Monday 18 March 2013

PTI NA 140AJMAL KHAN VERSE 18-3-2013

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے خورشید محمود قصوری کوحلقہ این اے 140 سے پاکستان تحریک انصاف کا امیدوار کنفرم کردیا پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
پیر, 18 مارچ 2013 16:08
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے خورشید محمود قصوری پر سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کو ترجیح دیتے ہوئے حلقہ این اے 140 سے پاکستان تحریک انصاف کا امیدوار کنفرم کرتے ہوئے کہا کہ آپ حلقہ میں ورک شروع کردیں۔ یاد رہے کہ سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی حلقہ این اے 140 میں معتبر شخصیت ہونے کے ساتھ ،ساتھ بہت زیادہ پاپولر ،ایماندار،مخلص سمجھے جاتے ہیںجبکہ بھائی پھےرو سے پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 184 کے امیدوار محمد اجمل خاں نے سردار آصف احمد علی کوحلقہ این اے 140 سے چئیرمین پی ٹی آئی کی طرف سے ٹکٹ ملنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انشا ءاللہ پاکستان تحریک انصاف پورے مُلک میں کلین سویپ کرے گی اور اقتدار میں آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی اور ملکی خزانہ لوٹنے والے لٹیروں سے پائی پائی کا حساب لے گی بعدازاں ڈیرہ محمد اجمل خاں پرتحریک انصاف کے چئیرمین عمران خاں کی طرف سے سرادر آصف احمد علی کو ٹکٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کارکنوں نے مٹھا ئی تقسیم کی جبکہ اس موقع پر یعقوب خاں،عارف ممبر،جواد خاں، فواد خاں و دیگر بھی موجود تھے ۔
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1424:--------------140--------&catid=3:2012-08-30-18-02-00&Itemid=4

No comments:

Post a Comment