Friday 1 November 2013

GOVERNMINT SHOULD INCREASE THE PRICES OF WHEAT AND SUGER CAN,KISAN BORD PAKISTAN.1-11-2013

 GOVERNMINT SHOULD INCREASE THE PRICES OF WHEAT AND SUGER CAN,KISAN BORD PAKISTAN.1-11-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1369:2013-11-01-04-51-36&catid=15:2013-04-24-19-17-03&Itemid=2

تاجر حکمران اپنی شوگرملوں اور فلور ملوں کو فائدہ پہنچانے کی خاطر ستر فیصد کسانوں کے مفادات کا قتل عام کرنا بند کریں۔کسان بورڈ پاکستان پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
جمعہ, 01 نومبر 2013 04:50
لاہور (نمائندہ قصوراپڈیٹس) مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے کاشت کاروں کے نمائندہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کاشت کاروں اور صارف کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ انتہائی ضروری ہے۔ اگر مناسب اضافہ نہ کیا گیا تو گندم کاشت میں کمی واقع ہو گی جس سے ملک بھر میں آٹے کا بحران پیدا ہو گا۔ صوبائی اور مرکزی حکومتیں اس انتہائی اہم مسئلے پر فوری توجہ دیں۔ پٹرول، ڈیزل، بجلی اور زرعی مداخل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے کاشت کاروں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں بنیادی ضروریات زندگی کی تمام چیزوں کی قیمتوں کے اضافے نے صارفین پر بھی ناقابل برداشت بوجھ ڈالا ہے۔ اب بنیادی ضروریات کی خریداری بھی اس کے لےے ممکن نہیں رہی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جب بھی سپورٹنگ پرائس میں اضافے کا اعلان کیا گیا پاکستان کے کاشت کار نے نہ صرف ملکی ضروریات پوری کیں بلکہ وافر غلہ پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ اگر حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا، کاشت کاروں کی مشکلات کو مدنظر نہ رکھا اور قیمتوں میں اضافہ نہ کیا تو اربوں روپے کی گندم امپورٹ کرنی پڑے گی جس کی قیمتی زرمبادلہ میں ادائیگی ہو گی۔ حکومت غریب اور مستحق افراد کو سب سڈی دے۔ اب تو حکومت کے پاس مستحقین کا مکمل ڈیٹا بھی موجود ہے خوراک میں خود کفالت کے لےے گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ انتہائی ضروری ہے۔ صوبوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ شروع کر دی ہے مگر حکومت کی طرف سے تاحال گنے کی قیمت خریداری کا اعلان نہ کرنے سے کاشت کاروں کا استحصال ہو رہا ہے اور شوگر ملیں سابقہ قیمت پر ہی خریداری کر رہی ہیں اور کاشت کار نقصان اٹھانے پر مجبور ہے۔کئی کئی شوگر ملوں اور فلور ملوں کے مالک تاجر حکمران اپنی ملوں کے مفادات کو پورا کرنے کیلیے ستر فیصد کسانوں کے مفادات کا قتل عام بند کریں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت گنے اور گندم کی امدادی قیمتوں کا فوری اعلان کرےں

No comments:

Post a Comment