Wednesday 27 February 2013

PTI ELECTED OFFICEHOLDER OF 2013


http://www.kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1250:2013-02-27-14-19-13&catid=3:2012-08-30-18-02-00&Itemid=4
پاکستان تحریک انصاف کے انٹر انتخابات کے دوران ضلع قصور سے خورشید محمود قصوری کا گروپ واضح اکثریت سے کامیاب ہوگیا پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
بدھ, 27 فروری 2013 14:18
قصور (محمد دین آزاد سے)پاکستان تحریک انصاف کے انٹر انتخابات کے دوران ضلع قصور سے خورشید محمود قصوری کا گروپ واضح اکثریت سے کامیاب ہوگیا ضلعی صدر کے لیے خورشید محمود قصوری گروپ کے امیدوار ندیم ہارون خاں سینئر نائب صدور کے لیے اختر علی اور حامد خاں نائب صدور کے لیے مبشر حسن اور فیصل اعجاز نائب صدور خواتین کے لیے سابق ایم پی اے روبینہ انصاری اور شریفاں بی بی ضلعی جنرل سیکرٹری کے لیے رانا ندیم جوائنٹ سیکرٹریز مرد کے لیے طاہر افضل اور محمد یونس جوائنٹ سیکرٹریز خواتین کے لیے نذیراں بی بی اور نورین امجد ایڈووکیٹ سیکرٹری لیگل افیئر کے لیے حکیم محبوب احمد کامیاب ہوگئے اسی طرح ضلع کی کل تیس نشستوں پر قصوری گروپ واضح اکثریت سے جیت گیا تحصیل قصور کی صدارت کے لیے سید مظفر شاہ کاظمی سینئر نائب صدر کے لیے سردار فاخر علی کے بھائی سردار بابر علی نائب صدر کے طور پر محمد احمدنائب صدر خواتین کے لیے زینب بی بی جنرل سیکرٹری کے لیے زبیر احمدخاں کامیاب قرار پائے تحصیل پتوکی کے لیے صدر کے طور پر سید فدا حسین اور جنرل سیکرٹری کے عہدا پر محمد شکر باری کامیاب قرار پائے تحصیل چونیاں کے لیے محمد عاصم صدر اور محمد اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ تحصیل کوٹرادھاکشن کے لیے محمد احمد جوئیہ صدر اور صاحبزادہ علی افسر جنرل سیکرٹری کامیاب ہوگئے تحصیل کوٹرادھاکشن کی اٹھارہ نشستوں پر تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءخورشید محمود قصوری اور دیگر رہنماﺅںنے جیتنے اور ہارنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹر انتخابات جمہوریت کا حسن ہے اور عمران خاں کی قیادت میں تحریک انصاف وہ پہلی جماعت ہے جس نے پاکستان کی تاریخ میں حقیقی معنوں میں نچلی سطح تک انتخابات کا عمل مکمل کیا ہے انہوںنے کہا کہ ان انتخابات میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوئی تمام لوگ پارٹی کا حصہ ہیں اور ان انتخابات کے نتیجہ میں پارٹی مزید موثر اور مضبوط قوت بن کر قومی منظر نامے پر ابھرے گی

RAVI IMRAN WAPDA FEADER CLOSED DUE TO THEFT OF CABLES 27-2-2013

http://www.kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1247:2013-02-27-14-02-07&catid=2:2012-08-30-18-01-31&Itemid=11


بھائی پھیرو ۔ نا معلوم چور راوی عمران فیڈر سے واپڈا کی تاریں چوری کر کے فرار ۔ تار چوری کی وارداتوں میں اضافہ ۔ کئی فیڈر کئی کئی دن بند چھاپیے ای میل
بدھ, 27 فروری 2013 14:01
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)بھائی پھیرو ۔ نا معلوم چور راوی عمران فیڈر سے واپڈا کی تاریں چوری کر کے فرار ۔ تار چوری کی وارداتوں میں اضافہ ۔ کئی فیڈر کئی کئی دن بند۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو گرڈ سٹیشن سے نکلنے والے راوی فیڈر سے گذشتہ رات نا معلوم چور الیون کے وی کی ہزاروں روپے کی تار چوری کر کے لے گئے ۔ جس سے اس فیڈ ر کے مواضعات کامونگل ، میگہ موڑ ، گگہ سرائے سمیت کئی ملوں کی بجلی بھی پورا دن بند رہی ۔ بجلی بند ہونے سے عوام سے اورملوں کا کاروبار زندگی ٹھپ ہو گیا ۔ گھروں میں پانی ختم ہو جانے سے لوگ کھانا پکانے اور پانی پینے سے محروم ہو گئے ۔ جبکہ مساجد میں بجلی بند ہو نے سے اذانیں بھی نہ ہو سکیں اوروضو کا پانی بھی دستیاب نہ ہو سکا ۔ ملوں کو کام بند ہونے سے لاکھوں کا نقصان ۔ علاقے میں بجلی کی اور ٹرانسفارمرز کی چوری روز کا معمول بن چکی ہے ۔ جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں کئی کئی روز بجلی بند ہو جاتی ہے ۔ کسان بورڈ پاکستان ضلع قصور کے صدر رانا مسعود خاں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی تاریں اور ٹرانسفارمر چوری کے واقعات کی روک تھام کے لئے واپڈا اور پولیس ہنگامی اقدامات کرے تاکہ عوام کو بجلی کا حصول مسلسل جاری رہہ سکے ۔

