Thursday 5 September 2013

NEPHEW OF DR SHAKEEL REPORTER SHARAQ PUR MURDERED IN BHAI PHERO.5-9-2013

NEPHEW OF DR SHAKEEL REPORTER SHARAQ PUR MURDERED  IN BHAI PHERO.5-9-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1007:2013-09-05-09-18-13&catid=3:2013-04-24-07-39-07&Itemid=4
بھائی پھیرو۔گزشتہ روز قتل ہونے والے پریس کلب شرقپورکے سینئیر صحافی کے بھانجے کا مقدمہ پانچ نامعلوم افراد کے خلاف درج پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
جمعرات, 05 ستمبر 2013 09:17
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)بھائی پھےرو۔گزشتہ روز قتل ہونے والے پریس کلب شرقپورکے سینئیر صحافی کے بھانجے کا مقدمہ پانچ نامعلوم افراد کے خلاف درج ۔مقتول کو سینکڑوں سوگواروں نے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میںسپرد خاک کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علاقہ بھائی پھےرو میں قتل ہونے والے نوجوان علی حسن کے قتل کا مقدمہ اسکے بھائی عثمان نے تھانہ صدر بھائی پھےرو میں درج کرا دیا ہے ۔مدعی کے مطابق وہ اپنی موٹر سائیکل پر اپنے بد نصیب بھائی علی حسن اور اسکی بیوی عائشہ بی بی کی موٹر سائیکل کے پیچھے جا رہے تھے کہ پھلیانی روڈ پر پیچھے سے ایک بغیر نمبری کار پر پانچ مسلح افراد آئے اور اندھا دھند فائرنگ کرکے علی حسن کو قتل کر کے موقع سے فرار ہوگئے ۔مقتول کی نماز جنازہ نواحی گاﺅں موہلنوال میں پڑھائی گئی جس میں عوامی سماجی ،صحافتی رہنماﺅں سمیت عوام نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کو اسکے آبائی قبرستاں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم پریس کلب شرقپورکے سینئر صحافی ڈاکٹر شکیل احمد کا بھانجا تھا اور بارھویں جماعت کا طالبعلم تھا۔اور دم کرانے کیلیے پھلیانی جا رہا تھا۔

No comments:

Post a Comment