Thursday 21 March 2013

INDIAN WATER WATER WAR CONDEMNED BY KISAN BORD PAKISTAN 21-3-2013

INDIAN WATER WATER WAR CONDEMNED BY KISAN BORD PAKISTAN 21-3-2013

http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=2841

بھارتی آبی جارحیت کےخلاف 22مارچ کوجلسے کیے جائیں گے


لاہور22مارچ2013ء: کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین نے کہاہے بائیس مارچ کو پانی کے عالمی دن کے موقع پر کسان بورڈ ملک بھر میں بھارت کی آبی جارحیت کے بارے سیمینار ،جلسے اور پریس کانفرنسیں کر کے عوام میں پانی کی اہمیت اجاگر کرے گاانہوں نے کہا کہ سابقہ پاکستانی حکومت بھارت سے پانی چوری کے مسئلے پرمجرمانہ غفلت کامظاہرہ کرتی رہی ہے۔ بھارت سے پاکستان کاپانی روکنے پرشدیداحتجاج نہیںکیا گیا۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے گذشتہ روزصحافیوںسے گفتگوا کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ حکو مت اپنی مدت پو ری کر نے میں کا میا ب ہو گئی ہے ،لیکن قومی بقا ءکے اہم مسا ئل حل بارے زبر دست ناکام رہی۔ پاکستان کی تمام داخلی اور خارجی مسائل میں سب سے بڑ ا چیلنج آبی جا رحیت ہے جس پر سا بق حکومت نے سنجیدہ اور جرا ت مندانہ اقدا مات نہیں کےے حکومت نے عوام کو پانی اور توا نائی کے خو ف ناک بحرا نوں کے حوا لے کر دیا ۔ پنجاب کوبنجربنانے کی سازش کی جارہی ہے۔ دریائے ستلج میںپانی کالیول خاصانیچے چلاگیا ہے۔ سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوںکی وجہ سے پاکستان بالخصوص پنجاب میںزراعت کوزبردست نقصان پہنچتارہاہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے ملک بے آب و گیاہ صحرا میں تبدیل ہو رہا ہے ۔انڈیا نے ہمارے دریاﺅں پر ساٹھ کے قریب بند باندھ کر دریاﺅں کو خشک اور لہلہاتے کھیتوں کو ویران بنانے کا کام زور و شور سے شروع کر رکھاہے مگر سابقہ حکمران طبقے نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا ۔ ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے مسائل محب وطن،صالح اورخداترس قیادت ہی حل کرسکتی ہے۔ کسان بورڈ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو پانی کے گھمبیر مسئلے سے آگاہ کر نے کیلیے بائیس مارچ کو پانی کے عالمی دن کے موقع پر کسان بورڈ ملک بھر میں سیمینار،جلسے اور پریس کانفرنسیں منعقد کر کے عوام کو پانی کی موجودہ صورت حال سے آگاہ کرکے انڈیا کی آبی جارحیت اور حکومت کی بے حسی کے بارے آگاہ کرے گا۔کسان بورڈ کے رہنماﺅں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ پانی کے عالمی دن کے موقعے پرانڈیا کی آبی جارحیت پر سابقہ حکمرانوں کی بے حسی کے خلاف یوم سیاہ منائیں اپنے گھروں پر سیاہ جھنڈے لہرائیں اور سیاہ پٹیاں باندھیں ۔اور آئیندہ صرف ان امیدواروں کا چناﺅ کریں جو پانی کے مسئلے کو ترجیح دیکر حل کرائیں

No comments:

Post a Comment