Monday 25 February 2013

PRESS CLUB CHANGA MANGA 2013



چھانگا مانگاپریس کلب رجسٹرڈکے انتخابات راﺅ امجد علی خان صدر،رانافضل رسول جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئےچھاپیےای میل
جمعہ, 21 دسمبر 2012 03:53
بھائی پھیرو,پتوکی(ندیم رضا خاں ,زین العابدین سے)چھانگا مانگاپریس کلب رجسٹرڈکے انتخابات راﺅ امجد علی خان صدر،رانافضل رسول جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا پریس کلب رجسٹرڈ کے انتخابات منعقدہوئے جس میں سرپرست اعلیٰ منیر احمد خان ساقی، چیئرمین حاجی عابد حسین ناگی،وائس چیئرمین چوہدری ریاض منج،صدر راﺅ امجد علی خاں،سینئرنائب صدرارشد جاوید مصطفائی،نائب صدر راناعرفان ناصر، جنرل سیکرٹری رانا فضل رسول، ایڈیشنل سیکرٹری غلام مصطفی سکندر،سیکرٹری فنانس طارق شاہین ،سیکرٹری اطاعات و نشریات مرزاوسیم بیگ،آفس سیکرٹری مہر علی گلشن منتخب ہوگئے جبکہ ایگزیکٹو باڈی ملک جاوید کھوکھر،خلیل الرحمن ثاقب ،چوہدری اسلم منج،چوہدری اکرم سندھو،پیر سلیم حیدر اشرفی،سید اظہر عباس گیلانی،محمد ارشد پالو،راﺅ اسحاق احمد اورملک مشتاق کھو کھرشامل ہیںاجلاس میں نومنتخب عہدیدران نے عہد کیاکہ وہ اپنی قلم کے زریعے زرد صحافت کے خاتمے اور بے باک صحافت کے فروغ کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے پریس کلب رجسٹرڈ کے نو منتخب عہدیدران کو وفاقی وزیر سردار طالب حسین نکئی،وزیر مملکت سید صمصام بخاری،سابق وفاقی وزیر سردار آصف نکئی،سابق وفاقی وزیر اعجازالحق،چیئرمین پیپلز لیبر بیورو چوہدری منظورآرائیں ،چیئرمین ڈرک کورٹ رانا عبدالشکورخان،امیدوار ایم این اے رانا تنویر ریاض خان،ایم پی اے شیخ علاﺅ الدین ،ایم پی اے چوہدری امجد میوئ،سابق ایم پی اے راﺅ شاہد قیوم خاں ،رہنماءپی ٹی آئی رانا سعید احمد خان ،سابق تحصیل ناظم رانا عباد خان اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماﺅں نے نو منتخب عہدیدران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اعلی صحافتی اقدار کے فروغ کےلئے اپنا بنیادی کردار ادا کریں گے اور معاشرتی نا ہمواریوں کے خلاف مثبت تبدیلی لائیں گے

