Thursday 15 August 2013

SARAI MUGHAL.WATER SHORTAGE ON TAILS>15-8-2013

SARAI MUGHAL.WATER SHORTAGE ON TAILS>15-8-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=822:2013-08-15-04-09-26&catid=6:2013-04-24-07-39-47&Itemid=5
سرائے مغل اور گردو نواح میں ٹیلوں پر واقع ہزاروں ایکڑ رقبہ پانی نہ ملنے سے بنجر ہونے لگا،کاشت کار تنظیموں کی طرف سے پانی چوری روکنے اور ٹیلوں پر پانی پہنچانےکا مطالبہ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
جمعرات, 15 اگست 2013 04:08
پتوکی(ندیم رضا خاں سے)سرائے مغل اور گردو نواح میں ٹیلوں پر واقع ہزاروں ایکڑ رقبہ پانی نہ ملنے سے بنجر ہونے لگا ۔ چاول گنا اور سبزیوں کی فصلیں تباہ ہونے کا خطرہ ۔ کاشت کار تنظیموں کی طرف سے پانی چوری روکنے اور ٹیلوں پر پانی پہنچانےکا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے علاقے سے دریائے راوی اور پنجاب کی بڑی نہر ایل بی ڈی سی گزرتی ہے جو پنجاب کے ایک تہائی رقبے کو سیراب کرتی ہے مگر سرائے مغل کا ٹیلوں پر واقع ہزاروں ایکڑ رقبہ پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے اور اس پر کھڑی فصلیں سوکھ رہی ہیں اس سال بارشیں بھی کم ہوئیں ہیں ۔اس لئے اس علاقے میں نہری پانی کی شدید کمی ہے راجباہ نیاز بیگ ،رکھ راجباہ اور ہنجرائے مائنر سمیت درجنوں نہریں اس علاقے سے گزرتی ہیں مگر ٹیلوں تک پانی نہیں پہنچتا کیونکہ نہروں کے اُوپر با اثر افراد نے غیر قانونی طور پر موگے توڑ رکھے ہیں ۔ محکمہ نہر کے افسران کی ملی بھگت سے یہ لوگ دیدہ دلیری سے پانی چوری کرتے ہیں ۔کسان بورڈ پاکستان کے سیکرٹری انفارمیشن حاجی محمد رمضان ، انجمن کاشتکاراں صوبہ پنجاب کے راہنماءرائے محمد افضل کھرل اور پاکستان کسان موومنٹ کے مرکزی صدر میجر (ر) حبیب الرحمان میو نے اپنے مشترکہ بیان میں خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پانی چوری کو روک کر ٹیلوں پر پانی پہنچا کر ہزاروں ایکڑ رقبے کو بنجر ہونے سے بچائیں

No comments:

Post a Comment