Saturday 30 November 2013

FOUR ARMED DRINKERS ATTACKS ON HOUSE OF X MEMBER ZILA COUNCLE KALSOOM IN BHAI PHERO.29-11-2013

FOUR ARMED DRINKERS ATTACKS ON HOUSE OF X MEMBER ZILA COUNCLE KALSOOM IN BHAI PHERO.29-11-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1601:2013-11-30-16-17-10&catid=16:2013-04-24-19-20-06&Itemid=12
چار مسلح اُوباش شرابیوں نے سابق خاتون ممبر کے گھر میں گھس کراہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایااور اسکی نوجوان بیٹیوںکو اغوا کرنے کی کوشش ناکام پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
ہفتہ, 30 نومبر 2013 16:16
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)چار مسلح اُوباش شرابیوں نے سابق خاتون ممبر کے گھر میں گھس کراہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایااور اسکی نوجوان بیٹیوںکو بھائی پھیرو(زین العابدین سے)چار مسلح اُوباش شرابیوں نے سابق خاتون ممبر کے گھر میں گھس کراہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایااور اسکی نوجوان بیٹیوںکو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو محلہ جوئیاں والہ کی رہائشی سابق خاتون ممبر ضلع کونسل کلثوم بی بی کے گھر میں شراب کے نشہ میں دھت چار اُوباش نوجوان رانا عامر ، یاسر اور دو نا معلوم مسلح ہو کر زبردستی گھس آ ئے اور آ تے ہی اُس کی نوجوان لڑکیوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی ۔ مذاحمت پر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔فخش گالیاں دیں اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں ۔ دن دیہاڑے غنڈہ گردی کرنے پر جب اہل محلہ اکھٹے ہوئے تو ملزمان اسلحہ لہراتے اور بڑکھیں مارتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ اہل خانہ اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں ا ن غنڈوں سے تحفظ فراہم کیا جائے ۔

DACO RAAJ IN POLICE STATION BHAI PHERO,JAMBER CHOKI.29-11-2013

DACO RAAJ IN POLICE STATION BHAI PHERO,JAMBER CHOKI.29-11-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1602:2013-11-30-16-17-56&catid=16:2013-04-24-19-20-06&Itemid=12
جمبر چوکی کے قریب آٹھ مسلح ڈاکوﺅں نے سڑک پر ناکہ لگا گیارہ گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
ہفتہ, 30 نومبر 2013 16:17
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)بھائی پھیروکے علاقے میں جمبر چوکی کے قریب آٹھ مسلح ڈاکوﺅں نے سڑک پر ناکہ لگا گیارہ گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی بھائی پھیرو(زین العابدین سے)بھائی پھیروکے علاقے میں جمبر چوکی کے قریب آٹھ مسلح ڈاکوﺅں نے سڑک پر ناکہ لگا گیارہ گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا ۔ ایمبولنس کے ڈرائیور سمیت دو ڈرائیوروں کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا ۔ لٹے ڈرائیوروں اور مسافروںکا ڈکیتیوں کے خلاف مظاہرہ ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چونیاں سے اسلام آ باد جانے والی کوچ نمبر 7229LESکا ڈرائیور محمد افضل چھانگا مانگا روڈ پر جب جمبر چوکی کے قریب پہنچا تو وہاں آ ٹھ مسلح نا معلوم ڈاکوﺅں نے گاڑی روکنے کی کوشش کی ،گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوﺅں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے محمد افضل شدید زخمی ہو گیا اور گاڑی رک گئی ۔ تو ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر مسافروں سے ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی سامان چھین لیا ۔ اسی اثنا ایک ایمبولنس نمبر 6409آئی ڈاکوﺅں نے اُس پر بھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈرائیور محمد اسلم شدید زخمی ہو گیا ۔ جبکہ ایمبولنس میں پڑے مریض کی حالت غیر ہو گئی ۔ اسی جگہ پر پیچھے سے آ نے والی سات گاڑیوں ایک کار اور ایک ٹرک کے مسافروں سے ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی موبائل اور قیمتی سامان چھین لیا جبکہ خواتین کے کانوں سے طلائی زیورات بھی نوچ لئے ۔ کچھ فاصلے پر جمبر چوکی کے شیر جوان بھی ناکہ لگا کر آ رام سے کھڑے رہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے اسی جگہ پر ڈاکو اکثر ناکہ لگا کر مسافروں لو لوٹتے ہیں اسی کمپنی کی دو بسیں پہلے بھی اسی جگہ پر لوٹی جا چکیں ہیں ۔

WAPDA BHAI PHERO OVERBILLING TO SARAI MUGHAL FARMERS CH ZAFAR.

WAPDA BHAI PHERO OVERBILLING TO SARAI MUGHAL FARMERS CH ZAFAR.
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1603:2013-11-30-16-23-59&catid=16:2013-04-24-19-20-06&Itemid=12
واپڈا کے ہاتھوں اوور بلنگ کے ستائے کاشتکاروں نے متحد ہونے کیلیے اجلاس بلا لیا پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
ہفتہ, 30 نومبر 2013 16:22
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)واپڈا کے ہاتھوں اوور بلنگ کے ستائے کاشتکاروں نے متحد ہونے کیلیے اجلاس بلا لیا۔تفصیلات کے مطابق مثالی کاشتکار چوہدرہ ظفر بھائی پھیرو(زین العابدین سے)واپڈا کے ہاتھوں اوور بلنگ کے ستائے کاشتکاروں نے متحد ہونے کیلیے اجلاس بلا لیا۔تفصیلات کے مطابق مثالی کاشتکار چوہدرہ ظفر بلیریا نے کہا ہے واپڈا سب ڈویژن بھائی پھےرو نے کسانوں کو ہزاروں یونٹ زائد ڈالکر لاکھوں یونٹ زائد ڈال کر کاشتکاروں کی چیخیں نکال دی ہیں۔کاشتکار بل ٹھیک کرانے جب ایس ڈی او،آر اواور ایکسین واپڈا کے دفتر میں جاتے ہیں تو عملہ کاشتکاروں سے سوتیلی ماں کا سلوک کرتا ہے۔کسان رہنما چوہدری رحمت اللہ نے اعلان کیا کہ جلد ہی واپڈا کے ستائے کسان متحد ہوکر واپڈا دفاتر بھائی پھےرو کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔اس سلسلے میں آج یعنی 30-11-2013 بروز ہفتہ کسانوں کا ایک اجتماع انکے ڈیرے پر منعقد ہوگا۔

