Friday 1 November 2013

GOVERNMINT SHOULD INCREASE SPOERT PRICE OF WHEAT.KBP 1-11-2013

 GOVERNMINT SHOULD INCREASE SPOERT PRICE OF WHEAT.KBP 1-11-2013
http://www.nawaiwaqt.com.pk/business/01-Nov-2013/253438


حکومت نے گندم کی امدادی قیمت نہ بڑھائی تو کاشت میں نمایاں کمی ہوگی: سردار ظفر

01 نومبر 20130
Print  
لاہور (نیوز رپورٹر) مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کاشت کاروں اور صارف کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ انتہائی ضروری ہے۔ اگر مناسب اضافہ نہ کیا گیا تو گندم کاشت میں کمی واقع ہو گی جس سے ملک بھر میں آٹے کا بحران پیدا ہو گا۔ صوبائی اور مرکزی حکومتیں اس انتہائی اہم مسئلے پر فوری توجہ دیں۔ پٹرول، ڈیزل، بجلی اور زرعی مداخل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے کاشت کاروں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں بنیادی ضروریات زندگی کی تمام چیزوں کی قیمتوں کے اضافے نے صارفین پر بھی ناقابل برداشت بوجھ ڈالا ہے۔ اب بنیادی ضروریات کی خریداری بھی اس کے لیے ممکن نہیں رہی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جب بھی سپورٹنگ پرائس میں اضافے کا اعلان کیا گیا پاکستان کے کاشت کار نے نہ صرف ملکی ضروریات پوری کیں بلکہ وافر غلہ پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

No comments:

Post a Comment