YAKJEHTI KASHMIR DAY IN BHAI PHERO BY JAMAAT A ISLAMI

حکومت نے انڈیا کو موسٹ فیورٹ نیشن کا درجہ دیا تو قوم گلی کوچوں میں احتجاج کرے گی،حاجی محمد رمضانچھاپیےای میل
بدھ, 06 فروری 2013 19:30
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)حکومت نے انڈیا کو موسٹ فیورٹ نیشن کا درجہ دیا تو قوم گلی کوچوں میں احتجاج کرے گی۔پاکستان میں بہنے والے سارے دریاﺅں کے سوتے کشمیر سے پھوٹتے ہیں ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور انڈیا دریاﺅں پر بند باند کر آبی جارحیت کر کے ملک کو ایتھوپیا اور صومالیہ بنانا چاہتاہے۔کشمیری مجاہدین پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں مگرموجودہ حکومت کو جہاد کے لفظ سے چڑ ہے۔ ان خےالات کا اظہار کسان بورڈ پاکستان کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان ،نائب امیر جماعت اسلامی ضلع قصور سردار نور احمد ڈوگرنے جماعت اسلامی کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بلائے گئے ایک جلسئہ عام سے خطاب کر تے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر کے کسان انڈیا کی آبی جارحیت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔انڈیا ہمارے دریاﺅں پر بند باندھ کر ہمارے ملک کا پانی بند کر رہا ہے مگرحکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ جمعیت العلمائے اسلام کے سردار امداد اللہ ڈوگر، جمعیت العلمائے پاکستان ضلع قصور کے صدر سید ذاکر حسین شاہ، جامع مسجد انوار غوثیہ کے خطیب مولانا غلام حسن نورانی نے اپنی اپنی تقریروں میں کہا کہ کشمےر پاکستان کے سولہ کروڑعوام کی شاہ رگ ہے کےونکہ قائد اعظم ہی نے کشمےر کو پاکستان کی شاہ رگ قرار دےا تھا مگر موجودہ کرپٹ حکرانوں نے اقوام متحدہ کی قرادادوں کو چھوڑ پاکستان پر جہادی تنظےموں کی پابندی لگا دی جو قابل مزمت ہے۔جمعیت اہلحدیث کے نعیم ناصرنے کہا کے حکومت مسئلہ کشمےر کو اقوام متحدہ کی قرادادوںکے مطابق حل کروائے اورکشمےرےوں کو استصواب رائے کا حق دےا جائے ۔ان رہنماﺅں نے کہا پاکستان کے اندر جو اےجنسےاں دہشت پھیلا رہی ہے ےہ را کے اےجنٹ ہیں ہم کشمےر کی وجہ سے ہی زندہ ہیں کےونکہ کشمےر پاکستان کی شاہ رگ ہے۔جماعت الدعوتہ کے امجد شہزاد نے کہا کہ مظلوم کشمیری بھائےوں کے لیے جہاد امت مسلمہ کا مزہبی اور قومی فریضہ ہے ۔ دینی درس گاہ دار الاصلاح کے رہنما بابر اسماعیل،اُمید فاﺅنڈیشن کے صدر محمد عمر ،آل پاکستان ادبی تنظیم کے صدر یاسین یاس ،کاروان ادب کے صدر انجم رانا ، بھائی پھےروزون جماعت اسلامی کے امیر ملک محمد صدیق،مقامی امیرڈاکٹر داﺅد پرویز مغل ، ،اسلامی جمعیت طلبا کے احمد جمال ،سردار علی احمد ڈوگر ،بزم پیغام رہنماملک عابداور دوسرے مقررےن نے بھی خطاب کےا آخر مےں کشمےرےوں کی آزادی اور استحکام پاکستا ن کی دعا کی گئی ۔نوٹ : ان پیج فائل اور فوٹو لف ہذا ہے ۔http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1042:2013-02-06-19-31-01&catid=1:2012-08-30-18-00-51&Itemid=10

SHUGER MILLS AND POLUTION OF RIVER WATER BY KISAN BORD PAKISTAN 18-2-2013



JAMIAT AHL A HADEES DISTT KASUR 2013


DACA,ANJAM RANA,SUI GASS,MAJER HABRRB,TEHREEK IHSAS 2013









YOM A YAKJEHTI KASHMIR BY KISAN BORD,JAMAT A ISLAMI BHAI PHERO PHOOL NAGAR 5-2-2013











Sunday 24 February 2013

REJNAL PRESS CLUB TANVEER ASLAM KHAN 25-2-2013

ریجنل یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس 27فروری بوقت 7بجے شام چیرمین آر یوجے حاجی محمد رمضان کی رہائش گاہ واقع پھولنگر میں منعقد ہوگا پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
اتوار, 24 فروری 2013 11:37
پتوکی(ندیم رضا خاں سے)ریجنل یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس 27فروری بوقت 7بجے شام چیرمین آر یوجے حاجی محمد رمضان کی رہائش گاہ واقع پھولنگر میں منعقد ہورہاہے اجلاس کی صدارت ریجنل یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کے صدر تنویر اسلم خاںکریں گے اجلا س میں آریوجے کے جنرل سیکرٹری منیر احمد خاں ساقی تنظیم کے حوالے سے آئندہ حکمت عملی اور لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1210:-----------27--7---------------&catid=3:2012-08-30-18-02-00&Itemid=4