HAJI MOHAMMAD RAMZAN SECRETARY INFORMAION KISAN BORD PAKISTAN MEETS MOTER WAY AND ASK NOT TO FINE TO FARMERS>29-11-2013


 HAJI MOHAMMAD RAMZAN SECRETARY INFORMAION KISAN BORD PAKISTAN MEETS MOTER WAY AND ASK NOT TO FINE TO FARMERS>29-11-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1604:2013-11-30-16-24-26&catid=16:2013-04-24-19-20-06&Itemid=12

بھائی پھیروکے گنے کے کاشتکاروں کو موٹر وے پولیس کی ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی مہم۔کسان بورڈ کی طرف سے کاشتکاروں کو جرمانے نہ کرنے کا مطالبہ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
ہفتہ, 30 نومبر 2013 16:24
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)بھائی پھیروکے گنے کے کاشتکاروں کو موٹر وے پولیس کی ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی مہم۔کسان بورڈ کی طرف سے کاشتکاروں کو
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)بھائی پھیروکے گنے کے کاشتکاروں کو موٹر وے پولیس کی ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی مہم۔کسان بورڈ کی طرف سے کاشتکاروں کو جرمانے نہ کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شوگر ملوں کو گنا لیجانے والے سرائے مغل کے کسانوں کو ملتان روڈ پر موٹر وے پولیس کے افسر فاروق احمدنے روک کر ٹریفک قوانین کے بارے بریفگ دیتے کہا کہ ٹرالوں پر گنے کے پھیلاﺅ کو کم رکھا جائے تاکہ آنے جانے والی ٹریفک میں رکاوٹ پیدا نہ ہواور ٹرالوں کے پیچھے سرخ بتیاں لگائی جائیں تاکہ رات کے اندھیرے میں پیچھے سے آنے والی ٹریفک کو آگے جانے والے ٹرالے اور راستہ نظر آسکے نظر اور حادثات سے بچا جاسکے۔اس موقع پر موجود کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں کو بھاری جرمانے نہ کیے جائیں اور شوگرملوں اور واپڈا بلوں کے ہاتھوں لٹے پٹے کسانوں کے ساتھ نرمی برتی جائے۔اس کے جواب میں موٹر وے پولیس کے افسر فاروق احمد نے کہا کہ کسانوں کے مطالبات کو اعلی افسر تک پہنچایا جائے گا اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے والے کسانوں کو جرمانہ نہیں کیا جائے۔

SISTER OF NAIB SADAR SAYYED AASAF JAMEEL NAQVEE PRESS CLUB BHAI PHERO 30-11-2013بھائی پھیرو پریس کلب کے نائب صدر کی ہمشیرہ قضائے الہی سے وفات پا گئیں

PRESS CLUB SARAI MUGHAL CONDOLENCE ON THE DEATH OF THE SISTER OF NAIB SADAR PRESS CLUB BHAI PHERO SAYYED AASAF JAMEEL NAQVI.30-11-2013ریس کلب سرائے مغل کے صحافیوں کی طرف سے سیدآصف جمیل نقوی کی ہمشیرہ کے انتقال پراظہار افسوس

 PRESS CLUB SARAI MUGHAL CONDOLENCE ON THE DEATH OF THE SISTER OF NAIB SADAR PRESS CLUB BHAI PHERO SAYYED AASAF JAMEEL NAQVI.30-11-2013

http://www.paknewslive.com/news-3505
پریس کلب سرائے مغل کے صحافیوں کی طرف سے سیدآصف جمیل نقوی کی ہمشیرہ کے انتقال پراظہار افسوس

PPP 64TH ANNEVERSERY IN SARAI MUGHAL SAYYAD TARAQ RAZA SHAH.30-11-2013بھائی پھیرو:پیپلزپارٹی نے جمہوریت اورعوام کے حقوق کی جدوجہد میں بے بہا قربانیاں دیں ہیں ،سید طارق رضا PPP 64TH ANNEVERSERY IN SARAI MUGHAL SAYYAD TARAQ RAZA SHAH.30-11-2013

