Wednesday 20 February 2013

JAMAT E ISLAMI KASUR CONDOLE ON THE DEATH OF HAZARA COMUNITY IN QUETTA 19-1-2013

بھائی پھیرو:قت پرانتخاب نہ کرائےتوجماعت اسلامی ملک بھرمیں احتجاج کریگی،عثمان غنی

haji بھائی پھیرو:قت پرانتخاب نہ کرائےتوجماعت اسلامی ملک بھرمیں احتجاج کریگی،عثمان غنیبھائی پھیرو(نامہ نگار)آئندہ انتخابات میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر پیپلز پارٹی اور اس کے حواری ملک میں بد امنی پیدا کر کے انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں ۔ کوئٹہ اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے ۔ بر وقت انتخاب نہ کرائے گئے تو جماعت اسلامی ملک بھر میں شدید احتجاج کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی اور حلقہ این اے 142کے امید وار حاجی محمد رمضان نے شعیہ برادری کے علماء سے ہزارہ قبائل کی ٹارگٹ کلنگ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے شعیہ برادری کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں فرقہ پرستی حرام ہے ۔ امریکہ اور اُس کے حواری نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شعیہ سنی فساد کرا کر اپنے مظموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں قتل و غارت کی ذمہ داری پیپلز پارٹی اور اس کے حواریوں پر عائد ہوتی ہے ۔ ہم شیعہ برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امریکہ ، ہندوستان اور اسرائیل کے پٹھووں کے خلاف متحد ہو جائیں اور ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کے حواریوں کو آئندہ انتخابات میں شکستِ فاش نظر آ رہی ہے ۔اس لئے وہ ملک میں بد امنی اور افراتفری پیدا کر کے انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں ۔ مگر ہم انکی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور تمام محب وطن اور جمہوریت پسند جماعتوں اور عوام سے ملکر انکے ملک دشمن ارادوں کو خاک میں ملا دیں گے ۔

No comments:

Post a Comment