Tuesday 16 July 2013

LOAD SHEDIND IN BHAI PHERO PHOOL NAGAR.PROTEST 16-07-2013

LOAD SHEDIND IN BHAI PHERO PHOOL NAGAR.PROTEST 16-07-2013http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=655:2013-07-15-13-30-34&catid=16:2013-04-24-19-20-06&Itemid=12
بھائی پھیرو مین بازار اورگردونواح میں تین روز سے بلاجواز طویل لوڈشیڈنگ ۔کاروبار تباہ،روزہ داروں کا برا حال۔تاجر رہنمائوں کا بجلی کی بلاجواز بندش کی تحقیقات کا مطالبہ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
پیر, 15 جولائی 2013 13:29
بھائی پھیرو (زین العابدین سے)بھائی پھیرو مین بازار اورگردونواح میں تین روز سے بلاجواز طویل لوڈشیڈنگ ۔کاروبار تباہ،روزہ داروں کا برا حال۔ بھائی پھیرو واپڈا نے وزیر اعظم اور چیف جسٹس پاکستان کے احکامات کی دھجیاں اُڑا بھائی پھیرو (زین العابدین سے)بھائی پھیرو مین بازار اورگردونواح میں تین روز سے بلاجواز طویل لوڈشیڈنگ ۔کاروبار تباہ،روزہ داروں کا برا حال۔ بھائی پھیرو واپڈا نے وزیر اعظم اور چیف جسٹس پاکستان کے احکامات کی دھجیاں اُڑا دیں ۔تاجر رہنمائوں کا بجلی کی بلاجواز بندش کی تحقیقات کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تین روز سے بھائی پھیرو مین بازار اورگردونواح میں بلاجواز طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبار تباہ ہوچکا ہے اور ھبس اور گرمی سے روزہ داروں کا برا حال ہے ۔ بھائی پھیرو واپڈا نے وزیر اعظم اور چیف جسٹس پاکستان کے احکامات ،،کہ روزوں میں بغیر شیڈوک کے لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی،، کی دھجیاں اُڑا رکھی ہیں۔تاجر رہنمائوں ملک محمد عثمان ،ملک محمد عباس اور دیگر نے بجلی کی بلاجواز بندش کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے کہا حبس اور گرمی سے روزہ داروں کا برا حال ہو رہا۔ عوام کو افطاری ،تراویح اور سحری کے وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ ۔کروڑوں روپے سے لگائے گئے اشتہارات میں وزیر اعظم کی طرف سے سحری،افطاری اور تراویح کے وقت بجلی کی ترسیل کی خوشخبری سنائی گئی مگر حکومت کے سارے اعلانات اس وقت دھرے کے دھرے رہ گئے جب بھائی پھیرو میں ان احکامات کی واپڈا نے دھجیاں بکھیر دیں۔گرمی کے ستائے روزہ دار اورعوامکئی کئی گھنٹے کی بلاجواز طویل لوڈ شیڈنگ کے دوران موجودہ حکمرانوں کے خلاف کوسنے دیتے رہے۔ بھائی پھیرو سب ڈویژ ن کے افسران کو بار بار اس چویل لوڈ شیڈنگ کے بارے کہا گیا مگر انہوں نے عوام کی ایک نہ سنی ۔تاجر رہنمائوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور چیف جسٹس پاکستان نے بلاجواز لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے جو احکامات دیے واپڈا نیاسکی دھجیاں بکھیردی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھائی پھیرو میں بلاجواز بغیر شیڈول کے طویل لوڈ شیڈنگ کا از خود نوٹس لیکر اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

No comments:

Post a Comment