Tuesday 26 November 2013


HAJI MUHAMMAD RAMZAN REJECTED THE NEW DILIMITATION OF LOCAL BODIES ELECTION 2013.25-11-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1571:2013-11-26-10-01-32&catid=3:2013-04-24-07-39-07&Itemid=4
حکومت پنجاب نے اب پھر دوبارہ حلقہ بندیوں میں ردو بدل کرنا شروع کر دیا ہے،حاجی محمد رمضان پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
منگل, 26 نومبر 2013 09:58
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)مہنگائی ،دہشت گردی اور حکمرانوں کی لوٹ مار کے ستائے عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے اب انتظامیہ کی دہشت گردی کا استعمال کرکے بلدیاتی اداروں پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔اب دیہاتوں میں بھی خفیہ طور پر وارڈ سسٹم کے تحت دوبارہ حلقہ بندیاں کرائی جا رہی ہیں۔ ۔صاف اور شفاف الیکشن کیلیے حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کو مشتہر کرکے عدلیہ کی نگرانی میں بنایا جائے ۔جماعت اسلامی کے سیاسی رہنما حاجی محمد رمضان نے انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب نے اب پھر دوبارہ حلقہ بندیوں میں ردو بدل کرنا شروع کر دیا ہے۔سابقہ الیکش کے شیڈول پر بھی جو حلقہ بندیاں بنائی گئیں تھیں انہیں بھی اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے مسترد کرکے کمشنر کے پاس چیلنج کیا تھا مگر انتظامیہ نے انکی ایک نہ سنی اور حکمران پارٹی کے کہنے پر من مانیاں کی اور حلقہ بندیوں کو عوام سے خفیہ رکھا گیا۔الیکشن ملتوی ہونے کی وجہ سے حکمرانوں کی خفیہ دھاندلیاں بے نقاب ہو جانے کے بعد اب پھر دیہاتوں میں بغیر مشتہپر کیے اندر ہی اندر وارڈ سسٹم بنا کر مخالفین اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی حلقہ بندیاں اور ووٹر لسٹیں عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اور الیکشن کمیشن کو از خود نوٹس لیکر حکومت پنجاب اور انتظامیہ کی دھاندلیوں کی روک تھام کرنی چاہیے وگرنہ یہ سارے الیکشن فراڈ ہونگے ۔ حاجی محمد رمضان نے خفیہ طریقے سے دیہاتوں میں وارڈ بندی کرنے کے عمل کو عوام کے فری انفارمیشن اور بنیادی حقوق پر ڈاکہ قرار دیتے کہا کہ فراڈحلقہ بندیوں اور بوگس ووٹر فہرستوں کو منسوخ کرکے دوبارہ مشتہر کرکے عدلیہ کی زیر نگرانی حلقہ بندیاں اور ووٹر فہرستیں بنائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی ،دہشت گردی اور پولیس گردی کے ستائے لوگوں نے حکمران پارٹی کو مسترد کردیا ہے اس لیے اب حکمران انتظامیہ کی دہشت گردی کے ذریعے بلدیاتی اداروں پر شبخون مارنا چاہتے ہیںمگر حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ دھاندلی والے الیکشنوں میں عوام کی رائے کو کچلنے والی حکومتیںزیادہ دیر نہیں چلا کرتی اوردھاندلی کرانے والے آ مروں اور ڈکٹیٹروںکا ماضی میں انجام بہت عبرتناک ہوا ہے۔

PHOOL NAGAR.TRAFEC BLOCK,DIRTY CITY,25-11-2015پھولنگر کاشہردھولنگر،گندنگر،اورتنگ نظربن کرعوام اورٹریفک کیلیے،،عذاب نگر،،بن گیا

Monday 25 November 2013

JUP BHAI PHERO CONDEMNED ATTACK ON MOSQUE IN RAWALPINDI.SH MUSHTAQ NOORANI ,24-11-2013

JUP BHAI PHERO CONDEMNED ATTACK ON MOSQUE IN RAWALPINDI.SH MUSHTAQ NOORANI ,24-11-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1543:c---------------------&catid=4:2013-04-24-07-39-18&Itemid=9
مسجد ©،امام بارگاہ،مندر اور چرچ کی بے حرمتی کرنے والے اسلام اور پا کستان کو بد نام کر رہے ہیں،مولانا غلام حسن نورانی پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
ہفتہ, 23 نومبر 2013 16:56
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)اسلام امن وسلامتی کا ضامن ہے مسجد ©،امام بارگاہ،مندر اور چرچ کی بے حرمتی کرنے والے اسلام اور پا کستان کو بد نام کر رہے ہیںان لو بھائی پھیرو(زین العابدین سے)اسلام امن وسلامتی کا ضامن ہے مسجد ©،امام بارگاہ،مندر اور چرچ کی بے حرمتی کرنے والے اسلام اور پا کستان کو بد نام کر رہے ہیںان لو گوںکو قانون کی گر فت میں لایا جائے۔ان خیا لات کا اظہارجمعیت علما ءپاکستان بھائی پھیرو کے زیر اہتمام امن سیمینارمیںمقررین مولانا غلام حسن نورانی ، مولانا فدا المصطفے، مشتاق احمدنورانی،رانا حنیف نقشبندی اور اسداللہ حیدرنے کیا۔جبکہ صدارت مولانامقصود احمد نقشبندی نے کی ۔ مقررین نے کہا کہ واقعہ راولپنڈی شیعہ سنی فساد نہیںبلکہ تخریب کاری ہے جس سے وہ اسلام پاکستان کو نقصان پہچاناچاہتے ہیں۔ منبر ومحراب کو فساد کےلئے استعمال کرنے والے اسلام اور پاکستان کے خیرخواہ نہیں،بندوق بردار فرقہ پرستوںسے ملک کو محفو ظ ر کھنے کےلئے سخت کاروائی کرے، بندوق اور بارود کسی مسئلے کا حل نہیں،ملک کو خانہ جنگی سے بچانے کےلئے ان فرقہ پرستوں کو غیر مسلح کرنا ہوگا نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیمںریاستی ر ٹ کو ناکام کرنے کی سازش کر رہی ہیںانھوں کہا کہ حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ راولپنڈی کے واقعہ پر صبر وتحمل، رواداری اور برداشت کا مظاہرہ کیا جائے اور ملکی سلامتی کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے۔ حکومت ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائے ۔پنجاب کو خون میں نہلانے والوںکو عبرتناک سزا دی جائے۔

