Friday 12 July 2013

GOVERNMINT SERVANT OF TOURISM LOOTED ASLAM KAKA.12-3-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=635:2013-07-12-12-39-48&catid=1:2013-04-24-07-32-47&Itemid=8
محکمہ ٹورازم کے ملازم نے ایک شخص کو سرکاری ملازمت کا جھانسہ دے کر دو لاکھ روپیہ ہتھیا لیا ۔ غریب خاندان فاقہ کشی کا شکار ۔ پریس کلب سرائے مغل کے باہر احتجاجی مظاہرہ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
جمعہ, 12 جولائی 2013 12:37

پتوکی(ندیم رضا خاں سے)محکمہ ٹورازم کے ملازم نے ایک شخص کو سرکاری ملازمت کا جھانسہ دے کر دو لاکھ روپیہ ہتھیا لیا ۔ غریب خاندان فاقہ کشی کا شکار ۔ پریس کلب سرائے مغل کے باہر احتجاجی مظاہرہ۔انصاف نہ ملا تو وزیر اعلی پنجاب کے گھر کے باہر خود سوزی کرلونگا۔مظلوم اسلم کا اعلان تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کی نواحی آبادی کوٹ جان محمد کے رہائشی محمد اسلم عرف کاکانے اپنی بیوی اوربچوں سمیت پریس کلب سرائے مغل کے باہرمحکمہ ٹورزم کے فراڈیے ملازم محمد نواز شاہد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظلوم اسلم نے صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ ٹوراِزم کے ملازم اور دوستی بس سروس ننکانہ صاحب کے انچارج محمد نواز شاہد نے اسے سرکاری نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر اُس سے دو لاکھ روپیہ مانگا ۔اس نے اپنا پلاٹ ،گھریلو سامان اور گھر کے زیورات بیچ کر دو لاکھ روپے اکھٹے کر کے مطلوبہ شخص کو دے دئےے ۔جب کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی اُسے ملازمت نہ ملی تو اُس نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا مگر سرکاری ملازم نے اُسے دھکے دے کر گھر سے باہر نکال دیا ۔ گذشتہ دو سال سے اس نے متعلقہ سرکاری دفاتر میں درجنوں درخواستیں دیں ۔ مگرکہیں سے بھی اُسے انصاف نہ ملا اس دوران اُس کا خاندان فاقہ کشی کا شکار ہو گیا ۔ اور کئی کئی دن کے فاقوں سے مذکورہ خاندان کے افراد بیماریوں میں مبتلا ہو کر زندہ درگور بن گئے ۔ بچوں کے تن پر کپڑے بھی نہیں۔ مظلوم خاندان نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ فراڈئےے محمد نواز شاہد کے خلاف سینہ کوبی کی اور نعرے بازی کی محمد اسلم نے وزیر اعظم پاکستان ، خادم اعلیٰ پنجاب اورچیف جسٹس آ ف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس فراڈئےے سرکاری ملازم کے خلاف کاروائی کریں اور اُس کی لوٹی گئی رقم واپس دلائیں ۔ اُس نے دھمکی دی کہ اگر اُسے انصاف نہ ملا تو وزیر اعلیٰ پنجاب کے گھر کے باہر خود کو آ گ لگا کر خود سوزی کرلے گا ۔

No comments:

Post a Comment