JAMAT A ISLAMI BHAI PHERO 25-2-2013

جماعت اسلامی بنگلہ دیش پر پابندی اور بنگلہ دیشی حکومت کی پُر تشدد کاروائیوں ، کارکنوں کی                                                            ہلاhttp://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1214:2013-02-24-11-40-56&catid=2:2012-08-30-18-01-31&Itemid=11کت اور  لیڈروںکو سزائے موت دینے کی مذمت چھاپیے ای میل
اتوار, 24 فروری 2013 11:40
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)جماعت اسلامی بنگلہ دیش پر پابندی اور بنگلہ دیشی حکومت کی پُر تشدد کاروائیوں ، کارکنوں کی ہلاکت اور لیڈروںکو سزائے موت دینے کی مذمت ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر عثمان غنی حلقہ این اے 142کے اُمیدوار حاجی محمد رمضان ، پی پی 184کے امیدوار سردار نور احمد ڈوگر ، پی پی 183کے اُمیدوار عرفان محمود نے اپنے مشترکہ بیان میں بنگلہ دیشی حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کی شدید مذمت کی ہے اور ان رہنماﺅں نے کہا ہے کہ بنگہ دیشی حکومت ہندوستان کے اشاروں پر جماعت اسلامی کے کارکنوں اوررہنماﺅں کو تشدد کے ذریعے جیلوں میں بند کر کے اور پھانسی کی سزائیں دے کر انہیں پاکستان کی حمایت کی سزا دے رہی ہے ۔ اس ضمن میں بنگلہ دیشی حکومت نے تمام عالمی قوانین کو پس پشت ڈال کر انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں ہیں ۔ دنیا بھر کے اسلام دشمن ممالک اپنے اُوچھے ہتھکنڈوں سے اسلامی انقلاب کا راستہ روکنا چاہتے ہیں مگر انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ پوری دنیا میں اسلامی انقلاب مصر ، تیونس ، لبنان ، ترکی ،ایران سے ہوتا ہوا برصغیر کی دہلیز تک آ پہنچا ہے ، ان شااللہ جلد ہی پاکستان ، ہندوستان ، بنگلہ دیش میں بھی اسلام کا پر چم لہرائے گا ۔انہوں نے عالم اسلام اور پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بنگلہ دیشی حکومت کی وحشت و بربریت کی مذمت کریں ۔ اور آ ئندہ انتخابات میں پاکستان میں نظام مصطفی ﷺ کے لئے متحد ہو کر جدو جہد کریں ۔  

RANA NAEEM ANWERA PTI BHAI PHERO PHOOL NAGAR PATTOKI ELECTION 25-2-2013

http://www.paknewslive.com/news-296

بھائی پھیرو:یونٹی گروپ کی حمایت سے تحریک انصاف تحصیل پتوکی کے صدر کے انتخابات میں میری جیت یقینی ہے،رانا انور

download27 بھائی پھیرو:یونٹی گروپ کی حمایت سے تحریک انصاف تحصیل پتوکی کے صدر کے انتخابات میں میری جیت یقینی ہے،رانا انوربھائی پھیرو(نامہ نگار) یونٹی گروپ کی حمایت سے تحریک انصاف تحصیل پتوکی کے صدر کے انتخابات میں میری جیت یقینی ہے ، شکست سے بوکھلا کرمیرے مخالف میرے بارے غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں۔علاقے کے نوجوان رانا نعیم انور نے تحریک انصاف تحصیل پتوکی کی صدارت کیلیے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرکے تحریک انصاف کے روایتی امیدواروں میں کھلبلی مچادی۔تفصیلات کے مطابق علاقے کے نوجوان رانا نعیم انور نے تحریک انصاف تحصیل پتوکی کی صدارت کیلیے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرکے تحریک انصاف کے روایتی امیدواروں میں کھلبلی مچادی۔گزشتہ روز اپنی دوکان میں مقامی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے بتایا کہ انہیں یونٹی گروپ کی حمایت حاصل ہے اور وہ انشا ء اللہ الیکشن جیت جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری یقینی جیت کو دیکھ کر تحریک انصاف کے بعض روایتی سیاستدان اپنی شکست دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں اور میرے بارے غلط افواہیں پھیلا کر عوام کو مجھ سے بد ظن کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔میں نے کئی سال پہلے تحریک انصاف میں شامل ہوکر عمران خاں کا سپاہی بن کر پارٹی کیلیے دن رات کام کیاجو لوگ ابھی چند ہفتے قبل پارٹی بدل کر تحریک انصاف میں آئے وہ میرے بارے غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔میں کل بھی تحریک انصاف کا کارکن تھا اور آئیندہ بھی تحریک انصاف کا ساتھی بن کر علاقے میں عدل و انصاف کی سربلندی اور تبدیلی کیلیے کام کرتا رہوں گا۔اور بار بار پارٹیاں بدلنے والوں کو شکست فاش دونگا۔

Saturday 23 February 2013

SIRAJ TEXTILE MILLS FIRED IN BHAI PHERO PHOOL NAGAR 23-2-2013

http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1197:2013-02-23-14-01-42&catid=2:2012-08-30-18-01-31&Itemid=11

