Thursday 21 November 2013

KISAN BORD PATTOKI PROTEST IN TEHSEEL COURT PATTOKI on 20-11-2013.

 KISAN BORD PATTOKI PROTEST IN TEHSEEL COURT PATTOKI on 20-11-2013.

http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1521:-------------------------170---------------&catid=16:2013-04-24-19-20-06&Itemid=12

کسان بورڈ پتوکی کا تحصیل کچہری میں اے پتوکی کی عدالت کے باہر احتجاجی دھرنا۔کئی وکلا بھی دھرنے میں شامل ۔گنے کی اعلان کردہ قہمت 170روپے فی من نا منظور ،گندم کی نئی قیمت کا بھی جلد اعلان کرنے کا مطالبہ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
جمعرات, 21 نومبر 2013 07:41
پتوکی(ندیم رضا خاں سے)پتوکی ۔کسان بورڈ پاکستان کی کال پر واپڈا کے بھاری بلوں،تیل کی ہوش ربا قیمتوں اور حکومتی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف کسان بورڈ پتوکی پتوکی(ندیم رضا خاں سے)پتوکی ۔کسان بورڈ پاکستان کی کال پر واپڈا کے بھاری بلوں،تیل کی ہوش ربا قیمتوں اور حکومتی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف کسان بورڈ پتوکی کا تحصیل کچہری میں اے پتوکی کی عدالت کے باہر احتجاجی دھرنا۔کئی وکلا بھی دھرنے میں شامل ۔گنے کی اعلان کردہ قہمت 170روپے فی من نا منظور ،گندم کی نئی قیمت کا بھی جلد اعلان کرنے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق کسان بورڈ پاکستان کی کال پر پتوکی کے کسانوں نے کسان بورڈ پتوکی کے صدر ملک عرفان اور جنرل سیکرٹری چوہدری ممتاز ،مختار احمد آف کچہ پکاکی قیادت میں تحصیل کچہری پتوکی میں اے سی پتوکی کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا،کئی وکلا بھی دھرنے میں شامل ہوگئے ۔کسانو ں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان اور مقامی رہنماﺅں نے کہاکہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ کسانوں کو سستی بجلی ملے گی مگر اس وعدہ پر عمل نہیں کیا گیا بلکہ واپڈا نے بھائی پھےرو اورگردونواح کے ٹیوب ویلوں کو بھاری بل ڈال کر انکی چیخیں نکال دی ہیں۔حکومت نے گنے کی پرانی قیمت 170فی من کا اعلان کرکے شوگر ملوں کو لوٹ مار کرنے کی چھٹی دے دی ہے۔ اور گندم کی نئی قیمتوں کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔شوگرملوںنے گزشتہ سیزن کے کروڑوں روپے دبا رکھے ہیں اور اس سال بھی سیزن لیٹ کرکے کسانوں کو لوٹنے کا پروگرام بنا رکھا ہے۔رکھ راجباہ ٹوٹ جانے اور ٹیلوں پر پانی نہ پہنچنے اور با اثر پانی چوروں کی وجہ سے لہلہاتے کھیت بنجر ہو رہے ہیں۔کچھ دیر بعد اے سی پتوکی محمد نواز گوندل نے کسانوں کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات حکومت تک پہنچائے جائیں گے،شوگرملوں کو قانون کا پابند بنایا جائے گا اور کسانوں کے مسائل حل کیے جائیں گے۔اے سی کی یقین دہانی کے بعد کسان بورڈ نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیااور کسان حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرہ بازی کرتے پر امین چور پر منتشر ہوگئے۔

No comments:

Post a Comment