PREDENT TEHREEK-ISTAQLAL REHMAT KHAN WIRDIG ASK NATION TO COME ON ROADS TO STOP NAITO SUPLY.25-11-2013

PREDENT TEHREEK-ISTAQLAL REHMAT KHAN WIRDIG ASK NATION TO COME ON ROADS TO STOP NAITO SUPLY.25-11-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1553:2013-11-23-17-37-23&catid=3:2013-04-24-07-39-07&Itemid=4
ملک میں جب بھی کوئی بڑا سانحہ رونما ہوتا ہے میاں نواز شریف سیر کرنےکے لئے ملک سے باہر چلے جاتے ہیں، رحمت خاں وردگ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
ہفتہ, 23 نومبر 2013 17:34
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)نیٹو سپلائی بند کرنے اور ڈرون حملوں کے خلاف پوری قوم کو سڑکو ں پر آ جانا چاہیے ۔ ملک میں جب بھی کوئی بڑا سانحہ رونما ہوتا ہے میاں نواز شریف سیر کرنےکے لئے ملک سے باہر چلے جاتے ہیں ۔ اس ملک کو لوٹنے والوں میں تاجر اور صنعت کار سر فہرست ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خاں وردگ نے بھائی پھیرو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ انہوں نے صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات میں کہا کہ ڈرون حملے رکوانے کے لئے نیٹو سپلائی کی بند ش ایک موثر ہتھیار ہے ۔ پوری قوم کو چاہیے کہ وہ سڑکوں پر آ کر نیٹو سپلائی کو روک دے انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے اپنی الیکشن مہم کے دوران بڑے بڑے بلند بانگ دعوے کر کے قوم کو بے وقوف بنایا مگر اب وہ سارے وعدے بھول چکے ہیں اور انہوں نے قوم کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے پاس گروی رکھ دیا ہے قوم بھوک ، افلاس اور بے روز گاری کی چکی میں پس رہی ہے ۔ڈرون حملوں اور بم دھماکوں میں سینکڑوں شریف شہری مر رہے ہیں ۔ جب بھی کوئی بڑا سانحہ رونما ہوتا ہے میاں نواز شریف سیر کرنے کے لئے بیرونی دورے پر نکل جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ قرضے معاف کرانے والوں میں سب سے بڑی تعداد تاجروں اور صنعت کاروں کی ہے اور انہی دو طبقات نے قومی دولت کو لوٹنے کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ۔ سب سے مظلوم طبقہ ستر فیصد کسان برادری کا ہے جنہیں شوگر ملیں ، کاٹن ملیںاور کھاد ملیں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہیں ہیں ۔ جب تک نئے ڈیم بنا کر ملک کی زرعی پیداوار میں اضافہ نہیں کیا جاتا ملک کی معیشت بہتر نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈرون حملے بند کرانے کے لئے نیٹو سپلائی بند کرائی جائے ۔ قرضے ہڑپ کرنے والوں کے پیٹوں سے قومی دولت نکالنے کے لئے سخت ترین کاروائی کی جائے اور دہشت گردی کو روکنے کے لئے پوری قوم کو متحد ہو جانا چاہئے ۔

HAJI MUHAMMAD RAMZAN REJECTED THE NEW DILIMITAION AND ELECTORAL ROLL IN LOCAL BODIES ELECTION 2013.


HAJI MUHAMMAD RAMZAN REJECTED THE NEW DILIMITAION AND ELECTORAL ROLL IN LOCAL BODIES ELECTION 2013.
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1561:2013-11-25-09-31-56&catid=6:2013-04-24-07-39-47&Itemid=5
صاف اور شفاف الیکشن کیلیے حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کو مشتہر کرکے عدلیہ کی نگرانی میں بنایا جائے ۔جماعت اسلامی پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
پیر, 25 نومبر 2013 09:30
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)مہنگائی ،دہشت گردی اور حکمرانوں کی لوٹ مار کے ستائے عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے اب انتظامیہ کی دہشت گردی کا استعمال کرکے بلدیاتی اداروں پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔اب دیہاتوں میں بھی خفیہ طور پر وارڈ سسٹم کے تحت دوبارہ حلقہ بندیاں کرائی جا رہی ہیں۔ ۔صاف اور شفاف الیکشن کیلیے حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کو مشتہر کرکے عدلیہ کی نگرانی میں بنایا جائے ۔جماعت اسلامی کے سیاسی رہنما حاجی محمد رمضان نے انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب نے اب پھر دوبارہ حلقہ بندیوں میں ردو بدل کرنا شروع کر دیا ہے۔سابقہ الیکش کے شیڈول پر بھی جو حلقہ بندیاں بنائی گئیں تھیں انہیں بھی اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے مسترد کرکے کمشنر کے پاس چیلنج کیا تھا مگر انتظامیہ نے انکی ایک نہ سنی اور حکمران پارٹی کے کہنے پر من مانیاں کی اور حلقہ بندیوں کو عوام سے خفیہ رکھا گیا۔الیکشن ملتوی ہونے کی وجہ سے حکمرانوں کی خفیہ دھاندلیاں بے نقاب ہو جانے کے بعد اب پھر دیہاتوں میں بغیر مشتہپر کیے اندر ہی اندر وارڈ سسٹم بنا کر مخالفین اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی حلقہ بندیاں اور ووٹر لسٹیں عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اور الیکشن کمیشن کو از خود نوٹس لیکر حکومت پنجاب اور انتظامیہ کی دھاندلیوں کی روک تھام کرنی چاہیے وگرنہ یہ سارے الیکشن فراڈ ہونگے ۔ حاجی محمد رمضان نے خفیہ طریقے سے دیہاتوں میں وارڈ بندی کرنے کے عمل کو عوام کے فری انفارمیشن اور بنیادی حقوق پر ڈاکہ قرار دیتے کہا کہ فراڈحلقہ بندیوں اور بوگس ووٹر فہرستوں کو منسوخ کرکے دوبارہ مشتہر کرکے عدلیہ کی زیر نگرانی حلقہ بندیاں اور ووٹر فہرستیں بنائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی ،دہشت گردی اور پولیس گردی کے ستائے لوگوں نے حکمران پارٹی کو مسترد کردیا ہے اس لیے اب حکمران انتظامیہ کی دہشت گردی کے ذریعے بلدیاتی اداروں پر شبخون مارنا چاہتے ہیںمگر حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ دھاندلی والے الیکشنوں میں عوام کی رائے کو کچلنے والی حکومتیںزیادہ دیر نہیں چلا کرتی اوردھاندلی کرانے والے آ مروں اور ڈکٹیٹروںکا ماضی میں انجام بہت عبرتناک ہوا ہے۔

HAJI MUHAMMAD RAMZAN CONDEMNED NEW DILIMITATION OF PUNJAB.25-11-2013پھولنگر:غیر قانونی حلقہ بندیاں اورووٹر لسٹیں عوام کے بنیادی حقوق پرڈاکہ ہیں،حاجی رمضان


