Tuesday 9 April 2013

”شوگر ملز مالکان کاشتکاروں کے نادہندہ ہیں، الیکشن سے روکا جائے“ SUGER MILLS ARE LOOTING FARMERS,OWNERS SHOULD BANNED TO CONTEST ELECTION 2013.

 SUGER MILLS ARE LOOTING FARMERS,OWNERS SHOULD BANNED TO CONTEST ELECTION 2013.

”شوگر ملز مالکان کاشتکاروں کے نادہندہ ہیں، الیکشن سے روکا جائے“

شوگر ملز مالکان کاشتکاروں کے نادہندہ ہیں، الیکشن سے روکا جائے“

10 اپریل 2013 0
لاہور ( نیوزرپورٹر ) کسان بورڈ کے صدر سردار ظفر حسین نے کہا کہ شوگرمل مالکان نے کروڑوں کسانوں کے اربوں روپے دبا رکھے ہیں ۔ چوہدری شوگر مل نے پچاس کروڑ اور رمضان شوگر مل نے 65کروڑ غریب کسانوں کے لوٹ رکھے ہیں ۔اسی طرح دیگر شوگر ملوں نے بھی کاشتکاروں کے کروڑوں روپے ہڑپ کر رکھے ہیں ۔ ان شوگر ملوں کے کئی مالکان اس دفعہ دفعہ 62,63کے تحت ہونے والے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ نا دہندہ شوگر مل مالکان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیں یا ان مالکان سے گنے کی ادائیگیوں کی مناسب ضمانتیں لیں ۔ انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کی رقوم ہڑپ کرنے والوں کا از خود نوٹس لیکر ان سے رقوم دلوئیں ۔ملک کے دیگر مسائل کی طرح یہ مسئلہ بھی کروڑوں کسانوں کے لئے بہت بڑا مسئلہ ہے اور اس کا از خود نوٹس لیکر چیف جسٹس کروڑوں کسانوں کی داد رسی کریں ۔ انہوں نے کروڑوںکسان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ بھی لوٹنے والے شوگر مل مالکان کا احتساب کریں اور انکے خلاف ایماندار اور صالح افراد کو ووٹ دے کر لٹیروں کو شکست فاش دیں۔

No comments:

Post a Comment