Tuesday 5 March 2013

TRAIN MARCH KARACHI MEHNTI PATTOKI STATION 5-3-2013

چیف الیکشن کمشنر بلاخوف و خطر نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرےں،جماعت اسلامی چھاپیے ای میلhttp://www.kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1310:2013-03-05-15-09-50&catid=1:2012-08-30-18-00-51&Itemid=10
منگل, 05 مارچ 2013 15:09
پتوکی(ندیم رضا خاں سے)چیف الیکشن کمشنر بلاخوف و خطر نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرےں۔”کراچی بچاو ¿ ٹرین مارچ“کراچی کے امن اور شفاف الیکشن کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔،معراج الہدیٰ صدیقی،محمد حسین محنتی،غلام نبی ایڈووکیٹ اور دیگر کاپتوکی ریلوے اسٹیشن پر خطاب۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی تا راولپنڈی ”کراچی بچاو ¿ ٹرین مارچ“ کا پتوکی ریلوے سٹیشن پرجماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر عثمان غنی ،سابق امیر حافظ نزیر احمد ،اور حاجی محمد رمضان کی قیادت میںکارکنان کی بڑی تعدادنے شاندار استقبال کیا۔پتوکی میں شرکاءٹرین مارچ کا استقبال جلسوں میں بدل گیا۔ ”کراچی بچاو ¿ ٹرین مارچ“کا استقبال کرتے ہوئے کہا ان رہنماﺅں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر بلاخوف و خطر نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرے۔ ”کراچی بچاو ¿ ٹرین مارچ“کراچی کے امن اور شفاف الیکشن کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔کراچی میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق عمل نہ کیا تو شدید خون خرابے کی بد ترین مثالیں سامنے آئیں گی۔انھوں نے کہا کے کراچی میں ایم کیو ایم کی جعلی طاقت کی بنیاد بوگس ووٹر لسٹیںاور من پسند حلقہ بندیاںہیں۔کراچی میں موجود تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کی منصفانہ انتخابات کے انتظامات چاہتی ہیں۔کراچی میںپائیدار اور مستقل امن الیکشن کمیشن کی منصفانہ غیر جانبدار نہ ذمہ داریوںکی ادائیگی سے وابستہ ہے۔انھوں نے کہا کے پورے پنجاب میں جماعت اسلامی کراچی کی متحدہ اپوزیشن کیجانب سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری اوربم دھماکوں کے خلاف پر امن ”کراچی بچاو ¿ ٹرین مارچ“کا جگہ جگہ استقبال کرے گی امیر جماعت اسلامی کراچی محمدحسین محنتی،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،نصراللہ شجیع سمیت عوامی مسلم لیگ کے رہنمامحفوظ یار،جمعیت علماءپاکستان کے رہنما مستقیم نورانی ،فنگشنل مسلم لیگ کے رہنما شاہد سومرو،مسلم لیگ (ن) کے غلام نبی ایڈووکیٹ،سندھ ترقی پسند پارٹی کے گلزار سومرو و دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا امن پاکستان کی معیشت اور ملکی ترقی کا ضامن ہے۔ کراچی کی متحدہ اپوزیشن آئندہ عام انتخابات کو ہر قیمت پر شفاف بنانا چاہتی ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق بوگس ووٹر لسٹوں کے خاتمے ،نئی حلقہ بندیوں اور فوج کی نگرانی میںانتخابات کا انعقاد کروانا چاہتی ہے۔قائدین ٹرین مارچ نے کراچی بم دھماکے کی بھی شدید الفاظ میں مزمت کی۔ انھوں نے کہ کراچی کی عوام کو جعلی ووٹر وں اور ناجائز الیکشن ہتھکنڈوں سے مزید یر غمال نہیں بننے دیں گے

No comments:

Post a Comment