Sunday 10 November 2013

KDA IN BHAI PHERO MEETING.JAMAT E ISLAMI ,PPP,AND MLQ MEETS .10-11-2013

 KDA IN BHAI PHERO MEETING.JAMAT E ISLAMI ,PPP,AND MLQ MEETS .10-11-2013    http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1456:2013-11-09-10-56-03&catid=1:2013-04-24-07-32-47&Itemid=8    قصور جمہوری اتحاد میں شامل اپوزیشن جماعتوں میں سرائے مغل،بھائی پھےرو اور پتوکی میں رابطوں میں تیزی۔مشترکہ امیدوار لانے کیلیے بھاگ دوڑ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
ہفتہ, 09 نومبر 2013 10:55
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)قصور جمہوری اتحاد میں شامل اپوزیشن جماعتوں میں سرائے مغل،بھائی پھےرو اور پتوکی میں رابطوں میں تیزی۔مشترکہ امیدوار لانے کیلیے بھاگ دوڑ۔جماعتی الیکشن کا اپوزیشن کی طرف سے خیر مقدم جبکہ حزب اقتدار مشکلات کا شکار ۔اپوزیشن کے سیاسی حلقوں کی طرف سے رابطوں کی تصدیق ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی قصور جمہوری اتحاد میں شامل پی پی پی،جماعت اسلامی،پاکستان مسلم لیگ ،،ق،،،اور تحریک انصاف کی مقامی قیادتوں میں رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔جماعتی الیکشن کا اعلان ہونے کے اپوزیشن جماعتوں نے خیر مقدم کیا ہے جبکہ مسلم لیگ،،ن،،کیلیے مشکلات بڑھ گئی ہیں کیونکہ ان کے ایک ایک حلقہ میں کئی کئی امیدوار وں نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے اور جس کسی امیدوار کو اقتدار لیگ کا ٹکٹ نہ ملا وہ روٹھ کر اپوزیشن سے جا ملے گا۔گزشتہ روز جماعتی الیکشن کا اعلان ہوتے ہی حزب اقتدار کے کئی امیدواروں نے خفیہ طور پر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے بھی شروع کر دیے ہیں ۔با وثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اس سلسلے میں جماعت اسلامی ،پی پی پی اور مسلم لیگ ،،ق،، میں ایک میٹنگ ہو چکی ہے جبکہ تحریک انصاف سے بھی رابطہ کرنے لیے بعض سیاسی پارٹیوں نے ٹیلی فونک رابطے شروع کر رکھے ہیں۔رابطوں کے حوالے سے جب مسلم لیگ،،ق،،کے الحاج ممتاز خالد بھٹی،پیپلز پارٹی کے سینئیر ناب صدر سید طارق رضا شاہ،اور جماعت اسلامی ضلع قصورکے میڈیا سیکرٹری حاجی محمد رمضان سے پوچھا گیا تو انہوں نے اسکی تصدیق کی اور کہا کہ حزب اقتدار نے جس طرح حلقہ بندیوں میں وسیع پیمانے پر دھاندلیاں کی ہیں اور آئندہ بھی ووٹر لسٹوں اور پولنگ عملہ کے ذریعے دھاندلی کا منصوبہ بنا رکھا ہے یہ اتحاد حکومتی ،،ریاستی دہشت گردی،،کو روکنے کیلیے بنایا گیا ہے۔انشا ءاللہ ہوش ربامہنگائی،چوریوں،ڈکیتیوں اور جھوٹے پرچوں کے ستائے عوام آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حزب اقتدار کے امیدواروں کو شکست فاش دیں گے۔

No comments:

Post a Comment