بھائی پھیرو۔خالد سراج ٹیکسٹائل مل یونٹ نمبر پانچ کے گودام میں لگی آ گ سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر بن گیا ،۔ بیس گھنٹے گزر جانے کے باوجود آ گ پر قابو نہ پایا جا سکا چھاپیے ای میل
ہفتہ, 23 فروری 2013 13:59

بھائی پھیرو(زین العابدین سے)بھائی پھیرو۔خالد سراج ٹیکسٹائل مل یونٹ نمبر پانچ کے گودام میں لگی آ گ سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر بن گیا ۔ گذشتہ رات لگنے والی آ گ کے شعلے آ سمان سے باتیں کرتے رہے ۔ دور دراز سے فائر برگیڈوں کے آ نے تک آ گ پورے گودام میں پھیل گئی ۔ بیس گھنٹے گزر جانے کے باوجود آ گ پر قابو نہ پایا جا سکا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات بھائی پھیرو کے نزدیک واقع خالد سراج ٹیکسٹائل کے روئی کے گودام میں اچانک آ گ بھڑک اُٹھی ۔ مل انتظامیہ نے مقامی ٹی ایم او کے دفتر اطلاع دی مگر مقامی طور پر فائر برگیڈ موجود نہ ہونے کی وجہ سے فائر برگیڈ موقع پر نہ آ سکا جس سے دیکھتے ہی دیکھتے آ گ پورے گودام میں پھیل گئی ۔ دھوئیں اور آ گ کے شعلے آ سمان سے باتیں کرنے لگے۔ کئی گھنٹے بعد اُوکاڑہ ، قصور ، چونیاں اور لاہور سے فائر بر گیڈ اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آ گ بجھانے کی کوشش کرنے لگی ۔ مگر دیکھتے ہی دیکھتے گودام میں پڑی روئی جل کر خاکستر بن گئی ۔ اور عمارت بھی کوئلہ بن گئی ۔ آ گ کا سن کر مقامی پولیس اور تحصیل پتوکی کے ڈی ایس پی سمیت کئی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے مگر سولہ گھنٹے گزر جانے کے با وجود آ گ پر قابو نہ پایا جا سکا ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس علاقے میں سینکڑوں فیکٹریاں موجود ہیں جہاں آ ئے روز آگ لگنے سے اربوں کا مالی نقصان ہوتا رہتا ہے اور درجنوں قیمتی جانیں بھی آ گ لگنے سے ضائع ہو چکیں ہیں ۔مگر اس علاقے کے اقتدار کے مزے لینے والے سیاست دانوں نے وعدوں کے باوجود بلدیہ بھائی پھیرومیں فائر بر گیڈ مہیا نہیں کیا ۔ رابطہ پر خالد سراج ٹیکسٹائل کے ایڈمن محمد مصدق نے بتایا کہ گودام میں چھ ہزار آ ٹھ سو روئی کی گانٹھیں موجود تھیں جن کی مالیت تقریبا چودہ کروڑ روپے بنتی تھی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ گودام میں اتنی مالیت کی روئی موجود نہ تھی ۔ مل کے چیرمین اقبال برکت کا تعلق میاں شریف برادران سے بتایا جاتا ہے ۔آگ لگنے کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہوسکی۔

BHAI PHERO JAMAT A ISLAMI CONDEMNED BANGLA DAISH GOVERNMINT.23-2-2013

 

 http://www.paknewslive.com/ph-news

پھولنگر:بنگلہ دیشی حکومت کی وحشت وبربریت کی مذمت کرتےہیں، جماعت اسلامی قصور

jamat e islami پھولنگر:بنگلہ دیشی حکومت کی وحشت وبربریت کی مذمت کرتےہیں، جماعت اسلامی قصوربھائی پھیرو(نامہ نگار) جماعت اسلامی بنگلہ دیش پر پابندی اور بنگلہ دیشی حکومت کی پُر تشدد کاروائیوں ، کارکنوں کی ہلاکت اور لیڈروں کو سزائے موت دینے کی مذمت ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر عثمان غنی حلقہ این اے 142کے اُمیدوار حاجی محمد رمضان ، پی پی 184کے امیدوار سردار نور احمد ڈوگر ، پی پی 183کے اُمیدوار عرفان محمود نے اپنے مشترکہ بیان میں بنگلہ دیشی حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کی شدید مذمت کی ہے اور ان رہنماؤں نے کہا ہے کہ بنگہ دیشی حکومت ہندوستان کے اشاروں پر جماعت اسلامی کے کارکنوں اوررہنماؤں کو تشدد کے ذریعے جیلوں میں بند کر کے اور پھانسی کی سزائیں دے کر انہیں پاکستان کی حمایت کی سزا دے رہی ہے ۔ اس ضمن میں بنگلہ دیشی حکومت نے تمام عالمی قوانین کو پس پشت ڈال کر انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں ہیں ۔ دنیا بھر کے اسلام دشمن ممالک اپنے اُوچھے ہتھکنڈوں سے اسلامی انقلاب کا راستہ روکنا چاہتے ہیں مگر انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ پوری دنیا میں اسلامی انقلاب مصر ، تیونس ، لبنان ، ترکی ،ایران سے ہوتا ہوا برصغیر کی دہلیز تک آ پہنچا ہے ، ان شااللہ جلد ہی پاکستان ، ہندوستان ، بنگلہ دیش میں بھی اسلام کا پر چم لہرائے گا ۔انہوں نے عالم اسلام اور پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بنگلہ دیشی حکومت کی وحشت و بربریت کی مذمت کریں ۔ اور آ ئندہ انتخابات میں پاکستان میں نظام مصطفی ﷺ کے لئے متحد ہو کر جدو جہد کریں

