Wednesday 13 March 2013

ELECTION COMMISION SHOULD REMOVE WALL CHALKING,HORDINGS, BY CANDIDATES.13-3-2013



الیکشن کمیشن کی طرف سے اُمیدواروں کے لگے فلیکس سائن بورڈ اور چاکنگ مٹانے کے احکامات کو انتظامیہ نے ہوا میں اُڑا دیا چھاپیے ای میل
بدھ, 13 مارچ 2013 04:31
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)الیکشن کمیشن کی طرف سے اُمیدواروں کے لگے فلیکس سائن بورڈ اور چاکنگ مٹانے کے احکامات کو انتظامیہ نے ہوا میں اُڑا دیا ۔ جگہ جگہ لگے بڑے بڑے سائن بورڈ اور وال چاکنگ الیکشن کمیشن کے احکامات کا منہ چڑا رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو اور گردو نواح میں اُمیدواروں نے اپنی تشہیری مہم کے بڑے بڑے سائن بورڈ ، فلیکس سائن اور چاکنگ کروا رکھی ہے ۔ اور جہازی سائز کے سائن بورڈ ملتان روڈ کے دونوںا طراف عمارتوں اور سڑ ک کے کنارے لگے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے حالیہ منظور شدہ ضابطہ اخلاق کے مطابق یہ سب غیر قانونی ہے ۔ گذشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے پورے پاکستان کی ضلعی انتظامیہ کو یہ سائن بورڈ ہٹانے اور وال چاکنگ مٹانے کے احکامات دیتے ہوئے انہیں گیارہ مارچ بروز سوموار تک مٹانے کے احکامات دئےے مگر ضلع بھر میں عموما اور بھائی پھیرو میں خصوصا کہیں سے بھی اُمیدواروں کے لگے سائن بورڈ نہیں ہٹائے گئے اور نہ ہی وال چاکنگ مٹائی گئی ۔ جماعت اسلامی حلقہ پی پی 183کے اُمیدوار چوہدری عرفان محمود اور پی پی 184کے سر دار نور احمد ڈوگر نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درامد کرایں اور اُمیدواروں کے لگے سائن بورڈ اور وال چاکنگ کو مٹانے کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے ضلع قصور کے افسران کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات دیں ۔

No comments:

Post a Comment