Saturday 2 November 2013

JAMAT ISLAMI ANOUNCED THE RESULT OF ZONAL AMEERS IN DISTT KASUR FOR2013,2015.2-11-2013

JAMAT ISLAMI ANOUNCED THE RESULT OF ZONAL AMEERS IN DISTT KASUR FOR2013,2015.2-11-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1381:2013-11-02-14-14-09&catid=1:2013-04-24-07-32-47&Itemid=8
زونل امیروں کے انتخاب کے بعد جماعت اسلامی کے ضلعی امیر نے آ ئندہ دو سال کے لئے منتخب ہونے والے امیروں کا اعلان کر دیا پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
ہفتہ, 02 نومبر 2013 14:13
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)زونل امیروں کے انتخاب کے بعد جماعت اسلامی کے ضلعی امیر نے آ ئندہ دو سال کے لئے منتخب ہونے والے امیروں کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جماعت اسلامی ضلع قصور کے میڈیا سیل کے انچارج حاجی محمد رمضان کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2013کو سابقہ زونل امیروں کی مدت ختم ہونے کے بعد ضلع کے جنرل سیکرٹری مقبول رضی کو ناظم انتخاب مقرر کیا گیا ۔ جنہوں نے انتخاب کے بعد نتائج کو ضلعی امیر چوہدی مسعود ظفر ایڈووکیٹ کو دے دیا ۔ امیر ضلع نے مقامی ارکان کے استصوابِ رائے کے کی روشنی میں آ ئندہ دو سال 31اکتوبر 2015تک کےلیے درج ذیل امیروں کے ناموں کا با قاعدہ اعلان کر دیا ہے ۔ استصواب ِ رائے کے مطابق پی پی 175کے امیر چوہدری محمد نواز ، پی پی 176کے عمران باسط،پی پی 177کے جام خورشید احمد ، پی پی 178کے اسد اللہ یعقوب ۔ پی پی 179کے مہر نور احمد ، پی پی 180کے امین فہیم, پی پی 181کے ملک محمد اشفاق ،پی پی 182کے حافظ نذیر احمد ، پی پی 183کے عرفان اللہ چوہدری ، پی پی 184کے ملک محمد صدیق کو زونل امیر مقرر کیا گیاہے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ضلع بھر کی مقامی جماعتوں کے انتخابات بھی مکمل ہو چکے ہیں ،ووٹوں کی گنتی کے بعد مقامی جماعتوں کے امیروں کا بھی جلد اعلان کر دیا جائے گا ۔

No comments:

Post a Comment