Monday 25 March 2013

NA 142 PPP AND MLQ CO OPERATION DAMAGED IN NA 142.

PPP AND MLQ CO OPERATION DAMAGED IN NA 142.

پیپلز پارٹی ضلع قصور کا اعلی سطحی وفد پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے ملنے اسلام آباد روانہ۔نکئی گروپ کی مشکلات میں اضافہ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
پیر, 25 مارچ 2013 07:12
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)حلقہ این اے 142میں مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کا اتحاد خطرے میں پڑ گیا۔پیپلز پارٹی ضلع قصور کا اعلی سطحی وفد پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے ملنے اسلام آباد روانہ۔نکئی گروپ کی مشکلات میں اضافہ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی ضلع قصور کے رہنما رانا سجاد احمد کے مطابق پیپلز پارٹی نے حلقہ NA 142 کیلیے سابق ضلعی صدر ملک عاشق حسین اعوان،پی پی 184کیلیے رانا شبیر احمد اورپی پی 183کیلیے رانا سجاد کے ٹکٹ کے حصول کیلیے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سے رابطہ کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ضلعی قصور کے زمہ داران اور امیدواران کا ایک بیس رکنی وفد پیپلز پارٹی کے اجلاس میں شامل ہونے کیلیے اسلام آباد روانہ ہو گیا ہے جہاں پر پیپلز پارٹی کا ٹکٹیں تقسیم کرنے والا بورڈ امیدواران سے انٹرویو کرکے ضلع قصور کیلیے اپنے امیدواراں کا اعلان کرے گا۔دوسری طرف حلقہ این اے 142میں جگہ جگہ پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے امیدوار ملک عاشق حسین اعوان ،پی پی 184کیلیے رانا شبیر احمداور پی پی183 رانا سجاد کے نام کے فلیکس سائن لہرا دیے گئے ہیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ Na 142 سے پیپلز پارٹی کے اتحادی سابق ممبر قومی اسمبلی سردار طالب حسن نکئی نے پی پی 184کیلیے دو سال قبل الحاج ممتاز خالد بھٹی کو بطور امیدوار متعارف کروا رکھا ہے۔پیپلز پارٹی کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ق اور پی پی پی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آچکے ہیں اورپاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کا اتحاد خطرے میں پڑ چکا ہے۔کچھ یہی صورت حال تحریک انصاف کی بھی ہے جس کے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں تین تین امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے۔اصل امیدوار کون ہونگے اس کا فیصلہ چند روز میں متوقع ہے۔دوسری طرف جماعت اسلامی نے اس حلقہ سے اپنے امیدواران کا حتمی اعلان کر کے دیگر سیاسی،مزہبی جماعتوں سے رابطے تیز تر کر دیے ہیں اور سردار نور احمد ڈوگر کی قیادت میںجماعت اسلامی کے ایک وفد کو اس حلقہ میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کا ٹاسک دیا گیا ہے

No comments:

Post a Comment