Thursday 16 May 2013

NA 142,BALLOT PAPERS FOUND IN PP183.

 NA 142,BALLOT PAPERS FOUND IN PP183.

http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=213:------183---------------------&catid=5:-2013&Itemid=14

وبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 183سرائے مغل کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بلوکی میں بنائے گئے خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر پولیس کا صحافیوں کے ہمراہ چھاپہ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
جمعرات, 16 مئی 2013 17:49
پتوکی(ندیم رضا خاں سے)صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 183سرائے مغل کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بلوکی میں بنائے گئے خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر پولیس ک پتوکی(ندیم رضا خاں سے)صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 183سرائے مغل کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بلوکی میں بنائے گئے خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر پولیس کا صحافیوں کے ہمراہ چھاپہ ۔مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد ابراہیم خاں میوءایڈووکیٹ کے حق میں ڈالے گئے شیر کے نشان والے سینکڑوں بیلٹ پیپرز جو عملہ کی ملی بھگت سے گنتی سے قبل غائب کر دیئے گئے تھے ۔برآمد ۔ مقدمہ درج کر وانے کیلئے تحریری درخواست تھانہ سرائے مغل پولیس کو دے دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 183میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بلوکی میں بنائے گئے پولنگ بوتھ سے عملہ کی ملی بھگت سے مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد ابراہیم خاں ایڈووکیٹ کے حق میں ووٹروں نے شیر پر مہر لگا کر بیلٹ پیپرز عملہ کے حوالے کئے ۔ عملہ کی ملی بھگت سے گنتی میں شامل کرنے سے قبل ہی سینکڑوں بیلٹ پیپرز جس پر شیر کی مہر لگائی گئی تھی غائب کر دیئے گئے تاکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ہرایا جاسکے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ سرائے مغل پولیس کے سب انسپکٹر خورشید نے پولیس اور صحافیوں کے ہمراہ رات گئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکو ل بلوکی میں چھاپہ مارکر شیر کے نشان پر مہر لگے سینکڑوں بیلٹ پیپرز برآمدن کر لئے ہیں تاہم پولیس ابھی تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی ۔ امیدوار صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن چوہدری محمد ابراہیم ایڈووکیٹ نے مقدمہ درج کروانے کیلئے تھانہ سرائے مغل پولیس کو تحریری درخواست دے دی ہے مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد ابراہیم خاں ایڈووکیٹ نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت میرے سینکڑوں ووٹ گنتی میں شامل کرنے سے قبل غائب کروادیئے گئے تاکہ میری کامیابی کا راستہ روکا جا سکے انہوںنے فوری نوٹس لیکر ذمہ دارافسران کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

No comments:

Post a Comment