 HAJI MUHAMMAD RAMZAN CONDEMNED NEW DILIMITATION OF PUNJAB.25-11-2013
http://www.paknewslive.com/news-3441
پھولنگر:غیر قانونی حلقہ بندیاں اورووٹر لسٹیں عوام کے بنیادی حقوق پرڈاکہ ہیں،حاجی رمضان

ISLAM HAVE GIVEN WOMEN RIGHTS.WOMEN DAY CELLEBRATED BY JAMAT ISLAMI BHAI PHERO.AYSHA BATOOL.25-11-2013بھائی پھیرو:اسلام نےجتنےحقوق خواتین کودئیے ہیں اتنے کسی اور مذہب نےنہیں دیے، عائشہ بتول

Thursday 21 November 2013

Kisan Bord Pakistan: KISAN BPRD PAKISTAN PROTEST FOR FARMERS DEMANDS IN...

Kisan Bord Pakistan: KISAN BPRD PAKISTAN PROTEST FOR FARMERS DEMANDS IN...: KISAN BPRD PAKISTAN PROTEST FOR FARMERS DEMANDS IN ALL PAKISTAN.KISAN ISTJAJ IN NEWSPAPERS DT 21-11-2013 JANG,DUNYA,DAWN,BUSNESSREC,ABTAK,...

KISAN BPRD PAKISTAN PROTEST FOR FARMERS DEMANDS IN ALL PAKISTAN.KISAN ISTJAJ IN NEWSPAPERS DT 21-11-2013 JANG,DUNYA,DAWN,BUSNESSREC,ABTAK,WAQT,PAKISTAN,JAHAN PAKISTAN,


KISAN BPRD PAKISTAN PROTEST FOR FARMERS DEMANDS IN ALL PAKISTAN.KISAN ISTJAJ IN NEWSPAPERS DT 21-11-2013 JANG,DUNYA,DAWN,BUSNESSREC,ABTAK,WAQT,PAKISTAN,JAHAN PAKISTAN,











KISAN BORD PAKISTAN PROTEST ON 20-11-2013.DAILY JANG,JAHAN-E-PAKISTAN 21-11-2013

KISAN BORD PATTOKI PROTEST IN TEHSEEL COURT PATTOKI on 20-11-2013.

 KISAN BORD PATTOKI PROTEST IN TEHSEEL COURT PATTOKI on 20-11-2013.

http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1521:-------------------------170---------------&catid=16:2013-04-24-19-20-06&Itemid=12

کسان بورڈ پتوکی کا تحصیل کچہری میں اے پتوکی کی عدالت کے باہر احتجاجی دھرنا۔کئی وکلا بھی دھرنے میں شامل ۔گنے کی اعلان کردہ قہمت 170روپے فی من نا منظور ،گندم کی نئی قیمت کا بھی جلد اعلان کرنے کا مطالبہ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
جمعرات, 21 نومبر 2013 07:41
پتوکی(ندیم رضا خاں سے)پتوکی ۔کسان بورڈ پاکستان کی کال پر واپڈا کے بھاری بلوں،تیل کی ہوش ربا قیمتوں اور حکومتی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف کسان بورڈ پتوکی پتوکی(ندیم رضا خاں سے)پتوکی ۔کسان بورڈ پاکستان کی کال پر واپڈا کے بھاری بلوں،تیل کی ہوش ربا قیمتوں اور حکومتی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف کسان بورڈ پتوکی کا تحصیل کچہری میں اے پتوکی کی عدالت کے باہر احتجاجی دھرنا۔کئی وکلا بھی دھرنے میں شامل ۔گنے کی اعلان کردہ قہمت 170روپے فی من نا منظور ،گندم کی نئی قیمت کا بھی جلد اعلان کرنے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق کسان بورڈ پاکستان کی کال پر پتوکی کے کسانوں نے کسان بورڈ پتوکی کے صدر ملک عرفان اور جنرل سیکرٹری چوہدری ممتاز ،مختار احمد آف کچہ پکاکی قیادت میں تحصیل کچہری پتوکی میں اے سی پتوکی کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا،کئی وکلا بھی دھرنے میں شامل ہوگئے ۔کسانو ں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان اور مقامی رہنماﺅں نے کہاکہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ کسانوں کو سستی بجلی ملے گی مگر اس وعدہ پر عمل نہیں کیا گیا بلکہ واپڈا نے بھائی پھےرو اورگردونواح کے ٹیوب ویلوں کو بھاری بل ڈال کر انکی چیخیں نکال دی ہیں۔حکومت نے گنے کی پرانی قیمت 170فی من کا اعلان کرکے شوگر ملوں کو لوٹ مار کرنے کی چھٹی دے دی ہے۔ اور گندم کی نئی قیمتوں کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔شوگرملوںنے گزشتہ سیزن کے کروڑوں روپے دبا رکھے ہیں اور اس سال بھی سیزن لیٹ کرکے کسانوں کو لوٹنے کا پروگرام بنا رکھا ہے۔رکھ راجباہ ٹوٹ جانے اور ٹیلوں پر پانی نہ پہنچنے اور با اثر پانی چوروں کی وجہ سے لہلہاتے کھیت بنجر ہو رہے ہیں۔کچھ دیر بعد اے سی پتوکی محمد نواز گوندل نے کسانوں کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات حکومت تک پہنچائے جائیں گے،شوگرملوں کو قانون کا پابند بنایا جائے گا اور کسانوں کے مسائل حل کیے جائیں گے۔اے سی کی یقین دہانی کے بعد کسان بورڈ نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیااور کسان حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرہ بازی کرتے پر امین چور پر منتشر ہوگئے۔

JAMAT AHL-E-SUNNAT BHAI PHERO WILL PROTEST ON 22-11-2013ھولنگر:سانحہ راولپنڈی کیخلاف جماعت اہل سنت کی طرف سے کل احتجاجی جلوس نکالاجائےگا

KISAN BORD PAKISTAN PROTEST ON 20-11-2013.THE BUSENESS RECORDER 21-11-2013

KISAN BORD PAKISTAN PROTEST ON 20-11-2013.THE BUSENESS RECORDER 21-11-2013
http://epaper.brecorder.com/2013/11/21/14-page/520945-news.html
KBP holds protest rallies
RECORDER REPORT

LAHORE: Kisan Board Pakistan (KBP) arranged protest demonstrations and rallies across the country on Wednesday to press the government for increase in support price for sugar cane and wheat in line with the hike in the prices of agricultural inputs.

