Saturday 23 February 2013

BHAI PHERO JAMAT A ISLAMI CONDEMNED BANGLA DAISH GOVERNMINT.23-2-2013

 

 http://www.paknewslive.com/ph-news

پھولنگر:بنگلہ دیشی حکومت کی وحشت وبربریت کی مذمت کرتےہیں، جماعت اسلامی قصور

jamat e islami پھولنگر:بنگلہ دیشی حکومت کی وحشت وبربریت کی مذمت کرتےہیں، جماعت اسلامی قصوربھائی پھیرو(نامہ نگار) جماعت اسلامی بنگلہ دیش پر پابندی اور بنگلہ دیشی حکومت کی پُر تشدد کاروائیوں ، کارکنوں کی ہلاکت اور لیڈروں کو سزائے موت دینے کی مذمت ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر عثمان غنی حلقہ این اے 142کے اُمیدوار حاجی محمد رمضان ، پی پی 184کے امیدوار سردار نور احمد ڈوگر ، پی پی 183کے اُمیدوار عرفان محمود نے اپنے مشترکہ بیان میں بنگلہ دیشی حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کی شدید مذمت کی ہے اور ان رہنماؤں نے کہا ہے کہ بنگہ دیشی حکومت ہندوستان کے اشاروں پر جماعت اسلامی کے کارکنوں اوررہنماؤں کو تشدد کے ذریعے جیلوں میں بند کر کے اور پھانسی کی سزائیں دے کر انہیں پاکستان کی حمایت کی سزا دے رہی ہے ۔ اس ضمن میں بنگلہ دیشی حکومت نے تمام عالمی قوانین کو پس پشت ڈال کر انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں ہیں ۔ دنیا بھر کے اسلام دشمن ممالک اپنے اُوچھے ہتھکنڈوں سے اسلامی انقلاب کا راستہ روکنا چاہتے ہیں مگر انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ پوری دنیا میں اسلامی انقلاب مصر ، تیونس ، لبنان ، ترکی ،ایران سے ہوتا ہوا برصغیر کی دہلیز تک آ پہنچا ہے ، ان شااللہ جلد ہی پاکستان ، ہندوستان ، بنگلہ دیش میں بھی اسلام کا پر چم لہرائے گا ۔انہوں نے عالم اسلام اور پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بنگلہ دیشی حکومت کی وحشت و بربریت کی مذمت کریں ۔ اور آ ئندہ انتخابات میں پاکستان میں نظام مصطفی ﷺ کے لئے متحد ہو کر جدو جہد کریں

1 comment:

  1. we should condemn such type of rudeness every where weather in Pakistan or other country.

    ReplyDelete