Thursday 5 September 2013

BAD BOYS ARE CHEETING DIGREE GIRLES COLLEGE BHAI PHERO PHOOL NAGAR 5-9-2013

BAD BOYS ARE CHEETING DIGREE GIRLES COLLEGE BHAI PHERO PHOOL NAGAR 5-9-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1006:2013-09-05-09-17-42&catid=1:2013-04-24-07-32-47&Itemid=8
ھائی پھےروگرلز کالج برائے خواتین کی لڑکیوں سے اُباشوں کی چھیڑ چھاڑ روز کا معمول،والدین نے مقامی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
جمعرات, 05 ستمبر 2013 09:17
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)ببھائی پھیروگرلز کالج برائے خواتین کی لڑکیوں سے اُباشوں کی چھیڑ چھاڑ روز کا معمول،اکثر گھرانوں کی لڑکیوں نے کالج جانا چھوڑ دیا،سٹی تھانہ پھولنگر کی پولیس خاموش تماشائی ،والدین نے مقامی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق۔سٹی تھانہ بھائی پھےروکے سامنے دس میٹر کی دوری پر ڈگری کالج برائے خواتین قائم ہے جہاں پر ہر آنے جانے والی طالبہ سے شہر کے اُباش نوجوان اکثر چھیڑ چھاڑ کرتے دکھائی دیتے ہیں اور چھٹی ہونے سے پہلے ہی اُوباش نوجوان آکر مورچہ زن ہو جاتے ہیںجبکہ قابل افسوس بات یہ ہے کہ سٹی تھانہ پھولنگر کے بلکل سامنے ڈگری کالج برائے خواتین ہونے کے باجود سٹی پو لیس نے کبھی اس طرف دھیان ہی نہ دیا ہے کہ شہر کے اُباش نوجوان یہاں کالج میں پڑھنے کے لیے آنے والی لڑکیوں کو کس طرح تنگ کرتے ہیںبعدازاں والدین نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے سٹی پولیس کو متعدد بار اس صورتحال کے متعلق آگاہ کیا مگر سٹی پولیس نے آج تک ان اُباشوں کے خلاف کوئی عملی کارروائی نہ کی جسکی وجہ سے تنگ آکر ہم نے اپنی بچیوں کو کالج بھیجنا ہی بند کردیاجوکہ تعلیم و علم کے زیور سے محروم ہورہی ہیںآخر میں والدین نے ڈی پی او قصور سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سٹی تھانہ بھائی پھےرو پولیس کو سختی سے ہدایت کی جائے کہ کالج میں پڑھنے کے لیے آنے والی طالبات کو تحفظ فراہم کر ے

No comments:

Post a Comment