Tuesday 3 September 2013

DACO RAJ IN BHAI PHERO THANA CITY.3-9-2013

 DACO RAJ IN BHAI PHERO THANA CITY.3-9-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=996:2013-09-03-06-55-06&catid=16:2013-04-24-19-20-06&Itemid=12

شادی کی تقریب سے واپس آنے والی فیملی کی کار کو برسٹ مارکر لاکھوں روپے نقدی اور سامان لوٹ لیا گیا پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
منگل, 03 ستمبر 2013 06:54
بھائی پھیرو(زین العابدین سے) ڈکیتیاں ہی ڈکیتاں ،ڈاکو ﺅں نے علاقہ کی معروف سیاسی شخصیت کے قریبی رشتہ داروں سمیت تین گھروں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ،شادی بھائی پھیرو(زین العابدین سے) ڈکیتیاں ہی ڈکیتاں ،ڈاکو ﺅں نے علاقہ کی معروف سیاسی شخصیت کے قریبی رشتہ داروں سمیت تین گھروں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ،شادی کی تقریب سے واپس آنے والی فیملی کی کار کو برسٹ مارکر لاکھوں روپے نقدی اور سامان لوٹ کر ڈاکو شہزادے موقع سے فرار، بھائی پھےروبائی پاس پرکار سواروں کو لوٹ لیا گیا، جلسہ میں شامل پر امن علما ءکو پکڑنے کے لیے جامع مسجد مبارک اہلحدیث کو پولیس نے گھیرا ڈال لیا، سٹی تھانہ بھائی پھےرو پولیس نے ڈاکو شہزادوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی بجائے بیچارے مولویوں پر ملک دشمنی کا مقدمہ درج کر کے اعلیٰ افسران کو اپنی کارکردگی دکھا دی ۔تفصیلات کے مطابق۔ گزشتہ رات پنجاب کی معروف سیاسی شخصیت کے قریبی رشتہ دار انا لیاقت اور رانا غفار وغیرہ دو کاروں میں سوار ہوکر ضلع ننکانہ میں شادی کی تقریب میں شامل ہوکرواپس گوجرانوالہ جا رہے تھے کہ جب وہ راجباہ نیاز بیگ پر اپنے رشتہ دار کے گاﺅں لمبے جاگےر کے ایریا میں آئے تو پہلے سے موجود آٹھ مسلح ڈاکو شہزادوں نے سڑک پر درخت پھینک ڈاکو ناکہ لگا رکھا تھااور ڈاکوﺅں نے ناکہ کی زد میں آنے والے پردیسی بابوﺅںکی گاڑیوںکوبرسٹ مارکر ٹائر پھاڑ دیے اور گن پوائنٹ پر ان سے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون و قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے یاد رہے کہ ڈاکو شہزادے شہر کے قریب اور گردونواح میںشہریوں کو لوٹ رہے تھے اور سٹی تھانہ بھائی پھےرو پولیس کے شیر جوانوں نے جامع مسجد مبارک اہلحدیث میںپُر امن جلسہ کرنے والے اہلحدیث علما ءاور سامعین کو چاروں اطراف سے گھیرا ڈال رکھا تھااور مسجد مبارک اہلحدیث کے گرد مورچہ زن ہوکرآمنا سامنا کرنے کے لیے تیار کھڑے تھے جبکہ ڈکیتی کی دوسری واردات میں کار نمبرLWC3790 میں سوار فیملی لاہور سے واپس پاکپتن جا رہی تھی کہ بھائی پھےرو بائی پاس پر تین مسلح ڈاکوﺅں نے انہیں روکا اور گن پوائنٹ پر نذیر احمد، طارق اور خواتین سے 24500روپے نقدی اور تین موبائل فون چھین لیے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ڈکیتی کی تیسری واردات میں دیناناتھ کے محمد رزاق کی دیوار پھلانگ کرڈاکو اندرداخل ہوئے اور تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان جن میں ایل جی ٹی وی ایرانی کمبل مالیتی بارہ ہزارایک عدد استری ،دو تولے طلائی زیورات اور آہنی سیف الماری میں پڑے ہوئے چودہ ہزاروپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ڈکیتی کی چوتھی دلیرانہ واردات میں کوٹ رانا اشرف کا ٹیلر ماسٹر محمد حمید اپنی دوکان پر موجود تھا کہ پانچ مسلح ڈاکو دوکان میں داخل ہوگئے استاد اورشاگردوں کو جان سے ماردینے کی دھمکی دیکر 35سوٹ سلے ہوئے مالیتی 50ہزارروپے 40سوٹ ان سلے ہوئے مالیتی 50ہزار روپے اور چھ کپڑوں کے تھان مالیتی 30ہزارروپے اور نقدی دس ہزارروپے اور موبائل فونز بھی چھین کر فرار ہوگئے ذرائع کا کہناہے کہ ڈکیتیوں کے مقدمات تو درج نہیں کیے گئے بلکہ چھپن کے قریب اہلحدیث علماءجن میں مولانا منظور احمد آف گوجرانوالہ،۔مولانا عمر صدیق آف گوجرانوالہ،مولانا محمد حنیف شیر نگری،ڈاکٹر رﺅف،نعیم احمد ناصر،مسجد کمیٹی کے تمام ارکان سمیت تقریبا چھپن افراد کے خلاف ملک دشمن دفعات 16MPO کے تحت مقدہ درج کر کے علما ءاور اہلحدیث مکاتب فکر کے اہم افراد کو گرفتار کرنے کیلیے چھاپے مارنے شروع کر رکھے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ سٹی تھانہ بھائی پھےرو پولیس نے ڈاکوﺅں کو کھلی چھٹی دے کر ہماری نیندیں حرام کررکھی ہیں اور شہر بھر میں روز بروز ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور شہر بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں سٹی تھانہ بھائی پھےرو کی پولیس مکمل طور ناکام ہوچکی ہے۔

No comments:

Post a Comment