Wednesday 26 June 2013

RUJ IJLAS IN PATTOKI 26-6-2013

RUJ IJLAS IN PATTOKI 26-6-2013

کومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی،پرویز اقبال بٹ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
بدھ, 26 جون 2013 08:10
پتوکی(ندیم رضا خاں سے)حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سٹی پتوکی کے صدر پرویز اقبال بٹ نے ریجنل یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کے زیر اہتمام سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور موجودہ حکومت صحافیوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوںنے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور صحافی کا قلم قوم کی امانت ہے لہذا صحافیوں کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے قلم کے ذریعے مسائل کی نشان دہی کریں انکی مثبت اور تعمیری تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا انہوںنے شاندار اور جرات مندانہ صحافتی خدمات پر ریجنل یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کے صدر تنویر اسلم خاں اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا تقریب کی صدارت آر یوجے ضلع قصور کے چیرمین حاجی محمد رمضان نے کی اس موقع پر سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن ، صدر تنویر اسلم خاں، سینئر وائس چیرمین چوہدری محمد یوسف ، نائب صدر رانا فضل رسول ، جنرل سیکرٹری منیر احمد ساقی ، پریس کلب پتوکی کے صدر شاہد قیوم ٹیپو، شیخ محمد فاروق، سعید احمد طاہر، محمد اصغر ساقی، میاں جاوید اقبال، ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ، حاجی محمد آصف سعید، چوہدری رفاقت علی اور دیگر صحافیوں نے بھی خطاب کیا۔
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=526:2013-06-26-08-12-22&catid=3:2013-04-24-07-39-07&Itemid=4

No comments:

Post a Comment