Thursday 27 June 2013

TERORISM CONDEMENED BY AMEER A JI KASUR USMAN GHANI.27-6-2013


TERORISM CONDEMENED BY AMEER A JI KASUR USMAN GHANI.27-6-2013
سابقہ ادوار مےںملک کی آزادی اور حاکمیت کو مجروح کیا گیا ہے،عثمان غنی پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
جمعرات, 27 جون 2013 17:08
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)امےر جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی نے کہا ہے کہ سابقہ ادوار مےںملک کی آزادی اور حاکمیت کو مجروح کیا گیا ہے۔ ادارے لاپتہ افراد کے کیس میں عدلیہ کے ساتھ تعاون کرتے نظر نہیںآرہے ۔صرف شک کی بنیاد پر لوگوں کو اغوا کرنا انسانی بنیادی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ا آج عوام ایک طرف مہنگائی اور بے روز گاری کی چکی میں پس رہے ہیں اور دوسری طرف انصاف اور امن و امان کی صورتحال گھمبیر ہوچکی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ نام نہاد ،ترقی پسند اور روشن خیال سابقہ حکمرانوں نے ملک کو بد حالی، ترقی معکوس بلکہ پستیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔کرپشن نے عوامی خدمت کے تمام اداروں کو ناکارہ بنا کر رکھ دیا ہے۔معیشت کا پہیہ پیچھے کی طرف گامزن ہے اور ملک بے روز گاری،مہنگائی ،تجارتی خسارہ،ادائیگیوں کا خسارہ،بجٹ خسارہ اور قرضوںکے بڑھتے بوجھ کی دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر دور مےں اپنے من پسند لوگوں کے قرضے معاف کئے جاتے رہےں ہےں۔موجودہ ملکی صورتحال پوری قوم کے لئے تشویش کا باعث ہے۔ عوامی مسائل کے حل اور بہتر معاشی حکمت عملی کے لئے ہنگامی بنےادوں پر کا م کرنے کی ضرورت ہے ۔عثمان غنی نے مزید کہا کہ منفی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت زبوں حالی کا شکا ر ہے۔پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے اپنے دور اقتدار میں ریکارڈ کرپشن کی۔مفاہمت کے نام پر لوٹ مار کابازار گرم رکھا۔حج،ایفی ڈرین سمیت تمام میگا اسکینڈلز حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کا مظہر ہےں جسے قوم الیکشن میںاپنے سامنے رکھے۔

No comments:

Post a Comment