Wednesday 17 July 2013

KISAN BORD DEMANDS TO TAKE SEVER ACTION AGAINST WATER AND LAND THEFTl.17-7-2013

KISAN BORD DEMANDS TO TAKE SEVER ACTION AGAINST WATER AND LAND THEFTl.17-7-2013
http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=3408

حکومت پانی اور زمین چوروں کے خلاف بھی کاروائی کرے


 لاہور17جولائی2013ء:کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین نے کہا کہ حکومت کا بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کاروائی کا اعلان خوش آئند ہے مگر حکومت کو پانی اور زمین چوروں کے خلاف بھی سخت کاروائی کرنی چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نہروں کی ٹیل پر واقع کاشتکاروں کی تنظیم کے ایک وفد سے باتیں کرتے کیا۔وفد نے صدر کو بتایا کی پورے ملک میں نہروں کی ٹیلوں پر واقع تقریبن ایک چوتھائی رقبہ پانی نہ ملنے سے بنجر ہورہا ہے ۔با اثر سیاستدان اور وڈیرے نہروں سے پانی چوری کرکے ٹیل پر واقع زمینوں کو بنجر بنا رہے ہیںجس سے نہ صرف کروڑوں کسانوں کی معیشت بلکہ ملکی معیشت بھی تباہ ہورہی ہے ۔ ظفر حسین نے مزید کہا کہ حکومت کو پانی چوری اور سرکاری زمینوں کی چوری کے تدارک کیلیے سخت قوانین بنا کرٹیل پر واقع کسانوں کے مطالبات پورے کرنے چاہیں۔پانی چوری ملک کی ستر فی صد زرعی آبادی کیلیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ایک طرف دشمن ملک انڈیا ہمارے دریاﺅں پر غیر قانونی بند بنا کر پورے ملک کو بنجر بنانا چاہتا ہے اور دوسری طرف ہمارے ملک کے وڈیرے پانی چوری کرکے غریب کسانوں کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لینا چاہتے ہیں۔اسی طرح سند طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرکے آبی دہشت گرد انڈیا نے ہمارے دریاﺅں پر پن بجلی گھر تعمیر کرکے ہمارے حصے کا پانی چوری کر لیا ہے مگر اسی پانی چوری سے بننے والی بجلی کو خریدنے کیلیے موجودہ حکمران انڈیا سے محبت کی پینگیں کراسی چوری شدہ پانی سے بنائی بجلی خرید کر انڈیا کو پانی چوری کی سند جواز مہیا کر رہے ہیں ۔کھربوں روپے کی ریلوے،اوقاف،انہاراور دیگر محکموں کی سرکاری زمینوں پربا اثر سیاستدانوں اور قبضہ گروپوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی اور گیس چوروں کے ساتھ ساتھ پانی اور زمین چوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،ٹیلوں پر پانی پہنچایا جائے،اور آبی دہشت گرد انڈیا سے بجلی خریدنے کی بجائے ایران اور چین جیسے دوست ممالک سے بجلی خریدی جائے

No comments:

Post a Comment