The Board demanded that the support price of sugar cane should be revised upward saying that growers would not accept Rs170 per maund price of the commodity. It claimed that prices of the agricultural inputs have been increased by 60 percent during one year while charges of electricity and diesel have also gone beyond the reach of farmers during this period, so the price of sugar cane at last year’s level is not acceptable to them.

Speakers at different rallies which were staged at Tehsil, District and Divisional Headquarters, urged the government to immediately convene a meeting of representatives of all the genuine growers’ organizations to revise the prices of different crops keeping in view the interest of consumers and farmer both.

They appealed to the Prime Minister and Chief Ministers of all the provinces to make efforts for revival of agriculture which is the backbone of the national economy.

They also appealed to the Chief Justice of Pakistan Iftikhar Chaudhry to save growers of the country from being exploited on the hands of the millers. They said the judiciary should take suo motto and liberate agriculture from the clutches of Babus sitting in their offices.

According to the KBP Central Secretary Information Haji Muhammad Ramzan rallies were held at Lahore, Kasur, Sheikhupura, Gujranwala, Hafizabad, Narowal, Gujrat, Sargodha, Khushab, Mianwali, Muzaffargarh, Dera Ghazi Khan, Sukkur, Hyderabad, Peshawar, Mardan and other places of the country.

Speakers at these rallies said today’s protest has once again proved that farmers remained peaceful and wanted solution to their issues in a peaceful manner. However, they warned that this peaceful struggle should not be taken as weakness of the growers and if their justifiable demands were not met then they had the right to take any line of action in future.

Jang Multimedia.... KISAN BORD PAKISTAN PROTEST IN ALL PAKISTAN ON 20-11-2013.DAILY JANG DT 21-11-2013

 KISAN BORD PAKISTAN PROTEST IN ALL PAKISTAN ON 20-11-2013.DAILY JANG DT 21-11-2013
 http://e.jang.com.pk/11-21-2013/lahore/pic.asp?picname=05_16.gif
Jang Multimedia

KISAN BORD PAKISTAN PROTEST ON 20-11-2013 IN DAILY NAWAIWAQT DT21-11-2013

 KISAN BORD PAKISTAN PROTEST ON 20-11-2013 IN DAILY NAWAIWAQT DT21-11-2013

http://www.nawaiwaqt.com.pk/lahore/21-Nov-2013/259076

کومتی پالیسیوں کیخلاف کسانوں کے لاہور سمیت کئی شہروں میں مظاہرے، ریلیاں

21 نومبر 2013 0
لاہور (کامرس رپورٹر + ایجنسیاں) کسان بورڈ پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں  حکومت کی کسان دشمن پا لیسیوں کے خلاف  کاشتکاروں نے لاہور سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں کی منعقد کیں۔ مین شاہراہوں پر دھرنے دیئے اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ کاشتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا  کہ گنے کی قیمت کا ازسر نو  تعین کرے۔ گزشتہ سال کی قیمت 170 روپے فی من ان کے لئے قابل قبول نہیں کیونکہ زرعی مداخل کی قیمتوں میں ساٹھ فی صد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے جب کہ بجلی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نے  رہی سہی کسر نکال دی ہے۔ ان حالات میں حکومت کی طرف سے گنے کی گزشتہ سال کی قیمت کا اعلان کاشتکاروں کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہے اور وہ  اپنا جائز حق لینے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کا حق رکھتے ہیں۔ مقرریں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام کاشتکار نمائندہ تنظیموں کا ہنگامی اجلاس بلاکر اور مل بیٹھ کر کاشتکاروں اور صارف کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے قیمتوں کا تعین کرے۔  لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، منڈی بہائوالدین، ملتان، وہاڑی، خانیوال، لودھراں، منچن آباد، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، لیہ، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور دیگر شہروں میں بھی جلسے جلوس کئے گئے۔ لاہور میں کسان بورڈ لاہور کے رہنمائوں کی قیادت میں کاشتکاروں نے جی ٹی روڈ بلاک کر کے حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی کسان بورڈ لاہور کی صدر میاں رشید منہالہ، دیگر رہنمائوں سردار عرفان اللہ، چودھری منظور گجر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ حکومت نے گنے کی کرشنگ اور گندم کی بوائی کا سیزن شروع ہونے کے باوجود گنے اور گندم کی امدادی قیمتوں کا اعلان نہ کرکے کاشت کاروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جب کہ تیل، بجلی، کھاد، مشینری، زرعی ادویات کی قیمتوں میں 50 فی صد اضافہ ہو چکا ہے اور وعدے کے باوجود زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی سستی کرکے فلیٹ ریٹ ابھی تک مقرر نہیں کئے گئے ہمارے دریائوں کے پانی پر انڈیا نے بند باندھ کر نہروں اور دریائوں کو خشک کر دیا ہے رہی سہی کسر بااثر پانی چوروں اور مہنگائی نے نکال دی ہے بار بار حکومت سے کسانوں کے جائز مطالبات ماننے کا کہا گیا مگر حکمرانوں کو صرف اپنی شوگر ملوں، فلور ملوں، رائس ملوں اور کاٹن ملوں کے ذریعے کسانوں کی لوٹ مار کرکے ناجائز منافع خوری کرنے کی عادت پڑ چکی ہے۔ کسان بورڈ لاہور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ گنے کی قیمت 230 روپے فی من اور گندم کی امدادی قیمت 1500 روپے فی من مقرر کرے، زراعت کیلئے بجلی سستی کرے، کسانوں کو تھانہ اور پٹوار کلچر سے نجات دلائے۔ وہاڑی سے  نامہ نگار کے مطابق کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر خان کی ہدایت پر وہاڑی میں بھی کسان بورڈ کے ضلعی صدر حاجی نواز ودھن کی قیادت میں کسانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرہ میں تحصیل صدر رفیق نظامی ایڈووکیٹ، سید جاوید حسین، حاجی طفیل وڑائچ، رائو خلیل، ڈاکٹر اقبال، چودھری عامر سہیل سمیت کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے کھاد، ڈیزل، بیج اور زرعی ادویات دن بدن مہنگی ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیا اس کی قیمت 1500 روپے فی من مقرر کی جائے۔حافظ آباد سے  نمائندہ نوا ئے وقت کے مطابق کسان بورڈ کے زیر اہتمام ضلع بھر کے کاشکاروں اور زمینداروں نے احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا جس کی قیادت ضلعی صدر چودھری امان اللہ چٹھہ نے کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔کسانوں کی احتجاجی ریلی ضلعی دفتر سے شروع ہو کر علی پور روڑ، ونیکے چوک، کچہری بازار اور فوارہ چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چودھری امان اللہ چٹھہ نے کہا کہ گندم کی بوائی اور گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع ہو چکا ہے لیکن حکومت کی جانب سے ابھی تک شوگر  اور گندم کی پالیسی جاری نہیں کی گئی جس سے کسانوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔  تیل، کھاد، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک بھر کے کاشتکار سخت پریشان ہیں لیکن حکومت ان کے مسائل حل نہیں کر رہی، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو ملک بھر کے کسان، زمیندار صوبائی سطح کے احتجاج کے بعد پارلیمنٹ کا گھیرائو کیا جائے گا۔ نارنگ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق کسان بورڈ کی اپیل پر کسانوں نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ حکومت کاشتکاروں اور کسانوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے۔ سرائے مغل سے نامہ نگار کے مطابق پتوکی اور چونیاں میں سینکڑوں کسانوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور نعرے بازی  کرتے رہے۔

