Thursday 22 August 2013

KISAN BORD PRESEDENT SARDA ZAFAR CONDEMENED THE SPEACH OF PRIME MINISTER NAWAZ SHAREEF.22-8-2013

KISAN BORD PRESEDENT SARDA ZAFAR CONDEMENED THE SPEACH OF PRIME MINISTER NAWAZ SHAREEF.22-8-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=900:2013-08-21-07-48-51&catid=6:2013-04-24-07-39-47&Itemid=5
وزیر اعظم نے انڈیا کی آبی دہشت گردی کے بارے ایک لفظ تک نہیں بولا، کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین کا وزیر اعظم کی تقریر پر رد عمل پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
بدھ, 21 اگست 2013 07:48
قصور( نمائندہ قصوراپڈیٹس)کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین نے وزیر اعظم کی تقریر پر رد عمل ظاہر کرتے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی زراعت کو نظر انداز کرکے وزیر اعظم نے ملک کے کروڑوں کسانوں کی امیدوں پر پانی پھےردیا ہے۔کسانوں کو توقع تھی کہ اپنی پہلی تقریر میں وزیر اعظم کسانوں کو بجلی ،کھاد،تیل،اور زرعی مداخل پر سب سڈی دیں گے مگر ایسا کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ترقی یافتہ ممالک بھی کسانوں کو سب سڈی دیکر زراعت کو سہارا دیتے ہیں مگر ہماری حکومت نے پہلے سے دی جانے والی سب سڈی یا تو ختم کردی یا اس میں کمی کردی ہے۔لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اورتیل اور بجلی کی قیمت میں اضافہ سے ہزاروں ٹیوب ویل بند پڑے ہیں۔نئے ڈیم نہ بننے اورانڈیا کی آبی دہشت گردی کی وجہ سے پہلے پانی کی شدید کمی تھی مگراب انڈیا نے دریاﺅں میں پانی چھوڑکر لاکھوں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا ہے۔وزیر اعظم نے انڈیا کی آبی دہشت گردی کے بارے ایک لفظ تک نہیں بولا۔ملک میں نئے ڈیم بنانے کیلیے کوئی خوش خبری نہیں دی گئی ۔سیلاب زدگان کی امداد کیلیے بھی کسی پیکیج کا اعلان نہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی،کھاد،اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی جائیں سیلاب زدگان کی فوری مدد کی جائے اورانڈیا کی آبی دہشت گردی اور ہمارے دریاﺅں کا رخ موڑنے کے واقعات کا فوری اور سخت نوٹس لیا جائے وگرنہ انڈیا کبھی پانی بند کرکے اور کبھی پانی چھوڑ کر ہماری زرعی زمینوں اور فصلوں کو تباہ کرتارہےگا۔

No comments:

Post a Comment