..BHAI PHERO JAMAT A ISLAMI CONDEMNED BANGLA DAISH GOVERNMINT.23-2-2013پھولنگر:بنگلہ دیشی حکومت کی وحشت وبربریت کی مذمت کرتےہیں، جماعت اسلامی قصور//JAMAT A ISLAMI BHAIPHERO CONDEMNED BANGA GOVERMINT 23-2-2013

پھولنگر:بنگلہ دیشی حکومت کی وحشت وبربریت کی مذمت کرتےہیں، جماعت اسلامی قصور
http://www.paknewslive.com/ph-news

پھولنگر:بنگلہ دیشی حکومت کی وحشت وبربریت کی مذمت کرتےہیں، جماعت اسلامی قصور


jamat e islami پھولنگر:بنگلہ دیشی حکومت کی وحشت وبربریت کی مذمت کرتےہیں، جماعت اسلامی قصوربھائی پھیرو(نامہ نگار) جماعت اسلامی بنگلہ دیش پر پابندی اور بنگلہ دیشی حکومت کی پُر تشدد کاروائیوں ، کارکنوں کی ہلاکت اور لیڈروں کو سزائے موت دینے کی مذمت ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر عثمان غنی حلقہ این اے 142کے اُمیدوار حاجی محمد رمضان ، پی پی 184کے امیدوار سردار نور احمد ڈوگر ، پی پی 183کے اُمیدوار عرفان محمود نے اپنے مشترکہ بیان میں بنگلہ دیشی حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کی شدید مذمت کی ہے اور ان رہنماؤں نے کہا ہے کہ بنگہ دیشی حکومت ہندوستان کے اشاروں پر جماعت اسلامی کے کارکنوں اوررہنماؤں کو تشدد کے ذریعے جیلوں میں بند کر کے اور پھانسی کی سزائیں دے کر انہیں پاکستان کی حمایت کی سزا دے رہی ہے ۔ اس ضمن میں بنگلہ دیشی حکومت نے تمام عالمی قوانین کو پس پشت ڈال کر انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں ہیں ۔ دنیا بھر کے اسلام دشمن ممالک اپنے اُوچھے ہتھکنڈوں سے اسلامی انقلاب کا راستہ روکنا چاہتے ہیں مگر انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ پوری دنیا میں اسلامی انقلاب مصر ، تیونس ، لبنان ، ترکی ،ایران سے ہوتا ہوا برصغیر کی دہلیز تک آ پہنچا ہے ، ان شااللہ جلد ہی پاکستان ، ہندوستان ، بنگلہ دیش میں بھی اسلام کا پر چم لہرائے گا ۔انہوں نے عالم اسلام اور پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بنگلہ دیشی حکومت کی وحشت و بربریت کی مذمت کریں ۔ اور آ ئندہ انتخابات میں پاکستان میں نظام مصطفی ﷺ کے لئے متحد ہو کر جدو جہد کریں