Wednesday 20 November 2013

KISQAN BORD WILL PROTEST TODAY.NAWAIWAQT 20-11-2013

KISQAN BORD WILL PROTEST TODAY.NAWAIWAQT 20-11-2013
http://www.nawaiwaqt.com.pk/business/20-Nov-2013/258798

کسان بورڈ کا آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

20 نومبر 2013 0
لاہور (نیوز رپورٹر) کسان بورڈ کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین نے کہا کہ آج 20نومبر بروز بدھ خیبر سے کراچی اور لاہور سے کوئٹہ تک کسانوں کا تاریخی احتجاج ہو گا۔ کسان اپنے مطالبات منوانے کے لئے سڑکوں، پریس کلبوں، ضلعی صوبائی انتظامیہ کے دفاتر، شوگر ملوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت نے گنے کی کرشنگ اور گندم کی بوائی کا سیزن شروع ہونے کے باوجود گنے کی امدادی قیمتوں کا اعلان نہ کرکے کاشتکاروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ قریب المرگ زراعت دم توڑ گئی تو ملک ایتھوپیا اور صومالیہ بن جائے گا۔ کسان بورڈ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گنے کی قیمت 230 روپے من اور گندم کی امدادی قیمت 1500روپے من مقرر کی جائے۔

Tuesday 19 November 2013

KISAN BORD PAKISTAN WILL PROTEST ON 20-11-2013 IN WHOLE PAKISTAN.BISNESSRECORDER.19-11-2013

KISAN BORD PAKISTAN WILL PROTEST ON 20-11-2013 IN WHOLE PAKISTAN.BISNESSRECORDER.19-11-2013
http://epaper.brecorder.com/2013/11/19/19-page/520504-news.html
KBP to hold countrywide protest tomorrow

RECORDER REPORT

LAHORE: Kisan Board Pakistan (KBP) will stage a countrywide protest demonstration on November 20th against delay in announcement of wheat support price and minimum purchase price of sugarcane despite start of crushing season in the country.

KBP Central Chief Sardar Zafar Hussein Khan while addressing a farmers’ gathering on Monday said that the government has shown criminal negligence by not announcing minimum purchase price of sugarcane despite start of crushing season by the sugar mills in the country.

Similarly, he said silence over the announcement of wheat support price before the start of wheat sowing season and not providing cheaper electricity to the farmers despite promises were other charges of the present government against agricultural sector. He said that it was resulting in worst exploitation of the growers’ community.

He said that the Board would stage a countrywide protest demonstration against delay in announcement, what he said, ‘criminal steps of the government’.

Meanwhile, the Board office-bearers continued their mass contact campaign to mobilize the growers for making November 20 programme a success. KBP and Sindh body of the Board staged big gatherings in their respective areas and given final touches to protest programme.

While addressing these gatherings they claimed that this protest would continue till acceptance of the demands by the growers, Central Secretary Information KBP Haji Muhammad Ramzan said.

KISAN BORD PAKISTAN WILL PROTEST ON 20-11-2013.JAMAT ISLAMI WEB

KISAN BORD PAKISTAN WILL PROTEST ON 20-11-2013.
http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=3817

