوں آج تک نہ تو ٹی او آر نے توجہ دی ہے اور نہ ہی ڈی سی او قصورنے اس سلسلہ میں شہریوںرانا محمد فاروق،محمد ارشد،تیمور اعجاز،ندیم،ارشد،جاوید،محمد حسین،ناصر،یامین، یسین ودیگرنے بتایا کہ ٹی او آراس قدر بے حس ہوچکا ہے کہ اسے علاقہ کے مسائل نظر ہی نہیں آرہے کہبھائی پھیرو کس طرح مسائلستان بنا ہوا ہے اور وہ ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھا ہے اور ناجانے وہ کونسی طاقت ہے جو اسے علاقہ کے مسائل حل کرنے سے روکے ہوئی ہے اور رہی سہی کسر بلدیہ بھائی پھیرو کا عملہ نکال رہاہے جنہیںملتان روڈ پر جگہ،جگہ گندگی کے ڈھیر ،گلی و محلوں میں گندا پانی کھڑا نظر ہی نہیں آرہامزید شہریوں نے بتایا کہ بلدیہ بھائی پھیرو کا دیہاڑی دار عملہ صرف سبزی فروشوں سے سبزیاں اور پھل فروشوں سے پھل لینے کے لیے آتا ہے اور کام کرنے کی بجائے گھروں میں بیٹھا صرف تنخواہیں وصول کرتا ہے اس ضمن میں جب ٹی او آر پتوکی چوہدری محمداکرم سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے اپنے موقف میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے اتنی فرصت ہی نہیں ہے کہ میں علاقہبھائی پھیرو کے مسائل حل کرسکوں کیونکہ مجھے ہر روز لاہور ہائی کورٹ و دیگر عدالتوں کے چکر لگانے پڑتے ہیں جبکہ میں متعدد مرتبہ اپنے اعلیٰ حکام سے درخواست بھی کرچکا ہوں کہ میرا یہاں سے تبادلہ کردیا جائے کیونکہ مجھ سے اتنی ذمہ داریاں نہیں سنبھالی جاتی مگر نہ جانے کیوں وہ مجھے یہاں سے تبدیل نہیں کررہے اس سلسلہ میں جب ڈی سی او قصور سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں ابھی میٹنگ میں مصروف ہوں ۔16-1-http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=869:2013-01-17-16-25-23&catid=2:2012-08-30-
18-01-31&Itemid=11
ROADS OF BHAI PHERO PHOL NAGAR ARE BROKEM 17-1-2013

No comments:

Post a Comment