Friday 22 February 2013

SECTION 62,63 SHOULD BE FALLOWED STRICLY.JAMAT A ISLAMI KASUR HAJI MUHAMMAD RAMZAN 22-2-2013

آئین کی دفعہ62,63پر صیحح عمل درآمد ہوا تو اس حلقہ کے روایتی سیاست دان نا اہل ہو جائیں گے، حاجی محمد رمضان چھاپیے ای میل
جمعہ, 22 فروری 2013 14:24
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)آئین کی دفعہ62,63پر صیحح عمل درآمد ہوا تو اس حلقہ کے روایتی سیاست دان نا اہل ہو جائیں گے ۔ جماعت اسلامی کے پاس پورے ملک میں بے داغ اور مخلص قیادت موجود ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر جماعت اسلامی کے حلقہ این اے 142کے اُمیدوار حاجی محمد رمضان نے مواضعات گرو کے ، تنی کے ،بلیر اور ججہ کلاں میں اپنی الیکشن مہم کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقہ کے قومی اسمبلی کے ایک اُمید وار نے بنک سے 47کروڑ روپے معاف کروا رکھے ہیں جبکہ دوسرے اُمیدوار نے 37کروڑ روپیہ کا ٹیکس چوری کر رکھا ہے ۔ تیسرے اُمیدوار نے سرکاری اور غیر سرکاری اربوں روپے کی زمینوں کو ہڑپ کر کے اپنے آ پ کو انصاف کا علمبردار کہلوانا شروع کر رکھا ہے ۔ یہ تینوں اُ میدوار آ ئین کی دفعہ 62,63کے مطابق نا اہل ہیں ۔ جماعت اسلامی کے پاس پورے ملک کے اندر دیانت دار، مخلص اور بے داغ قیادت موجود ہے ان شااللہ اگر آ ئین کی ان دفعات پر پوری طرح عمل ہوا تو بڑے بڑے سیاسی برج گر جائیں گے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ قرضہ خوروں اور ٹیکس چوروں کی بجائے جماعت اسلامی کے دیانت دار اور مخلص لوگوں کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں ۔ 

پھولنگر:اتفاق ٹیکسٹائل مل کےگودام میں لگی آ گ سےکروڑوں کاسامان جل گیا

پھولنگر:اتفاق ٹیکسٹائل مل کےگودام میں لگی آ گ سےکروڑوں کاسامان جل گیا


fire پھولنگر:اتفاق ٹیکسٹائل مل کےگودام میں لگی آ گ  سےکروڑوں کاسامان جل گیابھائی پھیرو(نامہ نگار)اتفاق ٹیکسٹائل مل یونٹ نمبر پانچ کے گودام میں لگی آ گ سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر بن گیا ۔ گذشتہ رات لگنے والی آ گ کے شعلے آ سمان سے باتیں کرتے رہے ۔ دور دراز سے فائر برگیڈوں کے آ نے تک آ گ پورے گودام میں پھیل گئی ۔ بیس گھنٹے گزر جانے کے باوجود آ گ پر قابو نہ پایا جا سکا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات بھائی پھیرو کے نزدیک واقع اتفاق ٹیکسٹائل مل یونٹ نمبر پانچ کے روئی کے گودام میں اچانک آ گ بھڑک اُٹھی ۔ مل انتظامیہ نے مقامی پی ایم او کے دفتر اطلاع دی مگر مقامی طور پر فائر برگیڈ موجود نہ ہونے کی وجہ سے فائر برگیڈ موقع پر نہ آ سکا جس سے دیکھتے ہی دیکھتے آ گ پورے گودام میں پھیل گئی ۔ دھوئیں اور آ گ کے شعلے آ سمان سے باتیں کرنے لگے۔ کئی گھنٹے بعد اُوکاڑہ ، قصور ، چونیاں اور لاہور سے فائر بر گیڈ اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آ گ بجھانے کی کوشش کرنے لگی ۔ مگر دیکھتے ہی دیکھتے گودام میں پڑی روئی جل کر خاکستر بن گئی ۔ اور عمارت بھی کوئلہ بن گئی ۔ آ گ کا سن کر مقامی پولیس اور تحصیل پتوکی کے ڈی ایس پی سمیت کئی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے مگر سولہ گھنٹے گزر جانے کے با وجود آ گ پر قابو نہ پایا جا سکا ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس علاقے میں سینکڑوں فیکٹریاں موجود ہیں جہاں آ ئے روز آگ لگنے سے اربوں کا مالی نقصان ہوتا رہتا ہے اور درجنوں قیمتی جانیں بھی آ گ لگنے سے ضائع ہو چکیں ہیں ۔مگر اس علاقے کے اقتدار کے مزے لینے والے سیاست دانوں نے وعدوں کے باوجود بلدیہ بھائی پھیرومیں فائر بر گیڈ مہیا نہیں کیا ۔ رابطہ پر اتفاق ٹیکسٹائی مل یونٹ نمبر پانچ کے ایڈمن محمد مصدق نے بتایا کہ گودام میں چھ ہزار آ ٹھ سو روئی کی گانٹھیں موجود تھیں جن کی مالیت تقریبا چودہ کروڑ روپے بنتی تھی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ گودام میں اتنی مالیت کی روئی موجود نہ تھی ۔ مل کے چیرمین اقبال برکت کا تعلق میاں شریف برادران سے بتایا جاتا ہے ۔ نوٹ ۔ان پیج فائل اورفوٹو لف ہذا
پھولنگر:اتفاق ٹیکسٹائل مل کےگودام میں لگی آ گ سےکروڑوں کاسامان جل گیا

