Saturday 2 November 2013

GOVERNMINT SHOULD MAKE NRO FOR TALBAN.RANA BULAND AKHTER KHAN .2-11-2013

GOVERNMINT SHOULD MAKE NRO FOR TALBAN.RANA BULAND AKHTER KHAN .2-11-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1380:2013-11-02-14-13-34&catid=16:2013-04-24-19-20-06&Itemid=12
طالبا ن سے مذاکرات کی بجائے انکے لئے عام معافی کا اعلان کر کے انکے جان و مال کی تحفظ کی ضمانت دی جائے تو حالات ٹھیک ہو سکتے ہیں، رانا بلند اختر خا ں پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
ہفتہ, 02 نومبر 2013 14:13
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)طالبا ن سے مذاکرات کی بجائے انکے لئے عام معافی کا اعلان کر کے انکے جان و مال کی تحفظ کی ضمانت دی جائے تو حالات ٹھیک بھائی پھیرو(زین العابدین سے)طالبا ن سے مذاکرات کی بجائے انکے لئے عام معافی کا اعلان کر کے انکے جان و مال کی تحفظ کی ضمانت دی جائے تو حالات ٹھیک ہو سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان محاسبہ کونسل کے چیر مین اور معروف سیاستدان رانا بلند اختر خا ںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ ماضی میں پاکستان اور امریکہ نے ان طالبان کو روس کے خلاف جنگ میں استعمال کیا مگرافغانستان پر امریکی قبضہ کے بعد دونوں حکومتوں نے ان طالبان کونہ صرف تنہا چھوڑ دیا بلکہ انہیں دہشت گرد بنا کر قتل کرنا شروع کر دیا ۔ ان پر درجنوں مقدمات بنا کر انہیں بے یارو مدد گار چھوڑ دیا ۔ لال مسجد اور قبائلی علاقوں کے فوجی آپریشن کے بعد طالبان کے پاس جنگ کرنے کے سوا اور مرنے مارنے کے سوا کوئی راستہ نہ بچا تو انہوں نے خود کش حملوں کی پالیسی اپنا لی ۔ اب حکومت کو چاہیے کہ وہ ان طالبان کے لئے عام معافی کا علان کرے ان پر قائم مقدمات کو واپس لیں اور انہیں اُن کے جان و مال کے تحفظ کی ضمانت دیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو لوگ مذاکرات سے پہلے طالبان کو ہتھیار پھینکنے کی تجویزیں دے رہے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں بستے ہیں ۔ جس طرح پاکستان کی حکمران دونوں بڑی جماعتوں نے اپنے تحفظ کے لئے NROکا اعلان کیا اس طرح طالبان کے ساتھ بھی NROکااعلان کر کے ماضی کے تمام مقدمات واپس لے لئے جائیں تو پاکستان میں منٹوں میں امن قائم ہو جائے گا۔

No comments:

Post a Comment