20نومبر کو خیبر سے کراچی اور لاہور سے کوئٹہ تک کسانوں کا تاریخی احتجاج ہوگا


لاہور19نومبر2013ء: کسان بورڈ کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین نے اپنے دفتر میں صوبائی صدور اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کہا کہ 20نومبر 2013 بروز بدھ خیبر سے کراچی اور لاہور سے کوئٹہ تک کسانوں کا تاریخی احتجاج ہوگا۔ کسان اپنے مطالبات منوانے کیلیے سڑکوں، پریس کلبوں، ضلعی صوبائی انتظامیہ کے دفاتر، شوگرملوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گنے کی کرشنگ اور گندم کی بوائی کاسیزن شروع ہونے کے باوجود گنے اور گندم کی امدادی قیمتوں کا اعلان نہ کر کے کاشت کاروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جب کہ تیل ،بجلی،کھاد،مشینری ،زرعی ادویات کی قیمتوں میں پچاس فی صد اضافہ ہو چکا ہے اور وعدے کے باوجود زرعی ٹیوب ویلوں کیلیے بجلی سستی کرکے فلیٹ ریٹ ابھی تک مقرر نہیں کیا۔ ہمارے دریاﺅں کے پانی پر انڈیا نے بند باندھ کر نہروں اور دریاﺅں کو خشک کر دیا ہے رہی سہی کسر با اثر پانی چوروں اور مہنگائی نے نکال دی ہے زراعت گھاٹے کا سودا بن چکی ہے ۔ بار بار حکومت سے کسانوں کے جائز مطالبات ماننے کا کہا گیا مگر حکمرانوں کو صرف اپنی شوگر ملوں، فلور ملوں،رائس ملوں اور کاٹن ملوں کے ذریعے کسانوں کی لوٹ مار کرکے ناجائز منافع خوری کرنے کی عادت پڑ چکی ہے اور قریب المرگ زراعت دم توڑ گئی تو ملک ایتھوپیا اور صومالیہ بن جائے گا۔کسان بورڈ حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ گنے کی قیمت 230 روپے فی من ،اور گندم کی امدادی قیمت 1500 روپے فی من مقرر کرے، زراعت کیلیے بجلی سستی کرے ،کسانوں کو تھانہ اور پٹوار کلچر سے نجات دلائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پر امن احتجاج کے بعد بھی ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو پھر جلد ہی صوبائی اور مرکزی دارالحکومتوں میں دھرنوں کی کال دی جائے گی اور کسانوں کو لوٹنے والوں کو عبرت کا نشان بنا کر دم لیں گے۔

WAQAR NADEEM WARAICH NAIB AMEER JAMAT ISLAMI PUNJAB SPEAKS IN BHAI PHERO.19-11-2013

WAQAR NADEEM WARAICH NAIB AMEER JAMAT ISLAMI PUNJAB SPEAKS IN BHAI PHERO.19-11-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1507:2013-11-18-14-24-16&catid=4:2013-04-24-07-39-18&Itemid=9
عوام حکمرانوں کی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں اس لیے آئندہ بلدیاتی انتخابات میںجماعت اسلامی بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔ سیاسی مخالفین کو خوفزدہ کرنااور انتقامی کاروائیاںافسوسناک ہیں،وقار ندیم وڑائچ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
پیر, 18 نومبر 2013 14:23
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)عوام حکمرانوں کی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں اس لیے آئندہ بلدیاتی انتخابات میںجماعت اسلامی بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔ سیاسی مخالفین کو بھائی پھیرو(زین العابدین سے)عوام حکمرانوں کی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں اس لیے آئندہ بلدیاتی انتخابات میںجماعت اسلامی بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔ سیاسی مخالفین کو خوفزدہ کرنااور انتقامی کاروائیاںافسوسناک ہیںحکمران پارٹی ہوش کے ناخن لے وگرنہ پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار نائب امیر صوبہ پنجاب وقار ندیم وڑائچ نے امیر جماعت اسلامی بھائی پھےرو ڈاکٹر داﺅد پرویز مغل کی رہائش گاہ میںزون پی پی 184کے ارکان،کارکنان اور بلدیاتی امیدواروں کے جائزہ اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔اس موقع پر حلقہ این اے 142کے گروپ لیڈر حاجی محمد رمضان،نائب امیر ضلع سردار نور احمد ڈوگر،پی پی 184کے امیر ملک محمدصدیق ،بابر اسماعیل ،مقبول احمد کمبوہ ،نوازش علی کمبوہ ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری سلیما ن گجر ،عبداللہ بلوچ ،اور دیگر بھی موجود تھے ۔وقار ندیم وڑائچ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف چند ماہ میں مہنگائی اوربد امنی کے ریکارڈ توڑ دیے ہیںکشکول توڑنے کے دعوے کرنے والوں نے بڑا کشکول پکڑ کر ملک کے عوام کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے چند ماہ میںلوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والے اب آئندہ پانچ سالوں میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے وعدے کرکے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیںڈرون حملوں،فرقہ وارانہ فساد،اور دہشت گردی سے مرتے عوام کو چھوڑ کروزیر اعظم بیرون ملک سیر سپاٹے کر رہے ہیںعوام موجودہ حکمرانوں سے اکتا کر کسی نجات دہندہ کی تلاش میں ہیں صرف جماعت اسلامی کی صالح اور نیک قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے امریکہ ،اسرائیل اور انڈیا ہمارے ملک کے امن و امان تباہ کرنے کیلیے فرقہ وارانہ فساد کروا کر آپس میں لڑارہے ہیںپورے ملک کی پارٹیاںطالبان کے ساتھ مذاکرات پر متفق ہیں مگرحکمران امریکی اشاروں پر طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بجائے انکے خلاف منفی پروپیگنڈا کرکے حالات کو خراب کر رہے ہیںانشا اللہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی ایک قوت بن کر ابھرے گی اور مہنگائی ،بدامنی ،چوریوں ڈکیتیوں ،لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام اپنے ووٹوں کے تیروں سے شیر کو گیدڑ بنا دےں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں اپنی یقینی شکست کو دیکھ کر حکمران پارٹی نے حلقہ بندیوں میں دھاندلی کی انتہا کردی ،اور اب اپنے سیاسی مخالفین کو ڈرا دھمکا کر الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ بنا رہی ہے پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیاسی انتقامی کاروائیوں،جھوٹے مقدمات کروانے ،پولیس اور اپنے پالتوغنڈوں کے ذریعے مخالفین کو ہراساں کر نے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیاسی مخالفین کو خوفزدہ کرنے اور انتقامی کاروائیوں کاسلسلہ بند کیا جائے وگرنہ جماعت اسلامی دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مل کر پنجاب اسمبلی کے باہر شدید احتجاج کرے گی۔