Thursday 4 July 2013

MANZOOR GUJJER IS APPOINTED AS CENTRAL NAIB PRESEDENT KBP/4-7-2013

MANZOOR GUJJER IS APPOINTED AS CENTRAL NAIB PRESEDENT KBP/4-7-2013
http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=3362

کشکول توڑنے کا دعویدار ،،شیر،، آئی ایم ایف کے سامنے ،،گیدڑ،، بن گیا


 لاہور4جولائی2013ء: کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین نے مناواں لاہور کے معروف مثالی کاشتکار چوہدری منظور احمد گجر کو کسان بورڈ پاکستان کا مرکزی نائب صدر مقرر کردیاہے۔اس سلسلے میں انکی نئی ذمہ داری کی تقرری کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز مرکزی دفتر سے جاری کر دیا گیا۔منظور احمد گجر اس سے قبل گزشتہ کئی دہائیوںسے کسان بورڈ کے مقامی اور صوبائی عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں۔اور کسانوں کے مسائل کے حل کیلیے انکی انتھک جدوجہد کی وجہ سے ملک بھر کے کسانوں کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔گزشتہ روز اپنے نئے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی طرح نئے حکمرانوں نے بھی موجودہ بجٹ آئی ایم ایف کے کہنے پر بنایا ہے۔بجلی،ڈیزل،اور گیس کی قیمتیں بڑھا کر،جی ایس ٹی میں اضافہ کرکے اورسب سڈی ختم کر کے کسانوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے۔عوام اور کسانوں کے بچاﺅ کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ وہ اپنے حقوق کیلیے بھرپور جدوجہد کریں وگرنہ کشکول توڑنے کے دعوے دار حکمرانوں نے تو اب پھر پہلے سے بھی بڑا کشکول پکڑ کر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے پاس قوم کو گروی رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ کی قیادت نے ان پر جو اعتماد کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کیلیے دن رات ایک کر دیںگے اور کسانوں کے حقوق کیلیے اپنی پوری توانائیاں وقف کردیںگے۔

No comments:

Post a Comment