Friday 31 May 2013

NAWAZ SHARIF SHOULD NOT FINISH SUB SIDY ON ZARAT.KISAN BORD PAKISTAN CONDEMNED.31-5-2013

NAWAZ SHARIF SHOULD NOT FINISH SUB SIDY ON ZARAT.KISAN BORD CONDEMNED.31-5-2013


http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=3216

زراعت پر سب سڈی نہ دی گئی تو معیشت تباہ ہوجائے گی


لاہور31مئی2013ء: کسان بورڈکےمرکزی سیکرٹری جنرل ملک محمدرمضان روہاڑی نےمجلس عاملہ سےمشوروں کے بعد اپنے بیان میں کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے،ڈیزل اور دیگر زرعی مداخل کی مہنگائی کی وجہ سے زراعت گھاٹے کا سودا بن چکا ہے۔بجلی کی ہوشرباقیمتوں،لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کی وجہ سے ہزاروں ٹیوب بند ہو چکے ہیںاور پانی کی کمی کی وجہ سے لہلہاتے کھیت بنجر بن رہے ہیں۔دنیا بھر میں زراعت پر سب سڈی دیکر کاشتکاروں کر ریلیف دیا جاتا ہے مگر اب متوقع وزیر اعظم نواز شریف نے تمام قسم کی سب سڈی ختم کرنے کا اعلان کرکے عوام اور کروڑوں کسانوں کو کو مایوس کردیا ہے۔آنے والی حکومت خاموشی سے زراعت ،صنعت ،اور عوام کے استعمال میں آنے والی بجلی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے کسانوں،مزدوروں،اور عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لینا چاہتی ہے ۔حکومت کے ان کسان کش اقدامات سے زراعت تباہ ہو جائے گی۔کسان بورڈ مطالبہ کرتا ہے کہ زراعت کیلیے بجلی پر سب سڈی بحال کرکے مناسب فلیٹ ریٹ بحال کرے۔آئندہ بجٹ کسان تنظیموں کے مشورے سے بنائے۔انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین نے بجٹ تجاویز مرتب کرنے کیلیے کسانوں سے براہ راست رابطہ کرنے کیلیے ہنگامی دورے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔وہ صدر وسطی پنجاب نور الہی تتلہ کے ہمراہ یکم جون کو چونیاں،شیخو پورہ،دو جون کو گجرات،منڈی بہاءالدین،حافظ آباد،اور تین جون کو گوجرانوالہ،سیالکوٹ اورنارووال کا دورہ کریں گے۔تنظیمی معاملات کے علاوہ وہ عام کسانوں سے بھی بجٹ تجاویز لیں گے۔

No comments:

Post a Comment