Tuesday 15 October 2013

PPP AND JAMAT ISLAMI KASUR REJECTED HALQA BANDI FOR LOCAL BODIES ELECTION IN KASUR.15-10-2013

یپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے نئی حلقہ بندیوں کو غیر قانونی قرار دیکر عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ قرار دے دیا،سروے رپورٹ   پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
پیر, 14 اکتوبر 2013 04:08
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے نئی حلقہ بندیوں کو غیر قانونی قرار دیکر عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ قرار دے دیا۔مسلم لیگ ،،ن،،نے حلقہ بندیوں میں قانون کی پاسداری کی بجائے اپنی من پسند آبادیوں کو چن چُن کر ادھر اُدھر کر دیا ۔ایک دوسرے سے متصل آبادیوں کے حصے بخرے کر دیے ۔ فرضی اور خلائی آبادیوں کو شامل کرکے دھاندلی
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے نئی حلقہ بندیوں کو غیر قانونی قرار دیکر عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ قرار دے دیا۔مسلم لیگ ،،ن،،نے حلقہ بندیوں میں قانون کی پاسداری کی بجائے اپنی من پسند آبادیوں کو چن چُن کر ادھر اُدھر کر دیا ۔ایک دوسرے سے متصل آبادیوں کے حصے بخرے کر دیے ۔ فرضی اور خلائی آبادیوں کو شامل کرکے دھاندلی کی انتہا کردی ۔قانونی کاروائی اور احتجاج کریں گے ۔ دیگر اپوزیشن سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر کے دھاندلی روکی جائے گی ۔جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماﺅں کی صحافیوں سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی ضلع قصور کے سینئر نائب صدر سید طارق رضا شاہ اورجماعت اسلامی ضلع قصور کے میڈیا سیکرٹری حاجی محمد رمضان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے بلدیاتی انتخاب کے لئے ہونے والی نئی حلقہ بندیوں کوغیر قانونی،خلاف ضابطہ اور عوام کے بنیادی انسانی حقوق پر ڈاکہ قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ قومی اور صوبائی انتخابات میں دھاندلی سے ڈبے بھر کر جیتنے والی مسلم لیگ،،ن،،نے نئی حلقہ بندیوں میں قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں اور نئی حلقہ بندیاں بناتے وقت انتظامیہ نے بلدیاتی قوانین کو پس پشت ڈال کر حزب اقتدار کی پسند کی آ بادیوںکو چُن چُن اکٹھا کر کے انکی پسند کے حلقے بنائے۔ کمپیکٹ سٹیٹ ، جغرافیائی حدود ، پٹوار سرکل اور حلقہ بندیوں کے قانون کالحاظ رکھے بغیر اکٹھی اور ایکدوسرے سے متصل آبادیوں کو ٹکڑوں میں بانٹ کر دور دراز یونین کونسلوں کے ساتھ لگا دیا گیا۔ قومی انتخابات میں بھی صوبہ پنجاب کی انتظامیہ نے مسلم لیگ ،،ن ،،کے اُمید واروں کو کامیاب کرانے کے لئے تمام غیر قانونی ہتھکھنڈے استعمال کئے اور اب بلدیاتی انتخابات میں بھی انتظامیہ مسلم لیگ ن کے ہاتھوں یر غمال بن چکی ہے ۔ انتظامیہ کے افسران اور ملازمین کٹھ پتلی بن کر مسلم لیگ،، ن،، کے اسمبلی ممبران کے ہاتھوں میں نا چ رہے ہیں ۔ پیپلزپارٹی اورجماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ان غیر قانونی حلقہ بندیوں کو عدالتوںمیں چیلنج کریں گے اور احتجاج بھی کریں گے ۔ان رہنماﺅں نے کہا کہ تیل،بجلی،گیس اور ضروریات زندگی کی چیزوں میں بے پناہ اضافہ سے موجودہ حکومت عوام کی نظروں میں گر چکی ہے ۔چوریوں،ڈکیتیوں اور قتل و غارت گری اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے مگر امن عامہ کو کنٹرول کرنے کی بجائے خوشامدی انتظامیہ اپنے آقاﺅں کو خوش کرنے کیلیے انہیں بلدیاتی الیکشنوں میں دھاندلی سے کامیاب کرانے میں مصروف ہے۔ان رہنماﺅں نے موجودہ حکمرانوں کو وارننگ دیتے کہا کہ دھاندلی والے الیکشنوں میں عوام کی رائے کو کچلنے والی حکومتیںزیادہ دیر نہیں چلا کرتی ۔ مسلم لیگ ،،ن ،،کو ماضی میں مارشل لا لگاکردھاندلی کرانے والے آ مروں اور ڈکٹیٹروںکے عبرتناک انجام سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے چیف جسٹس آ ف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پنجاب میں دوسرے صوبوں کی طرح جماعتی الیکشن عدلیہ کی نگرانی کروانے کے لئے از خود نوٹس لیں ۔
PPP AND JAMAT ISLAMI KASUR REJECTED HALQA BANDI FOR LOCAL BODIES ELECTION IN KASUR.15-10-2013

No comments:

Post a Comment