Sunday 24 February 2013

JAMAT A ISLAMI BHAI PHERO 25-2-2013

جماعت اسلامی بنگلہ دیش پر پابندی اور بنگلہ دیشی حکومت کی پُر تشدد کاروائیوں ، کارکنوں کی                                                            ہلاhttp://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1214:2013-02-24-11-40-56&catid=2:2012-08-30-18-01-31&Itemid=11کت اور  لیڈروںکو سزائے موت دینے کی مذمت چھاپیے ای میل
اتوار, 24 فروری 2013 11:40
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)جماعت اسلامی بنگلہ دیش پر پابندی اور بنگلہ دیشی حکومت کی پُر تشدد کاروائیوں ، کارکنوں کی ہلاکت اور لیڈروںکو سزائے موت دینے کی مذمت ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر عثمان غنی حلقہ این اے 142کے اُمیدوار حاجی محمد رمضان ، پی پی 184کے امیدوار سردار نور احمد ڈوگر ، پی پی 183کے اُمیدوار عرفان محمود نے اپنے مشترکہ بیان میں بنگلہ دیشی حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کی شدید مذمت کی ہے اور ان رہنماﺅں نے کہا ہے کہ بنگہ دیشی حکومت ہندوستان کے اشاروں پر جماعت اسلامی کے کارکنوں اوررہنماﺅں کو تشدد کے ذریعے جیلوں میں بند کر کے اور پھانسی کی سزائیں دے کر انہیں پاکستان کی حمایت کی سزا دے رہی ہے ۔ اس ضمن میں بنگلہ دیشی حکومت نے تمام عالمی قوانین کو پس پشت ڈال کر انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں ہیں ۔ دنیا بھر کے اسلام دشمن ممالک اپنے اُوچھے ہتھکنڈوں سے اسلامی انقلاب کا راستہ روکنا چاہتے ہیں مگر انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ پوری دنیا میں اسلامی انقلاب مصر ، تیونس ، لبنان ، ترکی ،ایران سے ہوتا ہوا برصغیر کی دہلیز تک آ پہنچا ہے ، ان شااللہ جلد ہی پاکستان ، ہندوستان ، بنگلہ دیش میں بھی اسلام کا پر چم لہرائے گا ۔انہوں نے عالم اسلام اور پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بنگلہ دیشی حکومت کی وحشت و بربریت کی مذمت کریں ۔ اور آ ئندہ انتخابات میں پاکستان میں نظام مصطفی ﷺ کے لئے متحد ہو کر جدو جہد کریں ۔  

No comments:

Post a Comment