Tuesday 29 October 2013

WHEAT PRICES FOR 2013,2014 SHOULD BE RAISED UPTO 1500/40KG.KISAN BORD DEMANDS.29-10-2013


WHEAT PRICES FOR 2013,2014 SHOULD BE RAISED UPTO 1500/40KG.KISAN BORD DEMANDS.29-10-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1340:2013-10-29-09-58-28&catid=16:2013-04-24-19-20-06&Itemid=12
زرعی مداخل کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیںاس لیے گندم کی قیمت پندرہ سو روپے فی من مقرر کر کے فوری طور پر نئی قیمت کااعلان کیا جائے ۔کسان بورڈ کے مرکزی صدرسردار ظفر حسین پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
منگل, 29 اکتوبر 2013 09:57
قصور (نمائندہ قصوراپڈیٹس) کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین خاں نے کہا ہے کہ حکومت جلد از جلد گندم کی قیمت پندرہ سو روپے فی من مقرر کر قصور (نمائندہ قصوراپڈیٹس) کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین خاں نے کہا ہے کہ حکومت جلد از جلد گندم کی قیمت پندرہ سو روپے فی من مقرر کر کے اس کا اعلان کرے تاکہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کریں۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں بجلی ڈیزل ،کھاد ، کیڑے مار ادویات اور دیگر زرعی مداخل کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں ۔ اس لئے گندم کی کم از کم قیمت پندرہ سو روپے فی من مقرر کی جائے ۔ اس سال شوگر ملو ں کے لیٹ چلنے سے بھی ہزاروں ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت نہیں ہو سکے گی ۔ دریاﺅں میں پانی کی کمی کی وجہ سے بھی ابھی تک گندم کی بوائی کے لئے پہلی آ بپاشی بھی نہیں ہو سکی ۔نہری پانی کی چوری کی وجہ سے کئی نہروں کی ٹیلوں پر واقع پچیس فی صد رقبہ نہری پانی سے محروم ہے اور ابھی تک کاشتکار گندم کیلیے پہلا پانی بھی نہیں لگا سکے۔محکمہ نہر کی غفلت سے رکھ راجباہ کا چکوکی پل ٹوٹ جانے سے ضلع قصورکا ستر ہزار ایکڑرقبہ پانی سے محروم ہے اس لیے یہاں بھی گندم کی کاشت کم ہوجائے گی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گندم کی نئی قیمت کا اعلان کیا جائے تاکہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کر سکیں ۔ سردار ظفرنے کہا کہ اگر گندم کی قیمت نہ بڑھائی گئی ، شوگر ملیں جلد از جلد نہ چلائی گئیں ،نہروں کی ٹیلوں پر پانی نہ پہنچایا گیا تو گندم کے کاشتہ رقبہ میں پچیس فی صد تک کمی واقع ہو جائے گی جس سے ا ٓئندہ سال گندم کی باہر سے برآ مد پر کثیر زر مبادلہ خرچ کرنا پڑے گا اور ملک میں قحط سالی کا خدشہ پیدا ہوجائے گا

No comments:

Post a Comment