Thursday 21 February 2013

INDIAN WATER WAR 22-2-2013 NAWAI WAQT

اسلام آباد (ثناءنیوز) آبی وسائل اور زراعت کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون کمال مجید اللہ نے انکشاف کےا ہے کہ بھارت پاکستان کے لئے متعین مغربی دریاﺅں پر مختلف سائز کے 150 ڈیم بنا کر سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو اپنے حصے کے پانی سے محروم کرنا چاہتا ہے۔ گزشتہ روز اےک انٹروےو مےں انہوں نے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی ثالثی عدالت مےں باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے کہ وہ مغربی دریاﺅں پر مزید تین ڈیم تعمیر کررہا ہے لیکن اطلاعات ہیں کہ وہ پچاس پچاس میگاواٹ سے زیادہ کے سینتالیس منصوبے تعمیر کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ ایک سو پچاس ڈیموں کی تعمیر کا مقصد پاکستان کو اپنے حصے کے پانی سے محروم کرنا ہے لیکن کشن گنگا تنازعے کے فیصلے سے بھارت کو واضح پیغام ملاہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ثالثی عدالت کے فیصلے سے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔ کمال مجید اللہ نے بعض ذرائع ابلاغ کی طرف سے پیدا کئے گئے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ ثالثی عدالت کا فیصلہ چاہے کسی بھی شکل میں ہو بھارت کے حق میں یا پاکستان کے خلاف ہوگا۔ انہوں نے کہا ایسا نہیں ہے اور فیصلے کے نتیجے میں بھارت کو منصوبے کا ڈیزائن تبدیل کرنا پڑے گا۔ انہوں نے بتاےا کہ پاکستان نے عدالت میں دلائل دیئے کہ اگر بھارت کو پانی کا رخ موڑنے یا پانی چھوڑے کی اجازت دی گئی تو پاکستان کو بارش اور برف باری پر انحصار ہونے کے باعث دریائے نیلم سے سال میں سات سے نومہینے تک پانی بالکل نہیں ملے گا۔عدالت نے پاکستان کے نقط نظر کو تسلیم کیا اور وہ اس پانی کی مقدار کے بارے میں اپنا فیصلہ دے گی جس کا رخ بھارت موڑ سکتا ہے۔عدالت نے پاکستان اور بھارت سے کہا ہے کہ وہ رواں سال جون تک پانی کے بہاﺅ ' آبپاشی ' پینے کیلئے درکار پانی اور بجلی گھروں کی ضرورت کے بارے میں اعدادو شمار فراہم کریں۔اس سوال پر کہ فیصلے پر عملدرآمد کیسے یقینی بنایا جائے گا ' سینئر
  لیگل کونسل شمائلہ محمود نے امید ظاہر کی کہ ثالثی عدالت اس مقصد کیلئے واضح طریقہ کار طے کرے گی۔

Daily Times - Leading News Resource of Pakistan - Disqualify Talib Nakai, demands PML-N

Daily Times - Leading News Resource of Pakistan - Disqualify Talib Nakai, demands PML-N

 
Thursday, January 23, 2003 E-Mail this article to a friend Printer Friendly Version
Disqualify Talib Nakai, demands PML-N
Staff Report

LAHORE: Pakistan Muslim League (Nawaz) Punjab President Sardar Zulfiqar Khan Khosa on Wednesday demanded the Election Commission disqualify the newly elected PML-QA MNA from NA 142 on charges of loan default and stealing ballot papers from a polling station on the election day.

Addressing a press conference at a local hotel, he said Talib Nakai was not eligible to contest election as he defaulted on a Rs 470 million loan drawn from a financial institution. Mr Khosa alleged that the PML-QA employed government machinery to defeat the PML-N candidate. He accused Mr Nakai of steeling around 800 ballot papers from a polling station. He said in order to please the chief minister, the police did not put Nakai’s name in the FIR.

He launched a scathing attack on the Election Commission for what he called its failure to take action against Mr Nakai. “The EC turned a blind eye to the documentary proof against Mr Nakai,” he said. PML-N loosing candidate from NA-142 Rana Muhammad Hayyat accused the Kasur nazim and police officials of using state machinery in favour of Mr Nakai.

PML-N candidate from PP-147 Syed Zahim Hussain Qadri alleged that PML-QA wanted to win election by hook or by crook and police, adding police and other officials were helping the PMlL-QA to achieve that objective.

Rally today

LAHORE: The Pakistan Muslim League (Nawaz) will hold a rally on Thursday in protest against the alleged rigging of by elections by the government and possible US attack on Iraq. Muslim League (Nawaz) Punjab General Secretary Khwaja Saad Rafique said the rally would be held on Nicholson Road under the banner of Alliance for Restoration for Democracy. —Staff Report