Saturday 13 July 2013

INDIA WATER WAR CONDEMNED BY KISAN BORD PAKISTASN 13-7-2013..NAWAI WAQT BACK PAGE 13-7-2013

INDIA WATER WAR CONDEMNED BY KISAN BORD PAKISTASN 13-7-2013

http://www.nawaiwaqt.com.pk/lahore/13-Jul-2013/222034

بھارت بگلیہار ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کو صحرا بنانا چاہتا ہے‘ حکمران محبت کی پینگیں نہ بڑھائیں : صدر کسان بورڈ

13 جولائی 2013 0
لاہور (نیوز رپورٹر) بھارت کے بگلیہار ڈیم کی تعمیر کے فیصلے پر کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین خاںنے شدید رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں اورانڈس واٹر کمیشن کے افسران کی نااہلی کی وجہ سے بھارت پہلے ہی سینکڑوں بند بنا کر دریائے چناب ،جہلم اور سندھ کے 90 فیصد پانی سے پاکستان کو محروم کرچکا ہے ۔اب بگلیہار ڈیم تعمیر کرنے کے فیصلے اور بھارت کے تعمیر شدہ ڈیموں اور دریاﺅں کو آپس میں جوڑنے کے منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان کے تمام دریا مکمل طور پر خشک ہو جائیں گے اور یہاں نہ ہی پینے اور نہ ہی زراعت کیلئے پانی کا قطرہ تک بھی دستیاب نہ ہوگا ۔ پہلے ہی پاکستان تین دریاو¿ں کے پانی سے مکمل طور پر محروم ہوچکا ہے ۔ شدید آبی جارحیت کی وجہ سے پاکستان کو زراعت اور انڈسٹریل سیکٹر میں بڑی تباہی کا سامنا ہے۔ اب بھارتی جارحیت دنیا بھر میں کھل کر سامنے آ چکی ہے اور بھارت نے آبی جارحیت کے محاذ کھول دیئے ہیں ایک طرف پاکستان کی طرف بہنے والے دریاو¿ں کو اپنی حدود میں کنٹرول کرکے پانی پر اپنا قبضہ جما رہا ہے ۔ جو کہ آفاقی نظام زندگی ، زمینی حقائق ، اور عالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کے حکمرانوں کی طرف سے اس قدر جرا¿ت مندانہ مو¿قف اور اقدامات نہیں کئے گئے بلکہ موجودہ وزیر اعظم نواز شریف بھارت کی آبی جارحیت بند کرنے کی بجائے بھارت سے آزادانہ تجارت کی باتیں کر کے بھارت کی آبی جارحیت کو سند جواز بخش رہے ہیں اور کشمیری مجاہدیں کے خون سے غداری کر رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے مابین آبی جارحیت کو انٹرنیشنل سطح پر اجاگر کرنے کے لئے پاکستانی حکمرانوںکوبھر پور کردار ادا چاہئے اور ڈیموںکی فوری تعمیر شروع کر دینی چاہیے ۔ ان حالات میں پاکستان 2020ءتک کوئی بڑا ڈیم تعمیر کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔ بھاشا ڈیم 2018ءمیں مکمل ہونے کی تاریخ دی گئی ہے جو کہ ممکن نظر نہیں رہا۔ جب تک بھاشا ڈیم مکمل ہوگا تب تک ایسے چار ڈیموں کی ضرورت بڑھ چکی ہوگی جو کہ ہماری معاشی ، فوڈ سکیورٹی اور قومی بقاءکی ضرورت کیلئے اشد ضروری ہیں چونکہ پاکستان کی تمام حکمران پارٹیاں ماضی میں ڈیموں کی تعمیر اور بھارت کی آبی جارحیت کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہیں اس لیے اب آزاد عدلیہ ہی ملک کو آبی جارحیت سے بچا سکنے کی آخری امید ہے اس لیے کسان بورڈ سپریم کورٹ پاکستان کی آزاد عدلیہ سے مطالبہ کر تا ہے کہ وہ بھارت کی سپریم کورٹ کے فیصلے کی طرح نااہل حکمرانوں ڈیموں کی فوری تعمیر کا حکم دو تاکہ ہمارا ملک بنجر اور صحرا بننے سے بچ سکے ۔

No comments:

Post a Comment