Sunday 2 June 2013

JAGGA TEX IN BHAI PHERO PHOOL NAGAR 2-6-2013

جگاٹیکس نہ دینے پر پانچ مسلح افراد نے گولیاں مار کر دکاندار کوشدید زخمی کر دیا ۔ جگا ٹیکس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف دکانداروں کا احتجاج پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
جمعہ, 31 مئی 2013 18:17
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)جگاٹیکس نہ دینے پر پانچ مسلح افراد نے گولیاں مار کر دکاندار کوشدید زخمی کر دیا ۔ جگا ٹیکس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف دکانداروں کا احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے نواحی اڈا نتھے جاگیر میں دُکاندار ذوالفقار علی اپنی دکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ اسی اثنا ءمسلح ملزم محمد امین اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ آ دھمکا اور اُس سے جگا ٹیکس مانگا انکار پر اُس کے ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے کئی گولیاں ذوالفقار کی ٹانگ پر لگیں اور وہ شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہو کر گر پڑا ۔ ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔ جبکہ ارد گرد کے دُکاندار موقع پر جمع ہو کر جگا ٹیکس کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید احتجاج کرنے لگے

No comments:

Post a Comment