Friday 25 October 2013

KASUR DEMOCRATIC ALLIANCE.JAMAT ISLAMI,PMLQ,PPP,AND PTI WILL CONTEST LOCAL BODIES ELECTION JOINTLY.25-10-2013

KASUR DEMOCRATIC ALLIANCE.JAMAT ISLAMI,PMLQ,PPP,AND PTI WILL CONTEST LOCAL BODIES ELECTION JOINTLY.25-10-2013

http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1294:2013-10-24-06-42-16&catid=3:2013-04-24-07-39-07&Itemid=4
پاکستان پیپلزپارٹی تحریک انصاف ق لیگ جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی شخصیات نے جمہوری اتحاد کااعلان کردیا، پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
جمعرات, 24 اکتوبر 2013 06:41
قصور(ایم ڈی آزادسے)پاکستان پیپلزپارٹی تحریک انصاف ق لیگ جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی شخصیات نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے قصور جمہوری اتحاد کے نام سے ایک فورم کی تشکیل کا اعلان کیا ہے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چوہدری منظور احمد سابق وزرائے خارجہ خورشید محمود قصوری سردار آصف احمد علی جمعیت اہلحدیث کے ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی سابق ضلع ناظم رانا امتیاز احمد بختیار محمود قصوری حسن علی خاں مسعود احمد بھٹی ایم پی اے وقاص اختر موکل سابق وفاقی وزیر آصف نکئی سردار امجد طفیل چوہدری محمد الطاف فیصل اورنگزیب سردار محمد حسین ڈوگر ملک جاوید بیٹو جماعت اسلامی کے حاجی محمد رمضان اور دیگر رہنماﺅںنے مقامی ہوٹل میں ایک بڑا اجتماع کیا اور دوگھنٹے تک ان رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی گفت وشنید کے بعد طے پائے گئے معاملات کی تفصیلات میڈیا کو بتاتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اتفاق رائے سے امیدوار نامزد کرنے کی پالیسی طے کر لی ہے اس سلسلہ میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر ندیم ہارون خاں پیپلزپارٹی کی طرف سے جمیل احمد کلس ق لیگ کی طرف سے سردار آصف نکئی اور جماعت اسلامی کی طرف سے مسعود ظفر ایڈووکیٹ پارٹیوں کی نمائندگی کیا کریں گے انہوںنے کہا کہ گیارہ مئی کے انتخابات میں حکمران جماعت نے ہمیں ایک سازش کے تحت ہرایا تاہم حالیہ بلدیاتی انتخابات کے دوران ہم نے ہر طرح کی دھاندلی کی بیخ کنی کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے ضلعی انتظامیہ سرکاری جماعت کی سرپرستی کر رہی ہے اور ایسے ایسے حلقے تشکیل دیئے جارہے ہیں جو جمہوریت کی توہین کے مترادف ہیں انہوںنے پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران ہمارا اتحاد حکمران جماعت کو بری طرح شکست سے دوچار کرے گا۔

No comments:

Post a Comment